شفیق خلش شفیق خلش ::::: کرتے ہیں اگر مجھ سے وہ پیار تو آجائیں ::::: Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین

غزلِ
شفیق خلش

کرتے ہیں اگر مجھ سے وہ پیار تو آجائیں
پھر آ کے چلے جائیں ، اِک بار تو آ جائیں

ہے وقت یہ رُخصت کا، بخشش کا، تلافی کا
سمجھیں نہ جو، گر اِس کو بیکار تو آجائیں

اِک دِید کی خواہش پہ اٹکا ہے یہ دَم میرا
کم کرنا ہو میرا کچھ آزار تو آ جائیں

جاں دینے کو راضی ہُوں، اے پیکِ اجل لیکن
کچھ دیر تو رُک جاؤ، سرکار تو آجائیں

جائیں نہ خلش لے کر ہم سُوئے عدم حسرت
مقصُود ہو اُن کو بھی دِیدار، تو آجائیں

شفیق خلش
 
Top