آپ کی بات تحقیقی مضامین یا مقالے یا کتاب کے لیے سو فیصدی درست ہے۔ تحقیقی کام اگر آپ کماحقہ مطالعہ کے بغیر کریں گے تو نا صرف اپنی بھد اڑائیں گے بلکہ یہ ناانصافی اور غیر دیانت داری بھی ہوگی۔ یہ تحقیقی کام چاہے کسی بھی موضوع پر ہو، مطالعہ ضروری ہے۔ مثال کے طور پر، اردو شاعری اور اردو نثر کی تاریخ...