نتائج تلاش

  1. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آگاتھا کرسٹی کا ناول The Secret Adversary پڑھنے کا ارادہ ہے۔
  2. حسان خان

    گرجستان (جارجیا) کے دارالحکومت تفلیس کی چند تصاویر

    انگریزی کے جارجیا کے مقابلے میں مجھے فارسی کا گرجستان اردو میں استعمال کے لیے زیادہ مناسب لگا۔ :) شاید طفلس یا طفلیس ہی درست ہو گا، کیونکہ پہلے بہت سے غیر عرب مقامات کے نام بھی ط سے ہی لکھے جاتے تھے مثلا طوس، طہران، طبرستان وغیرہ۔۔ مگر عربی اور فارسی ویکیپیڈیا میں اس شہر کا نام تفلیس درج تھا...
  3. حسان خان

    سُنی عسکریت پسندوں کا بس اور ہسپتال پر حملے کا دعوی

    اس سے یہ تو بخوبی عیاں ہو گیا کہ آپ کو اصل مسئلہ بطورِ کُل شیعوں سے ہے نہ کہ شیعہ فرقہ پرست دہشت گرد تنظیموں سے۔۔ کبھی مذہبی بغض کی عینک اتار بھی دینی چاہیے۔ یوں ہر وقت مذہب کی بنیاد پر کسی گروہ کو نفرت کا ہدف بنائے رکھنا متمدن دنیا میں اچھی بات نہیں سمجھی جاتی۔
  4. حسان خان

    اسرائیلی کو فلسطینی سمجھ کر گولی مار دی

    یروشلم: ایک اسرائیلی سیکیورٹی گارڈ نے جمعے کے روز یروشلم کی مغربی دعائیہ دیوار پر پہنچنے والے ایک اسرائیلی کو غلطی سے فلسطینی شدت پسند سمجھتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس ترجمان مکی روزنفیلڈ کے مطابق اس گارڈ کو حراست میں لے کر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا ۔ ‘ وہ ایک یہودی لڑکا تھا، اسرائیلی...
  5. حسان خان

    گرجستان (جارجیا) کے دارالحکومت تفلیس کی چند تصاویر

    دریائے کُر پر تعمیر شدہ نیا پُل دریائے کُر کے پتھریلے ساحل پر موجود کلیسا اور گھر شہر کو دو حصوں میں بانٹنے والے دریائے کُر کے بائیں حصے کے ساحل پر موجود ایک کلیسا ۱۹۹۵ء میں تعمیر ہونے والا تثلیثِ مقدس کلیسا۔۔۔ تفلیس کے مقدس ایلیا پہاڑی پر موجود یہ کلیسا گرجستانی آرتھوڈکسوں کا مرکزی...
  6. حسان خان

    پشاور: مدرسے میں دھماکا،11 جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

    انا للہ وانا الیہ راجعون!
  7. حسان خان

    رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی شھید

    انا للہ وانا الیہ راجعون یہ حالیہ دنوں میں ایسا تیسرا واقعہ ہے کہ جس میں ایک رکنِ صوبائی اسمبلی کو جاں بحق کیا گیا ہے۔
  8. حسان خان

    لادینیت

    یہ صرف اُس سوچ کے خلاف خاموش احتجاج تھا جو پاکستانی مسلمانوں کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے اور معاشرے کے لیے کارآمد ترین گروہ کو بھی کافر قرار دلوا کر اّن پر عرصہ تنگ کرنا چاہتی ہے۔
  9. حسان خان

    حضرت زرتشت کی زریں تعلیمات

    بہ نامِ خداوندِ جان و خرد آزادیِ رائے و اندیشہ: "پروردگار نے روزِ نخست جس وقت اپنی خرد سے لوگوں کو سوچنے کی قوت عطا کی، اور جس وقت اُس نے کالبدِ تن میں جان ڈالی، اور اس روز سے کہ اُس نے کردار کی خرد کے ہمراہ تخلیق کی، اُس نے چاہا کہ ہر کوئی تفکر کے مطابق اپنی رائے اور اپنے اختیار کے ساتھ عمل...
  10. حسان خان

    میں، شاعری اور جوشؔ

    نہایت افسوس کی بات یہ ہے کہ جوش جیسے نابغۂ روزگار کی کتب اب بازار میں نایاب ہیں، لیکن تیسرے درجے کے شعراء و ادباء کی کتب سے دکانیں بھری ہوئی ملتی ہیں۔
  11. حسان خان

    میں، شاعری اور جوشؔ

    برادرِ گرامی۔ آپ کی اس عمدہ تحریر نے دل خوش کر دیا۔ اہورا مزدائے جہان آفریں آپ کو جنابِ جوش سے دلی ارادتمندی رکھنے پر نیک پاداش عطا فرمائے۔
  12. حسان خان

    جوش پیمانِ محکم - حضرت جوش ملیح آبادی

    صرف سوچیے مت، بلکہ لکھنا شروع کر دیجیے۔ :)
  13. حسان خان

    جوش پیمانِ محکم - حضرت جوش ملیح آبادی

    اگر کبھی موقع ملے تو اس بارے میں ضرور لکھیے گا۔ :)
  14. حسان خان

    جوش پیمانِ محکم - حضرت جوش ملیح آبادی

    وعلیکم السلام۔ پسندیدگی کے لیے شکریہ فارقلیط صاحب۔ بہت شکریہ جنابِ حجاز۔ مجھے اس بات کی ہمیشہ خوشی رہی ہے کہ آپ بھی حضرتِ جوش کے معتقد ہیں۔
  15. حسان خان

    جوش پیمانِ محکم - حضرت جوش ملیح آبادی

    قسم اُن غازیوں کی، موت سے جو جنگ کرتے ہیں اُپی تلوار کی بُرّش سے جن کے زخم بھرتے ہیں قسم اُن کی جو ہنس کر خون میں اپنے نہاتے ہیں خوشی سے رن میں ڈٹ کر منہ پہ تلواریں جو کھاتے ہیں قسم اُن کی، نظر تیر و سناں سے جن کی لڑتی ہے اکڑ جاتے ہیں طبلِ جنگ پر جب چوٹ پڑتی ہے قسم اُس نور کی بخشا گیا تھا...
  16. حسان خان

    جوش شریکِ زندگی سے خطاب - حضرت جوش ملیح آبادی

    اے شریکِ زندگی! اِس بات پر روتی ہے تُو کیوں مرا ذوقِ ادب ہے مائلِ جام و سبو کس لیے اس پر نہیں روتی کہ اہلِ خانقاہ داڑھیوں سے ہندیوں کو کر رہے ہیں رُوسیاہ کس لیے اس پر نہیں روتی کہ مصنوعی صلوٰۃ خم کیے دیتی ہے اپنے وزن سے پشتِ حیات کس لیے اس پر نہیں روتی کہ دشمن کا عتاب تیری ہم جنسوں کی...
  17. حسان خان

    پسندیدہ غیر ملکی گانے

    عشقڭ آتشی - خندہ ینر (ترکی) www. youtube. com/watch?v=fLAP0bJohPg‎ پاکستان میں مقیم لوگوں کے لیے متبادل ربط: http://on.fb.me/11PCwvM
  18. حسان خان

    آج کی تصویر - 1

    باکو، جمہوریۂ آذربائجان وادیِ غذر، گلگت بلتستان، پاکستان
  19. حسان خان

    کروشیا کے شہر رییکا (Rijeka) میں بوسنیائی برادری کی مسجد کا افتتاح

    لیکن مجھے ذاتی طور پر یہ ڈیزائن بالکل پسند نہیں آیا۔ مجھے بلقان میں پہلے سے موجود عہدِ عثمانی کی مساجد زیادہ اچھی لگتی ہیں۔
  20. حسان خان

    کروشیا کے شہر رییکا (Rijeka) میں بوسنیائی برادری کی مسجد کا افتتاح

    کروشیا کے تیسرے بڑے شہر رییکا میں مقیم بوسنیائی برادری نے شہر کی پہلی اور کروشیا کی تیسری مسجد کا افتتاح کیا ہے، جسے مقامی مطبوعات نے 'یورپ کی زیباترین مسجد' کا نام دیا ہے۔ یہ مسجد دس ملین یورو کی لاگت سے تعمیر ہوئی ہے اور اس میں بارہ ہزار نفور بیک وقت نماز کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ...
Top