1989ء کی یہ فلم "گلوری" پچھلے کچھ عرصے سے میری لسٹ میں تھی لیکن دیکھی کل رات ہی، اور مزہ آ گیا۔ یہ فلم امریکن خانہ جنگی کے دوران کالے سپاہیوں پر مشتمل بنائی گئی پہلی رجمنٹ اور اسکے کمانڈنگ آفیسر کے بارے میں ہے۔ اس فلم کو تین آسکر ایوارڈز بھی ملے تھے جن میں ڈینزل واشنگٹن کا بہترین معاون اداکار...