نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    فراق :::: سِتاروں سے اُلجھتا جا رہا ہُوں :::: Firaq Gorakhpuri

    غزل فراق گورکھپوری سِتاروں سے اُلجھتا جا رہا ہُوں شبِ فُرقت بہت گھبرا رہا ہُوں تِرے غم کو بھی کچھ بہلا رہا ہُوں جہاں کو بھی سمجھتا جارہا ہُوں یقیں یہ ہے حقیقت کُھل رہی ہے گُماں یہ ہے کہ دھوکے کھا رہا ہُوں اگر مُمکن ہو، لے لے اپنی آہٹ خبر دو حُسن کو میں آ رہا ہوں حدیں حُسن و محبت کی مِلا...
  2. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: پھر وہی گونج ہے باتوں کی بیاں سے باہر ::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلش پھر وہی گونج ہے باتوں کی بیاں سے باہر پھر وہی تیغ ہے نظروں میں، مَیاں سے باہر کیسا یہ درد سمایا ہے جگر میں میرے ! خود پہ کُھلتا نہیں، اُن کے بھی گُماں سے باہر کبھی باہر تھی بیاں سے، تو تھی اُلفت اُن کی اُن کی رنجش بھی ابھی ہے تو بیاں سے باہر کاش ہوتے نہ جو اپنے، تو نِکلتا...
  3. طارق شاہ

    رفعت القاسمی ::::: ہم جو اوروں سے بھی رکھتے ہیں شناسائی بہت ::::: Rifatul Qasmi

    رفعت القاسمی غزل ہم جو اوروں سے بھی رکھتے ہیں شناسائی بہت عِشق کی فِطرت میں ہے یہ بے سَر و پائی بہت عُمر بھر زُلفِ بُتاں شانوں پہ لہراتی رہی موسمِ گُل نے بھی کی، دِل کی پزیرائی بہت پھر بہار آئی، گلوں نے پھر قدم چُومے تو کیا خوار کر رکھتی ہے، اپنی آبلہ پائی بہت سادہ و پُرکار، یہ ارض و...
  4. طارق شاہ

    باقر زیدی ::::: ذکر اُس کا اگر پیکرِ اشعار میں آوے ::::: Baquer Zaidi

    باقر زیدی غزل ذکر اُس کا اگر پیکرِ اشعار میں آوے کیا کیا نہ مزہ لذّتِ گُفتار میں آوے مطلُوبِ نظر چشمِ طلبگار میں آوے سُورج کی طرح رَوزن دِیوار میں آوے رکھّا ہے قدم حضرتِ غالب کی زمیں پر کُچھ اور بُلندی مِرے افکار میں آوے سچ پُوچھو تو مجھ کو بھی وہی وجہ سکوں ہے وہ چین، جو تجھ کو مِرے...
  5. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: کرتے ہیں اگر مجھ سے وہ پیار تو آجائیں ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش کرتے ہیں اگر مجھ سے وہ پیار تو آجائیں پھر آ کے چلے جائیں ، اِک بار تو آ جائیں ہے وقت یہ رُخصت کا، بخشش کا، تلافی کا سمجھیں نہ جو، گر اِس کو بیکار تو آجائیں اِک دِید کی خواہش پہ اٹکا ہے یہ دَم میرا کم کرنا ہو میرا کچھ آزار تو آ جائیں جاں دینے کو راضی ہُوں، اے پیکِ اجل لیکن...
  6. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: اُس حُسن کے پیکر کو کچھ پیار بھی آجائے ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش اُس حُسن کے پیکر کو کچھ پیار بھی آجائے ہونٹوں پہ محبّت کا اِقرار بھی آجائے لبریز ہو چاہت سے پیمانۂ دِل اُس کا ہونٹوں سے چَھلک کر کچھ اِظہار بھی آجائے رُت آئی ہے برکھا کی، ہیں پُھول کِھلے دِل میں کیا خُوب ہو ایسے میں دِلدار بھی آ جائے کیا کیا نہ کِیا ہم نے، پُوری نہ...
  7. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: وہ جو رُخ پہ رنگِ شباب تھا ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش وہ جو رُخ پہ رنگِ شباب تھا تِرا حُسن تھا کہ گلاب تھا نہ تھا یوں مگر مجھے یوں لگا وہی جاں کا میری عذاب تھا کہ شکستِ دل کا سبب بھی تو وہی عشقِ خانہ خراب تھا اُفقِ نظر پہ ہے آج تک وہ جو چاند زیرِ نقاب تھا مِری زندگی تھی کہ دُھوپ تھی تِرا حُسن مثلِ سحاب تھا بنا تیرے...
  8. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: چاردہ سالی میں رُخ زیرِ نقاب اچھّا نہ تھا :::: Shafiq Khalish

    دو غزلہ چاردہ سالی میں رُخ زیرِ نقاب اچھّا نہ تھا اک نظر میری نظر کو اِنقلاب اچھا نہ تھا اِس تغیّر سے دلِ خانہ خراب اچھا نہ تھا تیرا غیروں کی طرح مجھ سے حجاب اچھا نہ تھا اِس سے گو مائل تھا دل تجھ پر خراب اچھا نہ تھا کب نشہ آنکھوں کا تیری اے شراب اچھا نہ تھا بیقراری اور بھی بڑھ کر ہُوئی...
  9. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: ہزار سی بھی لوُں دامن، سِیا نہیں لگتا :::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش ہزار سی بھی لوُں دامن، سِیا نہیں لگتا جنُوں سے عِشق میں سودا کِیا نہیں لگتا اِک امتحان سے گُذرا ہُوں، کیوں نہیں سمجھیں یونہی نہیں میں ہر اِک کو جِیا نہیں لگتا وہ اطمینان سے یُوں ہیں، کہ میں کسی کو بھی اب خود اپنے آپ پہ تہمت لِیا نہیں لگتا وقوعِ وصل پہ کہتے ہیں سب، کرُوں...
  10. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: دوڑے آتے تھے مِرے پاس صدا سے پہلے :::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش دوڑے آتے تھے مِرے پاس صدا سے پہلے اب وہ شاید ہی، کبھی آئیں قضا سے پہلے کوئی اور آ کے ہی بتلادے ہمیں حال اُن کا ! دردِ دل غم سا ہی ہو جائے سَوا سے پہلے عادتیں ساری عِنایت کی بدل دیں اُس نے اب تسلّی نہیں دیتے وہ سزا سے پہلے روز و شب وہ بھی اذیّت میں ہُوئے ہیں شامِل یادِ جاناں...
  11. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::: ہُوں کِرن سُورج کی پہلی اور کبھی سایا ہُوں میں :::: Shafiq Khalish

    ہُوں کِرن سُورج کی پہلی، اور کبھی سایا ہُوں میں شفیق خلش ہُوں کِرن سُورج کی پہلی، اور کبھی سایا ہُوں میں کیسی کیسی صُورتوں میں وقت کی آیا ہُوں میں قُربِ محبُوباں میں اپنی نارسائی کے سبب گھیرکرساری اُداسی اپنے گھر لایا ہُوں میں گو قرار آئے نہ میرے دل کو اُن سے رُوٹھ کر جب کہ مِلنے سے اِسی...
  12. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: دبائے دانتوں میں اپنی زبان بیٹھے ہیں :::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش دبائے دانتوں میں اپنی زبان بیٹھے ہیں ہم اُن سے کچھ نہ کہیں گے یہ ٹھان بیٹھے ہیں رہِ غزال میں باندھے مچان بیٹھے ہیں ہم آزمانے کو قسمت ہی آن بیٹھے ہیں کُشادہ دل ہیں، سِتم سے رہے ہیں کب خائف کریں وہ ظلم بھی ہم پرجو ٹھان بیٹھے ہیں نہیں ہے اُن سے ہماری کوئی شناسائی گلی میں شوقِ...
  13. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::یوں زندگی میں ہم سے کوئی کام بھی تو ہو :::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش یوں زندگی میں ہم سے کوئی کام بھی تو ہو مائل بہ عشق جس سے دِل آرام بھی تو ہو اُن تک سفر کا میرے اب انجام بھی تو ہو کچھ تگ و دو یہ باعثِ انعام بھی تو ہو دُشنام گو لبوں پہ خلش نام بھی تو ہو عاشق ہو تم تو شہرمیں بدنام بھی تو ہو پتّھر برس رہے ہوں کہ، ہو موت منتظر اُن کا، گلی...
  14. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: یادوں سے سیلِ غم کو ہیں آنکھوں میں روکے ہم :::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلش یادوں سے سیلِ غم کو ہیں آنکھوں میں روکے ہم کب بھُولے، زندگی سے محبّت کے بوسے ہم دیکھیں برستی آگ لبِ نغمہ گو سے ہم حیراں ہیں گفتگو کو مِلی طرزِ نو سے ہم سب دوست، آشنا جو تھے ، تاتاری بن گئے آئے وطن، تو بیٹھے ہیں محبوس ہوکے ہم اپنی روایتوں کا ، ہمیں پاس کب رہا ! کرتے شُمار...
  15. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: کچھ اُس کے دل میں خُدا میری اعتنائی دے ::::

    غزل شفیق خلش کچھ اُس کے دل میں خُدا میری اعتنائی دے نہیں تو مجھ کو جنُوں سے ہی آشنائی دے چلے بھی آؤ کہ فرقت سے دل دُہائی دے غمِ جہاں بھی نہ اِس غم سے کچھ رہائی دے کبھی خیال، یوں لائے مِرے قریب تجھے ! ہرایک لحظہ، ہراِک لب سے تو سُنائی دے کبھی گُماں سے ہو قالب میں ڈھل کے اِتنے قریب...
  16. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: کیا تم سے کہیں چپ رہنے دو :::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلش کیا تم سے کہیں چُپ رہنے دو جو چاہیں کہیں وہ ، کہنے دو دیوانہ سمجھ کر رہنے دو اے چارہ گرو دُکھ سہنے دو دن بھر تو رہے آنسو روکے خلوت میں لڑی تو بہنے دو سُونی سی لگے دُنیا دل کی کچھ اور غموں کے گہنے دو ہاں درد کے سارے زیور وہ اب تک جو نہیں ہیں پہنے دو دیوانگی اُن کی...
  17. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: ہو دل میں اگر پیار نہ کرنے کا تہیّہ :::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلش ہو دل میں اگر پیار نہ کرنے کا تہیّہ بہتر نہیں اِس سے کہ ہو مرنے کا تہیّہ ہوتا ہے ترے وصل کے وعدے پہ مؤخر وابستہ تِرے فُرق سے مرنے کا تہیّہ دل خود میں کسی طَور پنپنے نہیں دیتا کچھ ہٹ کے کبھی عشق سے کرنے کا تہیّہ گُزری ہے بڑی عمر اِسی حال میں ناصح کامل نہ مِرا ہوگا سُدھرنے کا...
  18. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: کہتے تھے ہراِک بات پہ مُجھ سے جو، وہی تو

    غزل شفیق خلش کہتے تھے ہراِک بات پہ مُجھ سے جو، وہی تو چپ سادھ کے بیٹھے رہے جب دل کی کہی تو ڈر یوں بھی رہے اُن کی، نہیں آج نہیں سے دل میں ہی مِرے دل کی اگر بات رہی تو مِلتی نہ محبت وہ الگ بات ہے، لیکن پھیلاتے، تم اپنا کبھی دامانِ تہی تو جائیں گے ضروراُن سے مُلاقات کو، پہلے ہو دُور...
  19. طارق شاہ

    تیری نگاہِ ناز کی خاطر کسی طرح :::: عنبرامروہوی

    غزلِ عنبرامروہوی تیری نگاہِ ناز کی خاطر کِسی طرح منزل سے آ مِلے ہیں مسافر کِسی طرح اب اِس میں دین جائے، کہ ایمان و جان و دل کرنا ہے مُجھ کو رام وہ کافر کِسی طرح موسٰی کی طرح کام کریگا عصائے عِشق آیا جو میرے ڈھب پہ وہ کافر کِسی طرح شامِ ابد سے جس کو مِلا دے قبولِ عام ہوسکتا ایسے...
  20. طارق شاہ

    ناصر کاظمی :::: کسی کا درد ہو دِل بے قرار اپنا ہے :::: Nasir Kazmi

    انْبالہ ایک شہر تھا، سُنتے ہیں اب بھی ہے میں ہُوں اُسی لُٹے ہُوئے قریے کی روشنی اے ساکنانِ خطۂ لاہور دیکھنا لایا ہُوں اُس خرابے سے میں لعلِ معدنی ناصر کاظمی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج جناب ناصر کاظمی صاحب کی 42 ویں برسی ہے۔ اِس موقع کی نسبت سے ،میں اُن کے دیوان سے اپنی ایک پسندیدہ غزل آپ سب...
Top