نتائج تلاش

  1. حسان خان

    عشق آباد - ترکمانستان کا مرمریں دارالحکومت

    ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد میں 4 ملین مربع میٹر میدانِ مرمر اور ۵۴۳ مرمر پوش عمارتیں ہونے کی وجہ سے گنیز بک نے اس شہر کا نام 'پُرمرمر ترین شہر' کے طور پر درج کر لیا ہے۔ عشق آباد میں تقریباً بیس فیصد عمارتیں لباسِ مرمری سے آراستہ ہیں۔ وزارتِ صحت کی عمارت شہر کی سرکاری جامعہ...
  2. حسان خان

    بھائی جان، آپ نے تو فرمایا تھا کہ آپ ہر ہفتے ایک بار محفل کا چکر لگاتے رہیں گے۔ :)

    بھائی جان، آپ نے تو فرمایا تھا کہ آپ ہر ہفتے ایک بار محفل کا چکر لگاتے رہیں گے۔ :)
  3. حسان خان

    جوش غلاموں سے خطاب - حضرت جوش ملیح آبادی

    اے ہند کے ذلیل غلامانِ روسیاہ! شاعر سے تو ملاؤ خدا کے لیے نگاہ اِس خوفناک رات کی آخر سحر بھی ہے؟ توپیں گرج رہی ہیں سروں پر خبر بھی ہےِ؟ اے امتِ شکستہ دل و اے گروہِ شل! کب سے بلا رہا ہوں میں تجھ کو سوئے عمل! تجھ پر مرے کلام کا ہوتا نہیں اثر چونکا رہا ہوں کب سے میں شانے جھنجھوڑ کر حالانکہ...
  4. حسان خان

    دل تو از ما خبر ندارد (امیر جان صبوری)

    نہیں، اس سے پہلے یہ گانا نہیں سنا ہے۔ آپ نے ابھی ٹیگ کیا ہے تو سنتا ہوں۔ :)
  5. حسان خان

    شہر خالی جادہ خالی

    جی، میں ضرور سنوں گا۔ :)
  6. حسان خان

    آج کی تصویر - 1

    گلگت کا ہوائی اڈہ
  7. حسان خان

    بہادر شاہ ظفر کہاں خلقت عزیزو زیرِ چرخِ پیر پھرتی ہے - اعلیٰ حضرت بہادر شاہ ظفر

    کہاں خلقت عزیزو زیرِ چرخِ پیر پھرتی ہے یہ فانوسِ خیالی میں ہر اک تصویر پھرتی ہے نہ چرخِ آسیا ہوں نے بھنور ہوں نے بگولا ہوں مجھے تو کیوں لیے اے گردشِ تقدیر پھرتی ہے نہ چھوڑا ساتھ مر کر بھی کہ تیرے ساتھ ہی لپٹی ہر اک سائے پہ روحِ عاشقِ دلگیر پھرتی ہے ہوئی ہے جوشِ گل سے جوشِ وحشت اس قدر پیدا...
  8. حسان خان

    بہادر شاہ ظفر یاد آتی ہے اُس آئینہ رو کی کمر مجھے - اعلیٰ حضرت بہادر شاہ ظفر

    یاد آتی ہے اُس آئینہ رو کی کمر مجھے کس طرح سے نہ ہووے عدم کا سفر مجھے کس گلبدن کی یاد مرے دل میں تھی جو رات آیا نہ خواب مسندِ کمخواب پر مجھے نرگس میں سیر چشم ہوں بستانِ دہر میں تیری طرح نہیں ہوسِ سیم و زر مجھے کچھ ہوش میں بھی آنے دے مجھ کو خدا سے ڈر اے بے خودی چلی ہے تو لے کر کدھر مجھے...
  9. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    Believing in Belonging: Belief and Social Identity in the Modern World - Abby Day
  10. حسان خان

    شہر خالی جادہ خالی

    بہت عمدہ گانا ہے۔ :) مجھے تاجک لوگ بہت اچھے لگتے ہیں، اور اُن سے بھی کم و بیش ویسی ہی اپنائیت محسوس کرتا ہوں جیسی مثلاً آذربائجانیوں سے، مگر اُن کی فارسی پر ازبک کا بہت گہرا اثر ہے، جس کی وجہ سے مجھے اُن کا گفتگو کا لہجہ ایرانیوں کے مقابلے میں کرخت محسوس ہوتا ہے۔ مجھے تاجک گلوکارہ شبنم ثریا...
  11. حسان خان

    ناسخ کچھ عدم کا بھی خیال اے دل تجھے یاں چاہیے - امام بخش ناسخ

    ابھی میں ناسخ کا تھوڑا اور کلام پوسٹ کروں گا۔ اُس کے بعد ای بک بنا لیجیے گا۔ :)
  12. حسان خان

    تعارف اشرف پرویز کا سلام قبول فرمائیے!

    وعلیکم السلام جناب! آپ کی محفل پر آمد میرے لیے خصوصاً بہت خوشی کا باعث ہے۔ میں کچھ دیر میں آپ کو تفصیلی ذاتی پیغام ارسال کرتا ہوں۔
  13. حسان خان

    ناسخ کچھ عدم کا بھی خیال اے دل تجھے یاں چاہیے - امام بخش ناسخ

    کچھ عدم کا بھی خیال اے دل تجھے یاں چاہیے گو عزیزِ مصر ہے پر یادِ کنعاں چاہیے کوچۂ دلدار کی حسرت میں رونے کے لیے پاؤں کو اب آبلے کی چشمِ گریاں چاہیے حشر برپا کر رہی ہے ناقۂ لیلیٰ کی چال صورِ اسرافیل اب جائے حدی خواں چاہیے چاک رکھتا ہوں جو وحشت میں گریباں مثلِ صبح اک پری رو غیرتِ خورشیدِ...
  14. حسان خان

    ناسخ اے شیخ و گبر سبحہ و زنار توڑیے - امام بخش ناسخ

    اے شیخ و گبر سبحہ و زنار توڑیے پر دل کسی بشر کا نہ زنہار توڑیے پیرِ مغاں کو جی میں ہے کعبہ بنائیے بت نشۂ شراب میں دو چار توڑیے چہرے پہ خط ہوا ہے برنگِ سپر سیاہ بس اب تو اپنے ناز کی تلوار توڑیے برسوں دہانِ زخم سے ہنستے رہے ہیں ہم اک عمر رونے کا بھی نہ اب تار توڑیے آیا مہِ صیام علی الرغمِ...
  15. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    قصہ ہائے شاہنامہ - محمود محبی
  16. حسان خان

    البانوی مدارس میں رسول اللہ ص کی سیرت پر ہوئے امتحان کی تصاویر

    البانیہ میں منعقد ہونے والے امتحان بھی مخلوط نہیں تھے۔ ویسے، پانچ سو سال تک خلافتِ عثمانیہ کے ماتحت اکٹھے رہنے کے باعث البانوی اور ترک معاشروں میں بہت سارے مشترکات ہیں۔
  17. حسان خان

    ناسخ مقابل آپ کی آنکھوں کے آہو ہو نہیں سکتا - امام بخش ناسخ

    مقابل آپ کی آنکھوں کے آہو ہو نہیں سکتا انہیں کے آگے جادوگر سے جادو ہو نہیں سکتا مری آنکھوں سے کیا نسبت کہ قطرہ آبِ نیساں کا دُرِ نایاب ہو سکتا ہے آنسو ہو نہیں سکتا بنا گو سجدہ گاہِ اہلِ ایماں طاق کعبے کا مگر حاصل مقامِ طاقِ ابرو ہو نہیں سکتا گدائے کوچہ کیا درویشِ صحرا گرد کے آگے کوئی کتا...
  18. حسان خان

    ناسخ مردوں کو جِلاتی ہے تری ناز کی آواز - امام بخش ناسخ

    سپاس عرض کرتا ہوں جنابِ حجاز۔ :)
  19. حسان خان

    ناسخ مردوں کو جِلاتی ہے تری ناز کی آواز - امام بخش ناسخ

    مردوں کو جِلاتی ہے تری ناز کی آواز اعجاز کا اعجاز ہے آواز کی آواز کیا ہجر میں خوش آئے مجھے ساز کی آواز یاد آتی ہے ہر دم کسی دمساز کی آواز سنتا نہیں نالے تُو مرے طائرِ دل کے ایسی نہیں مرغانِ خوش آواز کی آواز چلاتے پھریں کیوں نہ کہ یاد آ گئی ہم کو وہ ناز کی رفتار وہ انداز کی آواز ہے گلشنِ...
  20. حسان خان

    آج کی تصویر - 1

    بوسنیا کے شہر بوسانسکا کروپا میں سرب آرتھوڈکس کلیسا، بوسنیائی مسجد اور کروٹ کیتھولک کلیسا ایک ساتھ۔۔۔
Top