نتائج تلاش

  1. نبیل

    دیوان غالب

    دل مرا سوز نہاں سے بے محابہ جل گیا (4) دل میرا سوزِ نہاں سے بے محابہ جل گیا آتشِ خاموش کی مانند گویا جل گیا دل میں ذوقِ وصل و یادِ یار تک باقی نہیں آگ اس گھر کو لگی ایسی کہ جو تھا جل گیا میں عدم سے بھی پرے ہوں ورنہ غافل بارہا میری آہِ آتشیں سے بال عُنقا جل گیا عرض کیجیئے جوہرِ اندیشہ...
  2. نبیل

    دیوان غالب

    کہتے ہو نہ دیں گے ہم دل اگر پڑا پایا (3) کہتے ہو نہ دیں گے ہم دل اگر پڑا پایا دل کہاں کہ گم کیجیے؟ ہم نے مدعا پایا عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا درد کی دوا پائی، درد بے دوا پایا دوست دارِ دشمن ہے! اعتماد دل معلوم آہ بے اثر دیکھی، نالہ نارسا پایا سادگی و پرکاری، بے خودی و ہشیاری...
  3. نبیل

    دیوان غالب

    جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار (2) جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار صحرا، مگر، بہ تنگی۔ چشمِ حسود تھا آشفتگی نے نقشِ سویدا کیا درست ظاہر ہوا کہ داغ کا سرمایہ دود تھا تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ جب آنکھ کھل گئی، نہ زیاں تھا نہ سود تھا لیتا ہوں مکتبِ غمِ دل میں سبق ہنوز لیکن...
  4. نبیل

    دیوان غالب

    نقش فریادی ہےکس کی شوخی تحریر کا (1) نقش، فریادی ہےکس کی شوخئ تحریر کا کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا کاوکاوِ ‘سخت جانی ہائے‘ تنہائی نہ پوچھ صبح کرنا شام کا، لانا ہے جوئے شیر کا جذبہِ بے اختیارِ شوق دیکھا چاہیے سینہِ شمشیر سے باہر ہے، دم شمشیر کا آگہی دامِ شنیدن جس قدر چاہے بچھائے...
  5. نبیل

    دیوان غالب

    ديوان غالب کا مکمل اور تصحیح شدہ نسخہ وک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ی پر بھی موجود ہے۔ [bcolor=#FFBFBF:93c8c76ae3]دیوان غالب مرزا اسداللہ غالب غزلیات[/bcolor:93c8c76ae3][bcolor=#FFBFBF:93c8c76ae3]دیوان غالب مرزا اسداللہ غالب...
  6. نبیل

    بلاگر پر بلاگ

    ڈاکٹر صاحب آپ دراصل اپنے بلاگ میں کٹیگریز بنانا چاہتے ہیں اور یہ فیچر بلاگر ڈاٹ کام میں مہیا نہیں کی گئی۔ اس کے لیے لوگ مختلف ہیکس کا استعمال کرتے ہیں لیکن مجھے ان میں سے کوئی پسند نہیں آیا۔ کٹیگریز زیادہ آسانی سے ورڈ پریس کے بلاگ میں بن سکتی ہیں۔
  7. نبیل

    بورڈ میں نئی فیچرز کے منصوبے

    السلام علیکم شارق۔ وکی پیڈیا کو جو فیچر باقی کونٹنیٹ‌ منیجمنٹ ‌سسٹمز سے ممتاز کرتی ہے وہ کونٹینٹ کی مشترکہ ایڈیٹنگ ہے۔ کوئی بھی شخص اپنے اور کسی اور کے بنائے ہوئے صفحات ایڈٹ‌کر سکتا ہے۔ یہی وکی پیڈیا کی کامیابی اور مقبولیت کا راز ہے۔ وکی پیڈیا میں کام کرنے میں اتنا مسئلہ ضرور ہے کہ اس کے لیے...
  8. نبیل

    وقت کا ضیاع

    رضوان، لیجیے جوابی شعر حاضر ہے: مارا بغمزہ کشت و قضا را بہانہ ساز خود سوئے ما ندید و حیا را بہانہ ساز شعر کے بے محل ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے، دو چار لوگ مرعوب ہی ہو جائیں گے اس سے۔ یہ یوسفی صاحب کہا کرتے تھے۔ :P
  9. نبیل

    وش لسٹ سے اگلا قدم - سرورق اور فہرست پوسٹ کریں

    پہلے تو میں ایک مرتبہ پھر دوستوں کا شکریہ ادا کروں گا جو کہ اپنا قیمتی وقت اردو ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ‌ پر کام کے لیے صرف کر رہے ہیں۔ دراصل مجھے سیدہ شگفتہ کے کام کرنے کا سٹائل دیکھ کر ایک خیال آیا تھا۔ شگفتہ نے بیک وقت کئی کتابوں پر کام شروع کیا ہوا ہے۔ وہ سب سے پہلے ہر کتاب کا سرورق اور اس کی...
  10. نبیل

    ایچ ٹی ایم ایل بی بی کوڈ

    شگفتہ، بہت خوب۔ ہم تو آپ کے دست مبارک پر بیعت کے لیے تیار ہیں اور آپ ہمارے روحانی درجات کے بارے میں دریافت کر رہی ہیں۔ :P زکریا تو ابھی نروان کا انتظار کر رہے ہیں، آپ فی الحال اس عاجز ہی کی راہ طریقت پر عمل کریں۔ :lol: یہ اور بات ہے کہ اس راہ پر ہدایت پانے کی کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔...
  11. نبیل

    وقت کا ضیاع

    :great:
  12. نبیل

    وقت کا ضیاع

    محب علوی، اکبرسجاد، شمشاد اور رضوان، میں آپ کے سامنے بیان نہیں کر سکتا کہ میں کس قدر ذہنی تناؤ میں مبتلا رہا ہوں اور مجھے آپ کے محبت بھرے پیغامات سے کس قدر خوشی ملی ہے۔ جس طرح آپ سب دوستوں نے کہا ہے، اس محفل کے دروازے سب پر کھلے ہیں، ان پر بھی جنہیں ہماری میزبانی نہیں بھاتی۔ آپ کا یہاں آنا ہی...
  13. نبیل

    جناب نبیل صاحب

    آپ کی تجاویز کا بہت شکریہ فرید۔ میں فرصت ملتے ہی آپ کی تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کروں گا۔ آپ کو فورم پر جو مواد اپلوڈ‌ کرنا ہو، وہ آپ مجھے ذیل کے ای میل ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں: simunaqv at gmail dot com آپ عربی کی لغت بھی مجھے بھیج دیں، اسے بھی میں اپلوڈ کر دوں گا۔ میں نے...
  14. نبیل

    وقت کا ضیاع

    اعجاز اختر صاحب، فرید اور زکریا، آپ سب کا بے حد شکریہ۔ یہ میری تشفی قلب کے لیے کافی ہے۔
  15. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    کوئی صاحب جذباتی بے شک ہوں لیکن اگر اپنی جذباتیت کو تھوڑی دیر بریک دے کر سمجھ آنے والی بات کر دیں تو اس میں مضائقہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔ ہم سب مل کر استدعا کر رہے ہیں کہ بھائی تھوڑا ٹو دا پوائنٹ بول دو، یہ واہی تباہی بک کے اور اس پر سوچنے کا کہہ کر چلے جاتے ہیں۔ اور آپ نے غلط سمجھا ہے۔ یہاں...
  16. نبیل

    بورڈ میں نئی فیچرز کے منصوبے

    عزیز دوستو السلام علیکم، یہ ویک اینڈ تو جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں بیکار بحث میں ہی برباد ہو رہا ہے۔ بہرحال کچھ منصوبوں کے بارے میں لکھے دیتا ہوں۔ میں نہ کر سکا تو شاید کوئی اور اسے مکمل کر پائے۔ اردو لغت کئی دوست ایک اردو لغت کی ضرورت پر زور دے چکے ہیں۔ اس سلسلے میں‌ میری نظر سے ایک...
  17. نبیل

    وقت کا ضیاع

    آج شاکر نے اپنی ایک پوسٹ‌میں فورم پر سیاسی اور مذہبی موضوعات پر بحث میں قیمتی وقت کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہے۔ کیا کروں مجبوری ہے۔ اظہار آزادی کا اصول ہے۔ اور کچھ لوگ اپنی ہر پوسٹ‌ فورم کے منتظمین پر منافقت اور لادینیت کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں...
  18. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    اور شاکر، آپ تعمیری کام کرنے کا تو کہہ رہے ہیں لیکن ساتھ ہی ان یورپی حرامزادوں کے سفارت خانوں کے جلنے کا عندیہ بھی دے رہے ہیں۔ یہ کیسا تعمیری جذبہ ہے؟
  19. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    مسئلہ یہ ہے کہ کچھ اصحاب سیاست اور مذہب کا ہر موضوع شروع ہوتے ہی اسے ہائی جیک کرکے ذاتیات پر لے جاتے ہیں باقی انہیں سمجھاتے رہ جاتے ہیں۔ یہی حال اس موضوع کا بھی ہوا ہے۔ ایک سادہ سے سوال کا جواب دینے کی بجائے حسینیت، یزیدیت کی گردان شروع کر دی گئی، جہاں تک یروشلم کی بس میں خود کش دھماکہ کرنے والے...
  20. نبیل

    کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

    نعمان، اظہرالحق گلف میں ہوتے ہیں اور وہاں انہیں اپنی اوقات اچھی طرح معلوم ہے اسی لیے عقلمندوں کی طرح آرام سےبیٹھے رہتے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ اگر سامنے والی سڑک پر معمولی سے احتجاج کے لیے بھی نکلے تو اسی وقت ان کا ورک پرمٹ کینسل کرکے اگلی فلائٹ سے واپس گھر بھیج دیا جائے گا۔
Top