نوٹیفیکشنز ملتے ہیں لیکن پوسٹ نظر نہیں آتی

محمداحمد

لائبریرین
آج کل کچھ دنوں سے ایک مسئلہ درپیش ہے۔ محفل پر نوٹیفیکیشنز تو بروقت مل جاتے ہیں لیکن جب دئیے گئے ربط پر جاؤ تو وہ پوسٹ یا مکالمہ نظر نہیں آتے۔ پھر چار چھ منٹ گزرنے کے بعد مذکورہ پوسٹ یا مکالمہ نظر آتا ہے۔ نہ جانے کیا مسئلہ ہے۔

میرے آفس کے سرور کا ٹائم شاید کچھ پیچھے چل رہا ہے شاید یہ اس وجہ سے ہو رہا ہے۔ واللہ عالم۔
 
الف عین

لائبریرین
اور مجھ کو نوٹیفکیشن ملتا ہے کہ فلاں نے ٹیگ کیا ہے، لیکن وہاں جاتا ہوں تو وہاں کسی نے مجھے یاد نہیں کیا ہوتا (جیسے انیس الرحمن۔ اسی طرح کبھی کبھی ’ٹیگ نامہ‘ لکھ کر احباب لکھ کر کس طرح ٹیگ کرتے ہیں؟ یہ بھی سمجھ میں نہیں آتا۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اور مجھ کو نوٹیفکیشن ملتا ہے کہ فلاں نے ٹیگ کیا ہے، لیکن وہاں جاتا ہوں تو وہاں کسی نے مجھے یاد نہیں کیا ہوتا (جیسے محمد انیس الرحمن۔ اسی طرح کبھی کبھی ’ٹیگ نامہ‘ لکھ کر احباب لکھ کر کس طرح ٹیگ کرتے ہیں؟ یہ بھی سمجھ میں نہیں آتا۔
بابا جانی یہ جناتی ٹیگ ہے محفل کا۔
جیسے یہاں میں آپ کو لکھ کے ٹیگ کروں گا اور پھر تدوین کر کے، وہ سارے ٹیگ حذف کر دوں گا اور پوسٹ کو دوباری محفوظ کر دوں۔
 
اور مجھ کو نوٹیفکیشن ملتا ہے کہ فلاں نے ٹیگ کیا ہے، لیکن وہاں جاتا ہوں تو وہاں کسی نے مجھے یاد نہیں کیا ہوتا (جیسے انیس الرحمن۔ اسی طرح کبھی کبھی ’ٹیگ نامہ‘ لکھ کر احباب لکھ کر کس طرح ٹیگ کرتے ہیں؟ یہ بھی سمجھ میں نہیں آتا۔
سر جی۔میں بھی اسی طرح ہی ٹیگ کرتا ہوں جیسے بلال نے بتایا
بابا جانی یہ جناتی ٹیگ ہے محفل کا۔
جیسے یہاں میں آپ کو لکھ کے ٹیگ کروں گا اور پھر تدوین کر کے، وہ سارے ٹیگ حذف کر دوں گا اور پوسٹ کو دوباری محفوظ کر دوں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جب آپ اس ربط پر جاتے ہیں تو کیا پاتے ہیں؟ کوئی ایرر پیغام یا کچھ اور؟ کن زمروں میں ایسا تجربہ ہوا ہے؟ :)

شکریہ سعود بھائی۔۔۔۔!

جب اس ربط پر جائیں تو اُس سے پچھلی پوسٹ نظر آتی ہے۔

جیسے میں یہ پوسٹ کر رہا ہوں۔ پوسٹ کرنے کے بعد اگر میں دوبارہ اس صفحے پر آؤں تو پوسٹ نظر نہیں آئے گی۔ پھر دو چار منٹ بعد آؤں تو نظر آ جائے گی۔ یعنی میں ہر نئی تحریر، پوسٹ ہونے کے دو چار منٹ بعد دیکھ پاتا ہوں۔

تقریباً سب زمروں میں ہی ایسا ہے اور مکالمے میں بھی۔
 
شکریہ سعود بھائی۔۔۔ ۔!

ایسا لگ رہا ہے جیسے براؤزر کیشے کا مسئلہ ہو۔ کیا آپ نے براؤزر تبدیل کر کے آزمایا؟ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ایسا لگ رہا ہے جیسے براؤزر کیشے کا مسئلہ ہو۔ کیا آپ نے براؤزر تبدیل کر کے آزمایا؟ :) :) :)

نہیں ! براؤزر تو دوسرا نہیں آزمایا۔

چلیے میں دوسرے براؤزر پر بھی اور ہسٹری وغیرہ صاف کرکے آزماتا ہوں۔ پھر اطلاع دیتا ہوں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
گوگل کروم میں تو ہسٹری کلیر کرکے بھی ابھی تک مسئلہ ہے۔ یعنی جب میں لاگ ان ہوا تو میرے کوائف ظاہر نہیں ہوئے۔ پھر ایک بار پیج ریفریش کیا تو ظاہر ہو گئے یعنی پہلے کی طرح کچھ وقت لیا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اب میں اپنی آخری تین پوسٹس نہیں دیکھ پا رہا۔ اور یہ بھی کہ ایک ہی نوٹیفیکیشن 2 تین بار ملتا ہے۔ :)
 
ساجد

محفلین
اب پھر غائب ہوگئی میری آخری پوسٹ! :) (فائر فاکس میں بھی)۔
کسی عامل بابا سے رابطہ کر کے دیکھئے کہیں آپ کے کمپیوٹر پر جنات تو نہیں قابض ہو گئے :)
محمد احمد بھائی جب کبھی پوسٹ نظر نہ آئے تو پیج ریفریش کر لیا کریں یا پھر براؤزنگ ہسٹری پر جھاڑو پھیر دیا کیجئے۔
 
پیج ریفریش اور ہسٹری تو کلیر کرکے دیکھ چکا ہوں۔ عامل بابا (سعود بھائی :) ) سے بھی رابطہ کیا ہے۔ کچھ نہ ہو سکا تو آپ کے توسط سے کسی روحانی بابا سے بھی رجوع کریں گے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے میرے سسٹم کا ٹائم (جو کہ دفتر کے نیٹ ورک سرور سے متصل ہے) مقامی معیاری وقت سے چار چھ منٹ پیچھے ہے۔ کہیں یہ سب اس وجہ سے تو نہیں ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
محمداحمد بھائی میں نے نوٹ کیا ہے کہ جب آپ پوسٹ کر کے کسی اور صفحے پر جاتے ہیں تو واپس جب بیک کا بٹن پریس کرتے ہیں تو آپ کی لیٹسٹ پوسٹ ظاہر نہیں ہوتی۔ اس کے لئے ریفریش یا پھر کچھ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ کیا آپ یہی مسئلہ بتا رہے ہیں یا کچھ اور؟
 
نہیں!

اگر آپ فورم پر جا کر بھی تھریڈ کو کلک کریں تب بھی یہ صورتحال ہے۔
 
محمداحمد بھائی میں نے نوٹ کیا ہے کہ جب آپ پوسٹ کر کے کسی اور صفحے پر جاتے ہیں تو واپس جب بیک کا بٹن پریس کرتے ہیں تو آپ کی لیٹسٹ پوسٹ ظاہر نہیں ہوتی۔ اس کے لئے ریفریش یا پھر کچھ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ کیا آپ یہی مسئلہ بتا رہے ہیں یا کچھ اور؟
یہ تو میں نے بھی محسوس کیا ہے
 
Top