انٹرویو عبداللہ محمد بھائی کا انٹرویو

زیک

فوٹوگرافر
اس بیماری کا نام ہے "ہیموفیلیا" جس کی عام فہم سی تعریف یہ ہے کہ اس بیماری کے لوگوں میں خون کے وہ خُلیے نہیں ہوتے ہوتے جو خون کو منجمند ہونے میں مدد کرتے ہیں یوں اس بیماری کے حامل افراد کا خون کہیں نہ کہیں سے رستا رہتاہے اور چوٹ لگنے کی صورت میں روکنا محال ہے۔
بیسٹ وشز آپ کی بیٹی کے لئے۔

ہیموفلیا عام طور پر لڑکوں کی بیماری ہے کہ انہیں صرف ایک جین سے ہو جاتی ہے جبکہ لڑکیوں کو دونوں ایکس کروموسوم میں جین کی وجہ سے ہوتی ہے
 
ہیموفلیا عام طور پر لڑکوں کی بیماری ہے کہ انہیں صرف ایک جین سے ہو جاتی ہے جبکہ لڑکیوں کو دونوں ایکس کروموسوم میں جین کی وجہ سے ہوتی ہے

جی یہ درست ہے لڑکیوں میں اس بیماری کو Von Willebrand disease کہا جاتا ہے لیکن عام فہم کے لئے پاکستان میں ابھی ہیمو فیلیا ہی کہہ لیا جاتا ہے اور اس پر یہ بھلکڑ کو بھی ہے اس کارن خاندان میں ہیموفیلیا ہی مشہور ہے۔

بیسٹ وشز آپ کی بیٹی کے لئے۔

تھینک یو۔۔
 
مجھے بیسیکلی تو ہیموفیلیا کی سبجیکٹ ریلیٹڈ چیزیں پتہ ہیں مگر مریض سے متعلقہ مسائل اب معلوم ہو رہے ہیں۔ کتنے عرصے بعد فیکٹرز انجیکٹ کرنے پڑتے ہیں اور کیا اس سے وقتی طور پر خون جمنے لگتا ہے؟ اس کو بہت زیادہ چوٹ اور ایسے معاملات سے بچا کر رکھنا ہوتا ہوگا؟
عرصہ کوئی مخصوص نہیں جب خون نکلنے لگے وہ بیرونی چوٹ سے بھی ہو سکتا کبھی کبھار اندرونی چوٹ بھی ہوتی اور ناک مُنہ سےاکثر ہی نکل آتا ہے۔
 
یاز

محفلین
میں نے سوچا تھا کہ کوئی اس بیماری کی بابت پوچھے گا تو تفصیل سے بتاؤں گا لیکن شطرنج کک تشہیر، شو کمار بٹالوی /پنجابی شاعری کے بعد اس بیماری کی تبلیغ ادارے خود پر فرض کر رکھی ہے ۔

اس بیماری کا نام ہے "ہیموفیلیا" جس کی عام فہم سی تعریف یہ ہے کہ اس بیماری کے لوگوں میں خون کے وہ خُلیے نہیں ہوتے ہوتے جو خون کو منجمند ہونے میں مدد کرتے ہیں یوں اس بیماری کے حامل افراد کا خون کہیں نہ کہیں سے رستا رہتاہے اور چوٹ لگنے کی صورت میں روکنا محال ہے۔

یہ جینیٹک بیماری ہے بولے تو فی الحال اس کا مکمل علاج ممکن نہیں مریکا میں ابتدائی طور پر کچھ تجربات ہوئے ہیں لیکن وہ بھی کافی محدود حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔

نیز اسکی مختلف اسٹیجز ہوتی ہے A BC سی میں ان خلیات کی موجودگی کم ہوتی ہے اوراے کو لاسٹ اسٹیج کہا جاتا ہے جس میں میں فیکٹر بلکل نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

پھر اس بیماری میں مختلف فیکٹرز یوز ہوتے ہیں ٹریٹمنٹ کے لئے پاکستان میں اس وقت تین قسم کے فیکٹر 7-8 اور 9 میری بیٹی کو فیکٹر 8 لگتا ہے جو کہ اس وقت 15-20 ہزار کے درمیان ملتا ہے۔ تاہم ہیموفیلیا سوسائٹیز موجود ہیں جو کہ لاہور،پنڈی اور فیصل آباد غیرہ میں یہ مل جاتا ہے محض سالانہ فیس پر لیکن اکثر وہاں سے نہیں ملتا اور ایمرجنسی میں خریدنا ہی پڑتا ہے ۔

پاکستان میں اسکے پھیلاؤ کی بڑی وجہ نسل در نسل خاندان میں شادیاں ہیں۔ اس لئے ادارہ اب ہلکا پھلکا خاندان میں کزن میرج کے لئے خلاف جہاد کا اعلان کرتا رہتا ہے۔ اور یہ پیغام ہر ایک کو ہے کہ کوشش کریں اب کزن میرج سے گریز ہو اور اگر نہیں ہ سکتا تو یہ ٹیسٹ لازمی کروا لیں۔ کیونکہ یہ بیماری دکھنے میں عام سی لگتی ہے لیکن بہت ہی موذی ہے۔ شکریہ وغیرہ
اللہ تعالیٰ آپ کی بیٹی کو صحت یاب کرے۔ اس معاملے میں یقیناً ہم سب محفلین کے جذبات ایسے ہی ہیں جیسے وہ ہماری ہی بیٹی ہے۔ اس بابت زیادہ استفسار نہ کرنے کی وجہ وہی ہے جو مریم افتخار صاحبہ کہہ چکیں۔
یہ بتائیے کہ ان انجکشن سے بیماری کی بڑھوتری رکتی ہے یا وقت کے ساتھ بہتری بھی آتی ہے؟
 
نہیں بھائی یہ انجیکشن صرف مصنوعی طور پر جسم کے فیکٹرز لیول بڑھا دیتے ہیں 20-30 گھنٹے کے لئے جس سے جسم خود سے خون روکنے کی کوشش کرتا ہے۔
باقی یہ بیماری نہ بڑھتی ہے اور نہ کم ہوتی ہے کم از کم میرے مشاہدے میں ایسا کیس نہیں آیا کہ جسمیں پہلے وہ ٹائپ c ہو اور بعد میں ٹائپ اے پر آ گیا ہو یا ٹائپ سے اے بالترتیب بی یا سی کہ طرف گیا ہو۔۔
 
زیک

فوٹوگرافر
پاکستان میں اسکے پھیلاؤ کی بڑی وجہ نسل در نسل خاندان میں شادیاں ہیں۔ اس لئے ادارہ اب ہلکا پھلکا خاندان میں کزن میرج کے لئے خلاف جہاد کا اعلان کرتا رہتا ہے۔ اور یہ پیغام ہر ایک کو ہے کہ کوشش کریں اب کزن میرج سے گریز ہو اور اگر نہیں ہ سکتا تو یہ ٹیسٹ لازمی کروا لیں۔ کیونکہ یہ بیماری دکھنے میں عام سی لگتی ہے لیکن بہت ہی موذی ہے۔ شکریہ وغیرہ
اس میں شک نہیں کہ خاندان میں بار بار شادی خاص طور پر فرسٹ کزن سے کے کافی نقصانات ہیں۔ کیا پاکستان کے بڑے شہروں میں جینیٹک ٹیسٹنگ اور کونسلنگ دستیاب ہے؟
 
یاز

محفلین
اس میں شک نہیں کہ خاندان میں بار بار شادی خاص طور پر فرسٹ کزن سے کے کافی نقصانات ہیں۔ کیا پاکستان کے بڑے شہروں میں جینیٹک ٹیسٹنگ اور کونسلنگ دستیاب ہے؟
سنا ہے کہ صوبہ سندھ میں اس بابت حالات بہتر ہیں، اور وہاں کافی سالوں سے شادی سے قبل ایسی بیماریوں کے لئے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ باقی علاقوں کا علم نہیں۔
 
زیک

فوٹوگرافر
لڑکیوں میں اس بیماری کو Von Willebrand disease کہا جاتا ہے لیکن عام فہم کے لئے پاکستان میں ابھی ہیمو فیلیا ہی کہہ لیا جاتا ہے اور اس پر یہ بھلکڑ کو بھی ہے اس کارن خاندان میں ہیموفیلیا ہی مشہور ہے۔
صحیح کہ اگر ہیموفلیا ہوتا تو آپ کو بھی ضرور ہوتا لیکن وون ولیبرانڈ ڈزیز کے لئے دونوں والدین سے جین انہیرٹ کرنا ضروری نہیں۔ بہرحال ایسی بیماری کے لئے احتیاط اور انجکشن پٹی وغیرہ ہمہ وقت ساتھ رکھنا لازم ہے۔

بچوں کی بیماری دیکھنا والدین کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے۔ آپ اور آپ کی اہلیہ کو خدا ہمت دے
 
آمین ثم آمین
 
ایک سوال:
اپنی چیس پروفائل قارئین کی بصارتوں کی نذر کرنا چاہیں گے تاکہ آپ کے ساتھ کھیلنے کے شوقین حضرات سامنے آئیں؟
 
دوسرے انٹرویو والے مہمانوں کے لیے ریفریشمنٹ میں چائے تے اپنے ویر لئی ساگ تے مکی دی روٹی او وی بے موسمی (کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟):
 
دوسرے انٹرویو والے مہمانوں کے لیے ریفریشمنٹ میں چائے تے اپنے ویر لئی ساگ تے مکی دی روٹی او وی بے موسمی (کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟):
یہ بتائیں کہ ساگ سے آنکھیں ٹھنڈی ہو رہی ہیں یا مینیو میں کچھ اور بھیجا جاوے؟
 
Top