محسن، جہاں تک قیوم صاحب کے دری فونٹکا تعلق ہے تو فی الحال اس کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آپ نے اوپر جس تھریڈ کا ذکر کیا ہے، اسی میں مہوش نے ان کے فونٹکے نمونے یہاں پوسٹ کیے ہیں۔ یہ ایرانی طرز کا نستعلیق فونٹ ہے۔ مہوش کے مطابق اس میں اردو سپورٹ نہیں تھی۔ معلوم نہیں قیوم صاحب نے اس پر توجہ دی یا...
میں عرصہ دراز سے دوستوں سے درخواست کر رہا ہوں کہ اگر انپیج امپورٹ/ایکسپورٹ یا اس کی یونیکوڈ کنورژن کے بارے میں کچھ علم ہے تو مجھے بتائیں، میں اسے اپنے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹرزمیں شامل کر لوں گا۔ محسن بھی اپنے ایسے ہی کسی کام کا ذکر کر رہے تھے۔ اگر ان کے پاس کبھی وقت ہو تو وہ یہ انفارمیشن مجھے...
گوگل ہماری زندگی میں کس طرح سرایت کر رہا ہے اور اس کی اہمیت کیا رنگ لا سکتی ہے، اس پر گفتگو کے لیے ایک الگ فورم قائم ہو سکتی ہے۔ بلاشبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی موجودہ دنیا میں گوگل ہی کی خبریں سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز ہوتی ہیں۔
اسی طرح کی ایک خبر کے مطابق گوگل سے کار بنانے والی کمپنی بی ایم...
اظہرالحق اور وہاب، کوئی ایسی سائٹ بتائیں جہاں سے free to air چینلز کی فریکوئنسی پتا چلتی رہے۔ ایک آدھ سائٹ کا مجھے علم تو ہے لیکن اس میں انفارمیشن کافی آؤٹ ڈیٹڈ ہوتی ہے۔
اظہرالحق اور سیفی بھائی، جزاک اللہ۔ اوپر ایک صاحب شیعہ حضرات کے لیے سوالات تلاش کرنے گئے ہیں، ان سے بھی گزارش ہے کہ یہ فورم ان کاموں کے لیے نہیں ہے۔ ہمت علی کی گزارش بھی بہت پردرد ہے۔
براہ کرم فورم کے عنوان، یعنی فلسفہ اور تاریخ پر توجہ رکھیں۔ محب نے اس تھریڈ میں کچھ مزید متنازعہ موضوعات پر...
ویسے تو یہاں اصلاح سخن کے نام اور اسی مقصد کی خاطر ایک فورم بھی شامل ہے جہاں نو آموز شعرا اپنا کلام پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد اعجاز اختر صاحب یا سرور عالم راز صاحب اس کی اصلاح فرما سکتے ہیں۔
محسن، آپ نے یہاں کچھ تجاویز بھی مانگی ہیں تو میری تجویز یہ ہے کہ پاک نستعلیق فونٹ کے ویب ورژن کو کم از کم تمام میجر ویب براؤزرز کے ساتھ کمپیٹبل ہونا چاہیے۔ آپ کو شاید معلوم ہی ہو کہ فائر فاکس پر نفیس فونٹس کے کئی مسائل ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اردو فونٹ میں لکھے گئے ٹیکسٹ کا کسی دوسرے...
لیجیے دوستو، میں نے پوسٹنگ پیج کو پرانی حالت (اور نقائص) پر بحال کر دیا ہے۔ سمائلیز اور بی بی کوڈ شامل کرنے کے مسائل تو ابھی بھی ہیں لیکن صورتحال کم از کم پہلے سے بہتر ہے۔
السلام علیکم دوستو۔ یہاں سب لوگ تاریخ کا خلاصہ پیش کر رہے ہیں۔ اس تھریڈ کا موضوع تاریخ پاکستان ہے۔ پہلا سوال تو یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ کہاں سے شروع ہوتی ہے؟ کیا یہ مغلوں کے زوال کے بعد کی تاریخ ہے۔ کچھ لوگوں کے نزدیک اس کا آغاز سندھ پر محمد بن قاسم کے حملے سے ہوتا ہے۔ کچھ اور حضرات اسے مزید...
جی فرزانہ۔ مجھے آپ کی پوسٹکے عنوان میں کچھ ترمیم کرنا پڑی کیونکہ یہ کچھ unusual سا لگ رہا تھا۔ :P
یہ کچھ پڑھا نہیں جا رہا۔ کوئی اور ربط پوسٹ کر سکیں گی جس میں امیج ذرا بڑا دکھائی دے؟
عزیز دوستو، السلام علیکم۔ لگتا ہے کہ آخری مرتبہ فورم پر کی گئی تبدیلیوں کے نتیجے میں پوسٹ پیج پر کوئی گڑبڑ واقع ہو گئی ہے۔ اس وقت پیغام میں سمائلیز شامل کرنے میں مسئلہ درپیش آ رہا ہے۔ میں اس کے لیے مّعذرت خواہ ہوں اور وقت ملتے ہی اسے درست کرنے کی کوشش کروں گا۔
محسن، بہت خوب۔ یعنی کہ آپ اپنی جان کیٹس کی طرح ناکام محبتوں کا غم اپنی تخلیقات میں چھپا رہے ہیں۔ :P
دراصل میں جس ورڈ فریکوئنسی کاؤنٹر کی مثال دی تھی اس سے میری مراد صرف یہ کہنا تھی کہ ہمیں اس کی بنیاد کے لیے الفاظ کو علیحدہ کرنے کے لیے ایک ایسا فنکشن چاہیے۔ یہ مہیا ہو جائے تو اس کو بنیاد بنا...
اکبر، زبردست۔ ہمیں تو معلوم ہی نہیں تھا کہ ڈاکٹر عطش درانی صاحب اتنا اچھا لکھتے بھی ہیں۔ اور یہ فتح محمد ملک وہی ہیں نا جو کہ نوائے وقت میں کالم بھی لکھتے ہیں؟
لو جی میچ ختم بھی ہو گیا۔ پاکستان کی اننگز میں ابھی 47 اوور ہی ہوئے تھے جب کم روشنی کے باعث میچ ختم ہو گیا اور یوں رن بنانے کی بہتر شرح کی وجہ سے پاکستان نے میچ سات رن سے جیت لیا۔