تاسف فیصل عظیم (مرحوم)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
یہ تانا بانا فیصل عظیم (مرحوم) کے لئے ہے۔ بڑے عرصے بعد فیصل واپس محفل پر آئے ہیں اور وہ بھی مرحوم بن کر۔ لگتا ہے عالم الارواح میں بھی WiFi لگ گیا ہے۔ :wink:

تو اس دھاگے میں آپ سب پلیز فیصل کی مغفرت کی دعا کریں۔ اور لمبی زندگی کی بھی۔ :D
 
دوست

محفلین
بے شک اللہ ان کی مغفرت کرے۔
اور اگر اجازت ہو تو تھوڑی سی اور گفتگو بھی فرما لیجیے “مرحوم“ صاحب۔ کچھ سوالات پوچھنے ہیں آپ سے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
فیصل بھائی، جہاں ہیں خوش رہیں، لیکن رابطے میں رہیں۔ یہی بہت بڑی مہربانی ہوگی۔ میرے آنے کے اور آپ کے جانے کے دن تقریباً ایک ہی تھے۔ تو اس فورم پر میری حاضری آپ کی غیر حاضری کے برابر ہے۔ امید ہے کہ میری بات کسی حد تک واضح ہوئی ہوگی۔ باقی ذرا دوست بھائی کے سوالات کے جوابات تو دیں، تاکہ مجھے بھی بہانہ مل سکے :wink:
 
ماوراء

محفلین
اللہ میرے اتنے اچھے سے بھائی کو لمبی زندگی دے۔آمین۔

دنیا تو کسی حال میں خوش نہیں رہتی۔ ان میں موجود رہو تو باتیں۔۔۔کچھ دن کے لیے غائب ہوں تو باتیں۔اللہ جانے کیا چاہتے ہیں یہ لوگ۔ huh

فیصل بھائی، پلیز یہ اپنے نام کے آگے سے عجیب سا لفظ ہٹا دیں۔ :(
 
دوست

محفلین
ہائیں :shock:
یہ تھوڑے سے دن تھے؟؟؟؟؟
شاید آپ ٹھیک ہیں‌ اور “لوگ“ غلط ہیں۔
لیکن جناب فیصل عظیم بھی تو تشریف لائیں اس دھاگے پر۔
 
الف عین

لائبریرین
فیصل اردو سینٹر کی روحِ رواں تھے، اس کا انتقال ہو گیا تو خود کو بھی مرحوم لکھنے لگے ہیں شاید۔ فیصل یوں لکھیں تو بہتر ہے، فیصل عظیم، منتظم اردو سینٹر مرحوم۔
مغفرت کی دعا تو پھر بھی ضرور کروں گا کہ یہی بہترین دعا ہوتی ہے۔ اور فیصل تم بھی میری مغفرت کی دعا بھی کرتے رہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہی پوچھنا ہے جو باقی دوست پوچھ رہے ہیں۔
زندہ دل اپنی جگہ لیکن اس قسم کی زندہ دلی کچھ جچی نہیں فیصل بھائی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آپ کو زندگی اور تندرستی عطا کرئے۔
 
ارے واہ میری مغفرت کا کتنا انتظام تھا

عزیز برادران و اخوات محترمین ۔ ۔ ۔ !

مجھے واقعی میں ایسی “محفل قل شریف “ کی توقع نہیں تھی ۔ مگر خوشی ہوئی اور بہت خوشی ہوئی کہ اگر سچ مچ میں “روانگی“ ہو گئی تو کچھ ہاتھ تو اٹھیں گے دعائے مغفرت کے لئے ۔

زکریا دعائے مغفرت کا میں زندگی میں جتنا محتاج ہوں زندگی کے بعد اس سے کہیں کم نہیں ہونگا ۔ اس تھریڈ کو شروع کرنے کا شکریہ
باقی باتیں پھر کرتا ہوں ۔ ۔ ۔ پرامس
 
دوست

محفلین
بسم اللہ جناب۔
شکر ہے آپ آئے تو۔ اور پرامس کرنے کا شکریہ۔ مجھے اس موقع پر اپنا ایک سکول کا ڈائیلاگ یاد آرہا ہے۔جب کوئی دوست کافی دیر نہ ملتا یا چھٹیاں‌ وغیرہ کرکے آتا تو
سر سانوں وی ٹائم دو اسیں وی تہاڈے دیوانے آں۔
کہہ کر اسے چھیڑتے۔
یہی کچھ میرا آپ سے کہنے کو دل من کیا لیکن حد ادب کے زمرے میں آتا ہے شاید۔ چلیں اسے میری طرف سے سمجھ لیں کچھ اس طرح
سر سانوں وی ٹائم دو اسیں وی اردو سنٹر دے ممبر ساں۔
و السلام
 
مدیر کی آخری تدوین:
عجب آزاد مرد

شارق مستقیم نے کہا:
حقِ مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا ۔ ۔ ۔

شکریہ برادرم شارق میری آزادی کا فتویٰ دینے کا مگر یار یہ تو بتانا شادی شدہ بھی آزاد ہوتے ہیں کہیں ۔ ۔ ۔ ؟

بے شک اللہ ان کی مغفرت کرے۔
اور اگر اجازت ہو تو تھوڑی سی اور گفتگو بھی فرما لیجیے “مرحوم“ صاحب۔ کچھ سوالات پوچھنے ہیں آپ سے۔

تھوڑے سے کیوں جناب من بہت سے پوچھیئے ہاں اقتصادی سوالات سے پرہیز ہو تا اچھا رہے گا ۔

فیصل بھائی، جہاں ہیں خوش رہیں، لیکن رابطے میں رہیں۔ یہی بہت بڑی مہربانی ہوگی۔ میرے آنے کے اور آپ کے جانے کے دن تقریباً ایک ہی تھے۔ تو اس فورم پر میری حاضری آپ کی غیر حاضری کے برابر ہے۔ امید ہے کہ میری بات کسی حد تک واضح ہوئی ہوگی۔ باقی ذرا دوست بھائی کے سوالات کے جوابات تو دیں، تاکہ مجھے بھی بہانہ مل سکے

یار قیصرانی تم تو اتنے بڑے گبھرو جوان نکلے میں تو سمجھا کسی خاتون کا نام ہو گا ۔ بہر حال اور دوسری بات بہاریں آنے سے ہی پھول نکلتے ہیں اور خزاں ہمیشہ تھوڑا رہتی ہے ۔ ہم گئے آپ آگئے ۔ آپ آئے بہار آئی ۔ امید ہے کہ میری بات کسی حد تک واضح ہوئی ہوگی۔ باقی دوست بھائی کے سوالات کی کیا کہوں ۔ ان کے سوالات بھی انہی کی طرح میٹھے ہونگے ۔

اللہ میرے اتنے اچھے سے بھائی کو لمبی زندگی دے۔آمین۔ثم آمین اللہ میاں اس زندگی میں صحت ۔عقل ۔ عافیت اور اپنی رضا سے بھر پور زندگی دینا ۔ کیونکہ ان کے بغیر لمبی عمر جینا بے کار ہے بالخصوص آخری والی ضرورت کے ۔ ۔ ۔ آمین
دنیا تو کسی حال میں خوش نہیں رہتی۔ ان میں موجود رہو تو باتیں۔۔۔کچھ دن کے لیے غائب ہوں تو باتیں۔اللہ جانے کیا چاہتے ہیں یہ لوگ۔ huh

رکھیں لوکاں وچ فقیرا توں ایہہ جیہیا بیہن کھلون
کول ہوویں تے ہسن لوکی نہ ہوویں تے رون۔

لوگوں کی بات کا دکھ نہیں کیا کرتے بٹیا ۔ یہ تو ہنستے ہیں تجھے اور ایسے رلانے کے لئے ۔
فیصل بھائی، پلیز یہ اپنے نام کے آگے سے عجیب سا لفظ ہٹا دیں۔
میری اچھی سی بہن کہے اور میں نہ ہٹاؤں ۔ یہ کیسے ممکن ہے ۔ لو جی ہٹا دیا ۔
فیصل اردو سینٹر کی روحِ رواں تھے، اس کا انتقال ہو گیا تو خود کو بھی مرحوم لکھنے لگے ہیں شاید۔ فیصل یوں لکھیں تو بہتر ہے، فیصل عظیم، منتظم اردو سینٹر مرحوم۔
مغفرت کی دعا تو پھر بھی ضرور کروں گا کہ یہی بہترین دعا ہوتی ہے۔ اور فیصل تم بھی میری مغفرت کی دعا بھی کرتے رہو۔

ارے اعجاز بھائی آپ تو سیریس ہی ہوگئے ۔ اردو سنٹر کا انتقال نہیں ہوا بلکہ ایک حادثے کے نتیجے میں کومے میں ہے ۔ انشاء اللہ بہت جلد ہوش میں آجائے گا اور پہلے کی طرح کھیلنے کودنے لگے گا۔ بہت کوشش کے بعد تھوڑی سی یادداشت بچا پائے ہیں ۔ اب دعاؤں میں یاد رکھنا ۔ باہر تب ہی نکالیں گے جب حفاظتی ٹیکے پورے ہوجائیں گے ۔ دعائے مغفرت کا شکریہ ۔ اللہ ہم سب کو اپنی رحمت سے مغفرت بخشے ۔ ۔ ۔آمین

وہی پوچھنا ہے جو باقی دوست پوچھ رہے ہیں۔
زندہ دل اپنی جگہ لیکن اس قسم کی زندہ دلی کچھ جچی نہیں فیصل بھائی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آپ کو زندگی اور تندرستی عطا کرئے۔

اب اس کیوں کا جواب میں ایک مثال سے دوں گا ۔ اگر یہ نہ لگتا تو کیسے اندازہ ہوتا کہ آپ لوگ مجھ سے اتنی محبت کرتے ہیں ۔ اور آپکی محبتوں کی وجہ سے ہی میرے حوصلے بلند ہیں ۔

بسم اللہ جناب۔
شکر ہے آپ آئے تو۔ اور پرامس کرنے کا شکریہ۔ مجھے اس موقع پر اپنا ایک سکول کا ڈائیلاگ یاد آرہا ہے۔جب کوئی دوست کافی دیر نہ ملتا یا چھٹیاں‌ وغیرہ کرکے آتا تو
سر سانوں وی ٹائم دو اسیں وی تہاڈے دیوانے آں۔
کہہ کر اسے چھیڑتے۔
یہی کچھ میرا آپ سے کہنے کو دل من کیا لیکن حد ادب کے زمرے میں آتا ہے شاید۔ چلیں اسے میری طرف سے سمجھ لیں کچھ اس طرح
سر سانوں وی ٹائم دو اسیں وی اردو سنٹر دے ممبر ساں۔

تسیں ہجئ وی ممبر ہو جناب جی بس ذرا انتظار کرو کہ کچی ہانڈی کھان دا لطف نئیں آؤندا ۔ تے یاراں وچ حداں کاہدیاں ۔ ٹائم سارے دا سارا تہاڈا اے جناب ۔ اینے دناں بعد دفتر آیاواں ۔ اپنے کمپیوٹر تے بیٹھا واں تے ہن جنا ں چر ایتھے ہے آں تہاڈا سر کھاندا رہواں گا ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
یار قیصرانی تم تو اتنے بڑے گبھرو جوان نکلے میں تو سمجھا کسی خاتون کا نام ہو گا ۔ بہر حال اور دوسری بات بہاریں آنے سے ہی پھول نکلتے ہیں اور خزاں ہمیشہ تھوڑا رہتی ہے ۔ ہم گئے آپ آگئے ۔ آپ آئے بہار آئی ۔ امید ہے کہ میری بات کسی حد تک واضح ہوئی ہوگی۔ باقی دوست بھائی کے سوالات کی کیا کہوں ۔ ان کے سوالات بھی انہی کی طرح میٹھے ہونگے ۔

اب یہ غلط فہمی تو دور ہوئی، یہ نہ ہو کہ اب آپ بھی دور ہی ہو جائیں :D
 
باذوق

محفلین
فیصل بھائی ۔۔۔
مکرّر خوش آمدید :)
اور ہاں ۔۔۔۔۔۔۔ ابن صفی تو مرحوم تھے ہی ۔۔۔ ہم نے کچھ پلان کیا تھا ۔۔۔ مگر آپ اُن کو مزید مرحوم رکھنے پر تلے رہے تو میں نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باقی قیصر بھائی سے پوچھ لیں ۔۔۔۔ :wink:
 
دوست

محفلین
بسم اللہ جناب بسم اللہ۔
تو کب رونمائی ہورہی ہے اردو سینٹر کی؟؟
ہم منتظر ہیں۔
دل تھامے ہوئے اور آنکھیں بچھائے۔
اس موقع ایک گیت یاد آرہا ہے ہے تو فلمی وہ بھی انڈین لیکن موقع کی مناسبت سے عرض ہے۔
میرا سوہنا سجن گھر آیاااااااا۔ عید ہوگئی میرییییییییییییییی
مجھے چاند نظر۔۔۔ آگیا۔
(کورس میں‌ پیچھے سے “ہمنوائیوں“ کی آواز) مبارکاں مبارکاں‌۔۔۔
:D
 
دوست

محفلین
لو کر لو گل
سوالات تو بھول ہی گئے۔
تو جناب آپ کہاں تھے اتنے دنوں سے
ہیں جی؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top