ویسے میں نے دانستہ کچھ چھپایا تو نہیں۔ خیر جواب عرض ہے کہ، عشق ہو جائے تو اس کا ادراک اور فہم نہيں ہوتا۔ جب عشق ہوتا ہے تو پورا وجود اظہار بن جاتا ہے۔ جسے لاحق ہوتا ہے اسے فہم و ادراک نہیں رہتا، لہذا اظہار کی نوبت نہیں آتی اور پوری دنیا کو معلوم ہوتا ہے کہ اسے عشق لاحق ہے۔