وش لسٹ سے اگلا قدم - سرورق اور فہرست پوسٹ کریں

نبیل

تکنیکی معاون
پہلے تو میں ایک مرتبہ پھر دوستوں کا شکریہ ادا کروں گا جو کہ اپنا قیمتی وقت اردو ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ‌ پر کام کے لیے صرف کر رہے ہیں۔ دراصل مجھے سیدہ شگفتہ کے کام کرنے کا سٹائل دیکھ کر ایک خیال آیا تھا۔ شگفتہ نے بیک وقت کئی کتابوں پر کام شروع کیا ہوا ہے۔ وہ سب سے پہلے ہر کتاب کا سرورق اور اس کی فہرست الگ الگ پوسٹ‌ کرتی ہیں۔ کچھ دنوں پہلے ہم لوگوں نے کتابوں کے سلسلے میں اپنی وش لسٹ اکٹھی کرنا شروع کی تھی۔ اگر سب لوگ اپنی پسندیدہ کتابوں کا سرورق اور اس کی فہرست ایک تھریڈ میں الگ الگ پوسٹ کر دیں تو اس سے کم از کم دوسرے نئے آنے والوں کو ایک اچھا آغاز مل آجائے گا۔ میں کل ہی اپنی پسند کی چند کتابوں کے سرورق پوسٹ کر رہا ہوں۔

مجھے اس بارے میں علم ہے کہ خود اس فورم پر مشترکہ ٹیم ورک کے امکانات کچھ محدود ہی ہیں۔ میں نے ایک مرتبہ تجویز پیش کی تھی کہ اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے سب دوستوں کا ایک فورم گروپ بنا کر اس گروپ کو اردو لائبریری سے متعلقہ تمام فورمز کا موڈریٹر بنا دیا جائے۔ اس طرح اس گروپ کے ارکان ایک دوسرے کی پوسٹس بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔ یوں ایک طرح کا collaborative teamwork کا ماحول مل جائے گا۔ اس طرح کی سہولت مشترکہ طور پر مواد ترتیب دینے کے لیے ضروری ہے۔

مجھے اس بات کا احساس ہے کہ اوپر بیان کیا گیا حل کوئی آئیڈیل حل نہیں ہے۔ میری کوشش تو ہو گی کہ کبھی نہ کبھی یہ کام وکی پیڈیا پر منتقل ہو جائے کیوں کہ یہ ہی اس قسم کے کام کے لیے موزوں ہے۔ بہرحال اس سے اس کام کی رفتار پر فرق نہیں پڑنا چاہیے۔ اس وقت سب دوست فورم پر ہی اس کام کو آگے بڑھاتے رہیں۔
 
نبیل میں آپ کی اس بات سے پوری طرح متفق ہوں کہ اس گروپ کو موڈریٹر کے حقوق دے کر علیحدہ کر دیا جائے تاکہ ایک دوسرے کی غلطیاں درست کر سکیں میں خود پریشان ہوگیا جب میں نے اپنے ہی لکھے ہوئےمیں متعدد غلطیاب دیکھیں۔ میں بھی جلد اپنی پسندیدہ کتب کی فہرست دوں گا۔
 

رضوان

محفلین
پوسٹ کرنے کا اصل مقصد ایڈیٹنگ ہی تھا اور باقی دوستوں کو مہمیز کرنا۔ اب بجائے کاتبین کے دوسرے ساتھی تصحیح کریں تو بہتر ہے لکھنے والا دوبارہ بعض مقامات سے صرف۔ نظر کر سکتا ہے۔ ترجیح بہر حال زیادہ سے زیادہ لکھائی کی طرف ہے باقی باقی۔ ۔ ۔ ۔
 
Top