واشنگٹن ڈی سی سے نکلے تو ہائی وے پر ٹول ہی ٹول آنے لگے۔ اکثر ٹول پے بائی پلیٹ تھے یعنی ہماری کار کی پلیٹ کی تصویر لے لیتے اور پھر بل بعد میں گھر بھیج دیا۔ لیکن پہلا مسئلہ ڈیلاویئر میں ہوا۔ وہاں پل کے ٹول پر صرف دو آپشن تھے: ایزی پاس ٹول ریسپانڈر یا کیش۔ میں ٹھہرا ماڈرن آدمی جیب میں پھوٹی کوڑی نہ...