ابو یاسر بھائی کے بڑے بھائی کا جمعے کے روز انتقال ہو گیا ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پر اپنی رحمت نچھاور کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے (آمین)
تمام محفلین سے دعا کی درخواست ہے۔
غزل
خاک اُڑتی ہے اس جہان میں کیا
پھول کھلتے ہیں آسمان میں کیا
عشق تیرے خیال میں کیا ہے
زندگی ہے ترے گُمان میں کیا
میں جو حیرت زدہ سا رہتا ہوں
بات آتی ہے تیرے دھیان میں کیا
نیند آرام کر رہی ہے ابھی
تیری پلکوں کے سائبان میں کیا
کیا ہوئے وہ شکست خوردہ لوگ
آگئے سب تری امان میں کیا
تجھ...
غزل
مرے رات دن کبھی یوں بھی تھے، کئی خواب میرے دروں بھی تھے
یہ جو روز و شب ہیں قرار میں، یہی پہلے وقفِ جنوں بھی تھے
مرا دل بھی تھا کبھی آئینہ، کسی جامِ جم سے بھی ماورا
یہ جو گردِ غم سے ہے بجھ گیا، اسی آئینے میں فسوں بھی تھے
یہ مقام یوں تو فغاں کا تھا، پہ ہنسے کہ طور جہاں کا تھا
تھا بہت کڑا...
غزل
سارے وعدے ، وعید ہو گئے ہیں
آہ ! محرومِ دید ہو گئے ہیں
زندگی کے کئی حسیں پہلو
نذرِ ذہنِ جدید ہو گئے ہیں
طعن و تشنیع کب سے ہیں معمول
کچھ رویّے شدید ہو گئے ہیں
مضمحل تھے ، مگر تجھے مل کر
اور بھی کچھ مزید ہو گئے ہیں
حُسن آراستہ، نہتّے ہم
ہونا کیا تھا شہید ہوگئے ہیں
ہم نے پڑھ لکھ...
غزل
دیدنی اک جہان ہے، پر کیا
اُس کے در سے اُٹھائیے سر کیا
اک معمّا ہے گنبدِ بے در
اک کہانی ہے ساتواں در کیا
شہر کا شہر سیلِ آب میں ہے
رہ میں مجھ غریب کا گھر کیا
ایک مجذوب کی ولایت میں
پتھروں سے بچائیے سر کیا
شام آتے ہی اژدھے کی طرح
سرسراتی ہے بادِ صر صر کیا
میرے اُٹھنے سے جاگ اُٹھے...
غزل
دل نے اپنی زباں کا پاس کیا
آنکھ نے جانے کیا قیاس کیا
کیا کہا بادِ صبح گاہی نے
کیا چراغوں نے التماس کیا
کچھ عجب طور زندگانی کی
گھر سے نکلے نہ گھر کا پاس کیا
عشق جی جان سے کیا ہم نے
اور بے خوف و بے ہراس کیا
رات آئی ادھر ستاروں نے
شبنمی پیرہن لباس کیا
سایۂ گل تو میں نہیں جس نے
گُل...
غزل
رات درکار تھا سنبھالا مجھے
دیکھتا ہی رہا پیالہ مجھے
جانے کس شام کا ستارہ ہوں
جانے کس آنکھ نے اُجالا مجھے
میرے دل سے اُتار دے نہ کہیں
ایک دن یہ ترا حوالہ مجھے
کس طرح میں زمیں کا رزق ہوا
کس طرح اس زمیں نے پالا مجھے
اور کتنی ہے زندگی میری
اور کرنا ہے کیا ازالہ مجھے
اس سے پہلے نظر...
غزل
سامنے جی سنبھال کر رکھنا
پھر وہی اپنا حال کر رکھنا
آ گئے ہو تو اِس خرابے میں
اب قدم دیکھ بھال کر رکھنا
شام ہی سے برس رہی ہے رات
رنگ اپنے سنبھال کر رکھنا
عشق کارِ پیمبرانہ ہے
جس کو چھُونا مثال کر رکھنا
کشت کرنا محبتیں اور پھر
خود اُسے پائمال کر رکھنا
روز جانا اُداس گلیوں میں
روز...
غزل
خواب اُس کے ہیں جو چُرا لے جائے
نیند اُس کی ہے جو اُڑا لے جائے
زُلف اُس کی ہے جو اُسے چھولے
بات اُس کی ہے جو بنا لے جائے
تیغ اُس کی ہے شاخِ گُل اُس کی
جو اُسے کھینچتا ہوا لے جائے
یوں تو اُس پاس کیا نہیں پھر بھی
ایک درویش کی دعا لے جائے
زخم ہو تو کوئی دہائی دے
تیر ہو تو کوئی اُٹھا...
غزل
رشتۂ جسم و جاں بھی ہوتا ہے
ٹوٹنے کا گماں بھی ہوتا ہے
اس توہم کے کارخانے میں
کارِ شیشہ گراں بھی ہوتا ہے
ہم سے عزلت نشیں بھی ہوتے ہیں
عرصۂ لامکاں بھی ہوتا ہے
ہم بھی ہوتے ہیں اُس کی محفل میں
رقصِ سیّارگاں بھی ہوتا ہے
بادِ صحرائے جاں بھی ہوتی ہے
نغمۂ سارباں بھی ہوتا ہے
جوئے آبِ رواں...
غزل
پاس اپنے اک جان ہے سائیں
باقی یہ دیوان ہے سائیں
جس کا کوئی مول نہ گاہک
کیسی یہ دوکان ہے سائیں
آنسو اور پلک تک آئے
آنسو اگنی بان ہے سائیں
جوگی سے اور جگ کی باتیں
جوگی کا اپمان ہے سائیں
میں جھوٹا تو دنیا جھوٹی
میرا یہ ایمان ہے سائیں
جیسا ہوں جس حال میں ہوں میں
اللہ کا احسان ہے...
غزل
تیرے آنے کا انتظار رہا
عمر بھر موسمِ بہار رہا
پا بہ زنجیر، زلفِ یار رہی
دل اسیرِ خیالِ یار رہا
ساتھ اپنے غموں کی دھوپ رہی
ساتھ اک سروِ سایہ دار رہا
میں پریشان حال آشفتہ
صورتِ رنگِ روزگار رہا
آئینہ آئینہ رہا پھر بھی
لاکھ در پردۂ غبار رہا
کب ہوائیں تہہِ کمند آئیں
کب نگاہوں پہ...
میں نہ تھا اور وہ گھر آیا تھا
ہائے کیا خواب نظر آیا تھا
*****
زندگی کا سفر کٹا تنہا
اک کہانی سی رہگزر نے کہی
*****
جن آنکھوں سے مجھے تم دیکھتے ہو
میں اُن آنکھوں سے دنیا دیکھتا ہوں
*****
تیرے آنے کا انتظار رہا
عمر بھر موسمِ بہار رہا
تجھ سے ملنے کو بے قرار تھا دل
تجھ سے مل کر بھی بے...
غزل
کیسے کیسے خواب دیکھے، دربدر کیسے ہوئے
کیا بتائیں روز و شب اپنے بسر کیسے ہوئے
نیند کب آنکھوں میں آئی، کب ہوا ایسی چلی
سائباں کیسے اُڑے، ویراں نگر کیسے ہوئے
کیا کہیں وہ زُلفِ سرکش کس طرح ہم پر کھلی
ہم طرف دار ہوائے راہگُزر کیسے ہوئے
حادثے ہوتے ہی رہتے ہیں مگر یہ حادثے
اک ذرا سی زندگی...
Udacity : Web Development Course
یہ کورس MOOC کی ایک معروف ویب سائٹ www.udacity.com پر پیش کیا گیا ہے۔ MOOC سے مراد Massive Open Online Course ہے۔
سرورق پر دیئے گئے کورس کے خلاصے کے مطابق اس کورس کی مدد سے آپ سیکھ سکیں گے کہ ویب سائٹس کس طرح کام کرتی ہیں۔ ساتھ ساتھ اس سلسلے کے متعلقہ...
تاریخ گواہ ہے کہ اندرونِ سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ووٹ بنک کبھی بھی متاثر نہیں ہوتا۔ اور پپلز پارٹی چاہے کتنی ہی خراب کارکردگی دکھائے اندرونِ سندھ سے پیپلز پارٹی کو ووٹ ملنا ہی ملنا ہے۔
اس کی کیا وجوہات ہیں؟ کیا محفل میں موجود کوئی دوست جو اندرونِ سندھ سے تعلق رکھتا ہو اس بات پر روشنی...
اس دھاگے میں ہم تحریکِ انصاف کے روحِ رواں عمران خان صاحب کو اور اُن کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے پاکستان میں نظریاتی سیاست کو فروغ دیا۔ جس کے نتیجے میں روایتی خاندانی، نسلی، صوبائی، علاقائی اور ذات برادری کی علتوں پر مبنی روایتی سیاست کو پسپا کرنے کا آغاز ہوا۔ اور آج پاکستان...
کل ایک انتخابی اشتہار دیکھنے کا اتفاق ہوا۔
کچھ مختلف یوں لگا کہ اشتہار میں صوبائی نشست کا اُمیدوار ایک جماعت سے تھا جبکہ قومی اسمبلی کی نشست کے لئے اُمیدوار دوسری جماعت سے، یعنی یہ اشتہار انتخابی سیاسی اتحاد کا شاخسانہ تھا۔
یوں ہی دل میں خیال آیا کہ سیاسی یا انتخابی اتحاد کی اخلاقی حیثیت کیا...
آج کل کچھ دنوں سے ایک مسئلہ درپیش ہے۔ محفل پر نوٹیفیکیشنز تو بروقت مل جاتے ہیں لیکن جب دئیے گئے ربط پر جاؤ تو وہ پوسٹ یا مکالمہ نظر نہیں آتے۔ پھر چار چھ منٹ گزرنے کے بعد مذکورہ پوسٹ یا مکالمہ نظر آتا ہے۔ نہ جانے کیا مسئلہ ہے۔
میرے آفس کے سرور کا ٹائم شاید کچھ پیچھے چل رہا ہے شاید یہ اس وجہ سے...