اردو فائل تقابل سافٹویر

زیک

مسافر
میں ایسی سافٹویر کی تلاش میں ہوں جو دو یا تین ٹیکسٹ فائلوں کا موازنہ کرتی ہو (یعنی diff مگر گرافکل) لیکن کوئی ایسی سافٹویر نہیں مل رہی جو اردو یا دوسری دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبانوں کے ساتھ صحیح کام کرتی ہو۔

Beyond Compare اچھا ہے اور میں نے خرید بھی رکھا ہے مگر اردو کے ساتھ بہت برا سلوک کرتا ہے۔

ExamDiff Pro کم از کم اردو الفاظ کے اندر حروف کی ترتیب خراب نہیں کرتا مگر اس میں بھی RTL mode نہیں ہے۔

WinMerge کہتا ہے کہ اس میں یونیکوڈ کی سپورٹ ہے مگر سب جھوٹ۔ تمام اردو کیڑے مکوڑے بن جاتی ہے۔

Kdiff3 میں RTL mode ہے مگر جب اسے فعال کریں تو تمام انگریزی حروف بھی دائیں سے بائیں ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اردو کے حروف آپس میں جڑتے نہیں بلکہ الگ الگ نظر آتے ہیں۔

ان وجوہات کی بنا پر ان میں سے کوئی بھی اردو کے لئے قابلِ استعمال نہیں۔ کیا آپ نے کوئی ایسا پروگرام دیکھا ہے؟ چاہے مفت نہ ہو!
 

زیک

مسافر
آخر Visual Comparer ملا ہے جو کم از کم اردو دکھاتا صحیح ہے۔ البتہ فیچرز کے معاملے میں یہ Beyond Compare سے بہت بہت پیچھے ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ تو کچھ دور کی بات لگ رہی ہے۔ ویسے یہ کس کام کے لیے ڈھونڈ رہے ہیں؟ اگر قابلٍ بیان ہو تو؟
 

زیک

مسافر
ویسے تو کوئی بھی اردو ٹیکسٹ فائلیں compare کرنے کے لئے مگر اس وقت پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی اردو پیکج کے ترجمے پر نظرثانی کر رہا ہوں تو اس کی مختلف ورژن کا آپس میں موازنہ کرنا ہے تاکہ ان میں سے بہتر ترجمے سیلکٹ کر سکوں۔
 

دوست

محفلین
لیکن یہ موازنہ ہوگا کس بنیاد پر۔
کیا یہ ڈیٹا بیس بنا دے گا تمام تراجم کی؟؟
 

زیک

مسافر
دوست: موازنہ فائلوں میں فرق کی بنیاد پر ہو گا اور اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ جہاں جہاں حروف فرق ہیں وہ highlight دکھائے جائیں گے۔
 
Top