نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ایگناسٹک

    جنت جہنم مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس کا انکار کفر، دوسری طرف اکثر مسلمانوں کو یہ کہتے پایا گیا ہے کہ اسلام عیسائیت کی بنسبت یہودیت سے زیادہ قریب ہے، شاید ذبیحہ اور ختنوں کی وجہ سے، لیکن یہ فرق قابلِ غور ہے۔ جنت جہنم کے تصور کو شاید عیسائیوں سے زیادہ پھیلایا ہے "خدا کی بادشاہت" کے نظریے...
  2. محمد وارث

    ایگناسٹک

    اس فہرست میں یہودی مذہب، ہندو مت اور بدھ مت کا موازنہ قابلِ دید ہے۔ مذاہب میں سے صرف یہ تین مذہب ایسے ہیں جن کہ ماننے والےجنت پر پچاس فیصد سے کم پر یقین رکھتے ہیں، اور جہنم پر بھی۔ ہندو مت اور بدھ مت کی تو سمجھ آتی ہے، یہ دونوں اخروی زندگی کی بجائے آواگون پر زیادہ یقین رکھتے ہیں لیکن سامی مذاہب...
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اور کچھ ایسے نازِ غرورِ حُسن نہ دادش اجازتے ورنہ سوالِ بوسئہ ما را جواب بُود :)
  4. محمد وارث

    عاشقی سے بڑا رِیا ہی نہیں

    ابنِ رضا صاحب کی بات درست اور باوزن ہے۔ مطلع کے مصرعِ اول میں شاعر نے دعویٰ کیا ہے کہ عاشقی سے بڑی منافقت کوئی نہیں ہے (ہی کے استعمال سے انہوں نے اپنی مشکلات میں اور اضافہ کر لیا ہے کہ ہی سب کچھ لپیٹ لیتا ہے)۔ اب جتنا بڑا دعویٰ ہے اتنی بڑی ہی دلیل چاہیے تھی لیکن دوسرے مصرعے میں دلیل ناقص ہے۔...
  5. محمد وارث

    عاشقی سے بڑا رِیا ہی نہیں

    کاشف صاحب، معاف کیجیے گا، ریا کو مذکر بندھا دیکھ کر کئی دن سے طبیعت گڑبڑ ہو رہی ہے، کئی دوستوں نے آپ کو بتانے کی کوشش کی ہے لیکن آپ ہے کہ مان کے ہی نہیں دے رہے، یہ محبوب سے وصل کا اصرار نہیں ہے بھئی کہ کوئی مانے ہی نہ، اصلاحِ سخن ہے سو دماغ کھلا رکھیں۔ درست ہے کہ دھوکا، مذکر ہے لیکن یہ کہاں سے...
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تو ننویسی بکس مکتوب لیک از بدگمانی ہا چو برخیزد کبوتر از سرِ بامت، برد ہوشم نورالعین واقف لاہوری (بٹالوی) (میں جانتا ہوں کہ) تُو کسی کو بھی خط نہیں لکھتا لیکن میری بدگمانیاں تو دیکھ کہ جب بھی تیرے بام سے کبوتر اُڑتا ہے تو ساتھ میں میرے ہوش بھی اُڑ جاتے ہیں۔
  7. محمد وارث

    2016ء آسکر ایوارڈز (88ویں اکیڈمی ایوارڈز) - نامزدگیاں

    حضور اتنی تفصیل مجھے کہیں نہیں ملی، خاکسار نے آپ کی ضیافتِ طبع کے لیے جو کچھ الٹی سیدھی تھوڑی سی محنت کی ہے، اس پر بھی تو نظر رکھیں، چاہے ایک ہی سہی :)
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری مولانا رومی کی ایک غزل - نہ من بیہودہ گردِ کوچہ و بازار می گردَم مع تعارف و ترجمہ

    جی کسی خود کار طریقے سے کچھ گڑ بڑ ہوئی تھی، آپ کے کچھ تھریڈز میں نے علیحدہ کر دیے ہیں۔ آپ اُس تھریڈ "آپ کیا پڑھ رہے ہیں" میں دیکھیے اگر آپ کے دئگر مراسلات بھی وہاں موجود ہوں تو سارے کے سارے رپورٹ کر دیں، انشاءاللہ منتقل کر دیے جائیں گے۔
  9. محمد وارث

    عاشقی سے بڑا رِیا ہی نہیں

    جی یہ کسی خود کار طریقے کی وجہ سے ہو گیا ہوگا، بہرحال اندازہ لگا کر آپ کے تھریڈ کے مراسلے علیحدہ کر دیے ہیں۔
  10. محمد وارث

    خلا میں پہلا پھول کِھل گیا

    یہ پھول کھِلا ہے یا گُل کھِلا ہے؟ :)
  11. محمد وارث

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

    1968ء میں بننے والی اس فلم A Space Odyssey :2001 کا شمار کلاسکس میں ہوتا ہے۔ ناقدین کے مطابق سائی فائی اور خلا نوردی میں یہ سب بہتر فلم ہے۔ نہ صرف اپنے جینر میں بالکل اس فلم کا شمار آج تک بننے والی بہترین فلموں میں بھی ہوتا ہے۔ اس فلم میں کئی ایک سائنسی موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے، شائقین...
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بناز گفت کہ "آیم شبے بخوابِ تو من" دریں خیال ہمہ عمرِ من بخواب گذشت ابوالبرکات منیر لاہوری اُس نے ناز سے کہا کہ "میں کسی رات تیرے خواب میں آؤنگا"، بس اِسی خیال میں میری ساری عمر خواب میں گذر گئی۔
  13. محمد وارث

    2016ء آسکر ایوارڈز (88ویں اکیڈمی ایوارڈز) - نامزدگیاں

    اس سال کئی سوانحی فلمیں بھی بنیں اور نامزد بھی ہوئیں جیسے The Revenant بھی کسی حد تک سوانحی ہے، اس کے علاوہ سپاٹ لائٹ Spotlight بھی سوانحی فلم ہے اور چھ ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی ہے۔ اسی طرح ایک فلم ایپل کے بانی آنجہانی سٹیو جابز پر اسی نام Steve Jobs سے بننے والی فلم ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر تو...
  14. محمد وارث

    2016ء آسکر ایوارڈز (88ویں اکیڈمی ایوارڈز) - نامزدگیاں

    اردو میڈیا پر زور کاپی پیسٹ کے حوالے سے تھا، چند مختصر خبروں سے تو شاید کسی کی داڑھ بھی گیلی نہیں ہوتی :)
  15. محمد وارث

    2016ء آسکر ایوارڈز (88ویں اکیڈمی ایوارڈز) - نامزدگیاں

    پانچ نامزدگیوں کے ساتھ، امریکہ کی مقبول ترین فلم سیریز سٹار وارز کی ساتویں فلم "دی فورس آویکنز" Star Wars: The Force Awakens ہے۔ ان پانچوں نامزدگیوں میں اہم ترین تو شاید کوئی بھی نہیں ہے بلکہ زیادہ تر نامزدگیاں تکنیکی ہیں، جیسے ساؤنڈ ایڈٹنگ، ساؤند مکسنگ، فلم ایڈنگ، وژیول ایفیکٹس وغیرہ۔ لیکن اس...
  16. محمد وارث

    2016ء آسکر ایوارڈز (88ویں اکیڈمی ایوارڈز) - نامزدگیاں

    گستاخی معاف، شاید ایک وجہ یہ بھی ہو کہ اس طرح کا کوئی تھریڈ ابھی اردو میڈیا میں شاید نہیں آیا :)
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خان صاحب بہت شکریہ آپ کا، آپ کی ذرہ نوازی ہے۔ اِمسال 7 جنوری کو اس لڑی کو شروع ہوئے آٹھ سال بھی پورے ہو گئے تھے، لیکن یہ بات بغیر کسی شک و شبہ کے ہے کہ آپ کی آمد سے صحیح معنوں میں اس لڑی کو چار چاند لگے۔ آپ کی کاوشات لائق صد تحسین و آفرین ہیں، بہت داد اور مبارک باد قبول فرمائیے :)
  18. محمد وارث

    2016ء آسکر ایوارڈز (88ویں اکیڈمی ایوارڈز) - نامزدگیاں

    اینمیٹڈ فلموں کا اگر ذکر کیا جائے تو ان میں ایک فلم ایسی ہے جو میری انتہائی ذاتی رائے میں صرف بہترین اینمیٹڈ فلم کے لیے ہی نہیں بلکہ بہترین فلم کے لیے بھی نامزد ہونی چاہیے تھی۔ جی ہاں یہ ان سائیڈ آؤٹ Inside Out کی بات ہو رہی ہے۔ اس فلم کی کہانی انتہائی جاندار ہے۔ انسانی کیفیات جیسے خوشی، اداسی،...
  19. محمد وارث

    2016ء آسکر ایوارڈز (88ویں اکیڈمی ایوارڈز) - نامزدگیاں

    59 سالہ عالمی شہرت یافتہ ٹام ہینکس کا کیریر شاندار کامیابیوں سے بھرا پڑا ہے۔ ٹام ہینکس نے جتنے متنوع کردار ادا کیے ہیں شاید ہی کسی اور نے کیے ہوں۔ رومانوی ہیرو سے لے کر، فلاڈلفیا میں ایڈز کا مریض، سیونگ پرائیوٹ راین میں فوجی، اپالو 13 میں خلانورد، فورسٹ گمپ کا ہیرو، ہلکے پھلکے مزاحیہ کرادر جیسے...
Top