ویسے physical activity تو کافی سالوں سے کر رہا ہوں لیکن سٹرینتھ ٹریننگ کبھی باقاعدہ نہیں کی۔ آج کل ویٹ لفٹنگ سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ڈمبیل سیٹ اور بنچ وغیرہ لیا ہے اور کچھ مسل بنانے کی کوشش جاری ہے۔
مزید کانٹیکسٹ: اتنے سالوں کی روزانہ چلنے کی اوسط میں وہ سال بھی شامل ہیں جب کینسر اور پھر کیمو کی وجہ سے چلنا کیا لیٹنا بھی دشوار تھا اور کووڈ کے چھ ہفتے بھی۔
ایسے فیز تو آتے رہتے ہیں۔ عمر، دماغ یا موجودہ جسمانی حالات کے حساب سے بالکل بوڑھا نہیں ہوں لیکن جب آپ کینسر وارڈ میں داخل رہے ہوں جہاں تقریباً ہر کمرے کے باہر فال رسک کا لیبل لگا ہو اور پانچ منٹ چلنا بھی آپ کو دشوار لگے تو اس کا سوچ پر کچھ اثر تو ہمیشہ رہے گا۔
صحیح کہ اگر ہیموفلیا ہوتا تو آپ کو بھی ضرور ہوتا لیکن وون ولیبرانڈ ڈزیز کے لئے دونوں والدین سے جین انہیرٹ کرنا ضروری نہیں۔ بہرحال ایسی بیماری کے لئے احتیاط اور انجکشن پٹی وغیرہ ہمہ وقت ساتھ رکھنا لازم ہے۔
بچوں کی بیماری دیکھنا والدین کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے۔ آپ اور آپ کی اہلیہ کو خدا ہمت دے
نیویارک ٹائمز کی ایپ پر موجود تقریبا تمام گیمز کھیلتا ہوں لیکن روزانہ نہیں۔ اکثر میرے کھیلنے سے قبل بیٹی کھیل چکی ہوتی ہے اور چونکہ ایک ہی سبسکرپشن ہے تو جو پہلے کھیل لے تو دوسرا نہیں کھیل سکتا۔ سچی بات یہ ہے کہ وہ ورڈ گیمز میں مجھ سے کافی تیز ہے۔
کہتے ہیں کہ کیکڑا بڑھاپے کی بیماری ہے اور پھر یہ دائمی (chronic) ہے تو اس کا اثر بھی عمر کی زیادتی میں ہوا۔ یوں خود کو عمر کم ہونے کے باوجود بوڑھا کہنے میں حق بجانب ہوں۔