نتائج تلاش

  1. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    محب، ذرا اس تھریڈ کے پیغامات چیک کرو۔۔ تمہیں نظر آجائے گا لکھا ہوا کہ یہ تو محض ایک فطری رد عمل ہے اور یہ یزیدیت کے مقابلے میں حسینیت ہے اور علی ہذالقیاس۔ اور جن بیچاروں کی سمجھ میں یہ باتیں نہیں آتی وہ سیکولرازم کے مارے ہوئے سامراج کے ایجنٹ ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو محض ایسے مواقع کا فائدہ اٹھا...
  2. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    اظہر الحق، ہم لوگ سارا وقت آپ کی توجہ اس بات پر دلاتے ہے کہ اس تھریڈ کا موضوع ایک سادہ سا سوال ہے کہ توہین آمیز کارٹونوں کے خلاف احتجاج میں مغربی سفارت خانوں خانوں کو جلانا صحیح ہے یا نہیں۔ آپ نے اس سوال کو مسلسل نظر انداز کیے رکھا ہے اور اپنی بات کا آغاز ہی تم مغربی دنیا میں رہنے والے مغربی...
  3. نبیل

    آپ کا شکریہ

    عزیز دوستو السلام علیکم، مجھے فرصت ہی نہیں ملی کہ میں اردو لائبریری پراجیکٹ میں نئی روح پھونک ڈال دینے والے دوستوں کا شکریہ ادا کر سکتا۔ میں نے شاکر سے ایک مرتبہ کہا تھا کہ کام کرنے کے لیے خواہ کم ہی سہی لیکن لگن رکھنے والے لوگ شامل سفر ہو جائیں تو یہ پراجیکٹ‌ کچھ ہی عرصے میں کئی منازل طے کر...
  4. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    ایک اور بات اظہرالحق، آپ اپنی ہر مجہول پوسٹ‌کے آخر میں جو سوچنے کی دعوت دیتے ہیں، اس سے ہی میری مراد دوسروں کی ذہانت کی توہین کرنا تھا۔
  5. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    اظہرالحق، ذرا آپ اپنے پیغامات کو دوبارہ پڑھ کر دیکھیں۔ آپ ایڑی چوٹی کا زور لگا کر ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ سفارت خانوں کو جلانا روز قیامت ہماری شفاعت کا باعث بنے گا۔ اور یہ آپ نے بھی قرانی آیات کو دلیل کی بجائے پھبتی کے طور پراستعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ آپ تو خود کش دھماکوں میں بچوں...
  6. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    اظہرالحق، ہمیں بھی آپ کی پوسٹس پڑھ کر شرمندگی ہوتی ہے۔ آپ کے نزدیک سفارت خانوں کو جلانا جہاد بالسیف ہے اور مظاہروں میں ہلاک ہونا شہادت کا درجہ حاصل کرنے کے مترادف ہے۔ اوپر آپ نے لکھا تھا کہ آپ کو اپنے جذبات عزیز ہیں۔ ہمیں بھی اپنے جذبات عزیز ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ ہمارے جذبات اور ہماری ذہانت...
  7. نبیل

    عبداللہ ابن سبا، ایک دیو مالائی قصہ

    فرید میں نے صرف بے کار مباحث والے موضوعات کو ختم کرنے کی بات کی تھی۔ باقی جس مقصد کے لیے یہ فورم سیٹ اپ کی گئی ہے، الحمداللہ وہ میں اپنی استطاعت کے مطابق کر رہا ہوں۔ آپ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، صحیح یا غلط، میں ہی یہاں کے معاملات سنبھالے ہوا ہوں۔ آپ کو جس قسم کی بحث مرغوب ہے، اس کے لیے...
  8. نبیل

    عبداللہ ابن سبا، ایک دیو مالائی قصہ

    اگر اس فورم کے ناظم کے پاس فرصت نہیں ہے تو میں خود اس تھریڈ کو مقفل کر دوں گا۔۔ اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس فورم کو بھی گول کردیا جائے گا۔ فرید اور مہوش علی آپ اپنی توانائیاں کسی بہتر کام میں بھی صرف کر سکتے ہیں۔
  9. نبیل

    جناب نبیل صاحب

    اردو ویب پیڈ میں گول ت (ۃ) موجود ہے اور یہ O یا shift+o پر میپ کیا گیا ہے۔ میں وقت ملنے پر تمام میپنگ کے بارے میں لکھ دوں گا۔
  10. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    کیا حسینیت کے نام لیوا حریت پسندوں کے ہاں یزیدیت کے خلاف جنگ میں سامراجیت کو سفارت خانے جلا کر زک پہنچائی جاتی ہے۔ عجیب حسینیت ہے بھئی۔ :?
  11. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    چلیں ماوراء، تیار ہو جائیں۔۔ اب یہ کاغذی حریت پسند آپ کو بھی سامراجی یا پھر سیکولر قرار دے دیں گے۔ بس یہاں تک ہی کام کرتی ہے ان کی عقل۔
  12. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    تم بھی دوسروں کے ایمان کے بارے میں فتوے صادر کرنا بند کرو۔ بس چند الفاظ یزیدیت، فرعونیت، سامراجیت رٹ کر آگئے ہو اور سمجھتے ہو پتا نہیں کتنی حریت اور ایمان سما گیا ہے تم میں۔۔
  13. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    اچھا تو یہ فطری رد عمل ہے۔۔ ہمم تو پھر تو ماشاءاللہ فطرت کے تقاضوں کی نگہبانی کی جا رہی ہے۔ اگر تم لوگ قیامت کے روز رسول کے سامنے حاضر ہو کر سفارت خانے جلانے کی روداد سنا کر شفاعت حاصل کرنا چاہتے ہو تو ایسا ہی سہی۔ کرو تم پھر اپنی آخرت کا سامان۔
  14. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    السلام علیکم اظہرالحق۔ آپ جذباتی ہو کر بات کہاں سے کہاں لے جاتے ہیں۔ اس سے آپ کے دلائل میں وزن نہیں بڑھ جاتا۔ ایک سادہ سا سوال ہے کہ سفارت خانوں کو جلانا صحیح ہے یا نہیں۔۔ اور خود کش دھماکوں کا کس نے پوچھا ہے آپ سے؟
  15. نبیل

    تعارف ہمارا نام

    السلام علیکم صابر حسین اور ویلکم بیک۔ آپ تو ہمارے بانی ارکان میں سے ہیں۔ بتائیں کیسی لگ رہی ہے فورم؟ :P
  16. نبیل

    عبداللہ ابن سبا، ایک دیو مالائی قصہ

    فرید، یہی کیا، میں نے اس پورے سلسلے کی کوئی بھی پوسٹ‌ پوری نہیں پڑھی اور نہ ہی میرے خیال میں اس سے میرے علم میں موجود کوئی خلا پر ہو رہا ہے۔
  17. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    ہمت علی، تو کیا سفارت خانوں کو جلائے جانے کی خبریں غلط ہیں؟ یا پھر تشدد کی definition پر پورا اترنے کے لیے لوگوں کا ہلاک ہونا ضروری ہے؟ یہ وقت ہم لوگوں کے متحد ہونے کا ہے اور ہم آپس میں انہی بحثوں میں الجھے ہوئے ہیں۔ جو آگ لگانے والے ہیں وہ صحیح مومن ہیں اور باقی مغرب زدہ اور سیکولر ہیں۔ سفارت...
  18. نبیل

    عبداللہ ابن سبا، ایک دیو مالائی قصہ

    بحث کو آگے لیجانے کا فائدہ تو دور کی بات ہے، مجھے آپ کی اس پوسٹ‌کا بھی کوئی فائدہ نظر نہیں آ رہا۔
  19. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    بھائی ہمیں تو تم لوگوں کی باتیں کم ہی سمجھ آتی ہیں۔ چلو تم چوسنیاں ہی بانٹنا شروع کردو۔۔ ڈنمارک کی بنی ہوئی- :wink:
  20. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    سنا نعمان تم نے؟ بس اب انتظار کرو۔۔ اظہرالحق تلواریں بانٹتے ہوئے تم تک بھی پہنچیں گے۔ :?
Top