نتائج تلاش

  1. نبیل

    لائبریری پراجیکٹ کیلئے پی ڈی ایف (PDF)

    مہوش، میرا قیاس یہ ہے کہ جنگ اپنی تصویری اردو والی ویب سائٹ اس لیے چلا رہا ہے کہ ابھی تک یہی ہر براؤزر پر صحیح طرح ڈسپلے ہو سکتی ہے۔ اس کا تحریری ورژن نفیس ویب نسخ استعمال کرتا ہے جو کہ اوپن ٹائپ فونٹ ہونے کی بنا پر لوگوں کی بڑی تعداد، جو کہ ابھی تک Windows 98 اور انٹرنیٹ ایکسپلورر 5 استعمال کر...
  2. نبیل

    ذمہ داریوں کی تقسیم

    شمیل، بھائی صاحب آپ پوسٹ ہی نہیں اب پبلش بھی کر سکتے ہیں۔ آپ کی ذمہ داری یہ ہوگی کہ کچھ سیکشنز میں دوسروں کے پوسٹ کیے ہوئے آرٹیکل بھی پہلے پرکھ کر پھر پبلش کریں۔ جہاں تک جملہ کی معلومات کا تعلق ہے، اس بارے میں میں جلد ہی پوسٹ‌ کرتا ہوں۔
  3. نبیل

    ذمہ داریوں کی تقسیم

    ایک اور بات، آپ کو جو پاسورڈ موصول ہو اسے تبدیل کر لیں۔ شکریہ
  4. نبیل

    جریدے کی سب ڈومین کا نام تجویز کریں

    جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ جریدے پر موجود کام بالکل تجرباتی سٹیج پر ہے اور اس میں کافی تبدیلی لائی جائے گی۔ ایک تبدیلی تو یہ ہو سکتی ہے کہ جریدہ کو اردو ویب کی روٹ سے ہٹا کر کسی سب ڈومین میں سیٹ اپ کیا جائے۔ اس سب ڈومین کا کوئی اچھا سا نام ہونا چاہیے جریدے کی مناسبت سے۔ میں نے ایک...
  5. نبیل

    آرٹیکل پوسٹ‌ کرنے کے لیے کونسا ایڈیٹر استعمال کریں

    میں نے جملہ انسٹال کرتے ہوئے کافی تگ و دو کرکے mosCE کمپوننٹ انسٹال کیا تھا جس میں وزی وگ ایڈیٹر امیج اپلوڈ سہولت کے ساتھ موجود ہے۔ یہ سب کچھ تو ٹھیک ہے لیکن شاید اس کی وجہ سے پوسٹ پیج بہت دیر سے لوڈ ہوتا ہے۔ آپ لوگ بتائیں کہ آپ کو پوسٹ پیج پر کام کرنا کیسا لگتا ہے؟ اس کا متبادل یہ ہے کہ بغیر...
  6. نبیل

    ہے کوئی جو ساہو کار بنے

    میرے خیال میں میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا بھی ملت آن لائن پر پڑھی جا سکتی ہے۔ کسر صرف اس بات کی ہے کہ اسے تحریری شکل میں یہاں پوسٹ کیا جائے۔
  7. نبیل

    ذمہ داریوں کی تقسیم

    میں نے ابھی ذیل کے مطابق جریدہ کی ذمہ داریاں تقسیم کی ہیں۔ مہوش علی اور شاکر ایڈمنسٹریٹر شمیل قریشی، سیدہ شگفتہ اور محب علوی: پبلشر اس کے علاوہ میں نے نئے نامہ نگاروں کے طور پر شمشاد، رضوان، فریب، رانا منصور اکبر کو شامل کیا ہے۔ جن خواتین و حضرات کی جریدہ کے سسٹم میں رکنیت نئی ہے۔ انہیں...
  8. نبیل

    ونڈوز اور لینکس ایک ساتھ ۔ 1 [Cygwin]

    سائگ ون کی افادیت پر بات چل رہی تھی تو آپ دوست یہ بھی جانتے ہوں گے کہ ونڈوز میں رہتے ہوئے کسی لینکس یا یونیکس سسٹم پر ریموٹ لاگ ان کرکے وہاں کی گرافیکل اپلیکشنز استعمال کرنے کے لیے سائگ ون کافی کار آمد ثابت ہوتا ہے۔ اگر لینکس کو ونڈوز کے اوپر VMWare یا coLinux کے ذریعے چلایا جائے تو اس...
  9. نبیل

    VMWare پر لینکس انسٹال کرنے کی کوشش

    میں نے ابھی VMWare پر سوزے (suse) لینکس کا ورژن 10.1 انسٹال کیا ہے۔ باقی سب کچھ تو ٹھیک چلا لیکن آخر میں آ کر مجھے K-Desktop کی بجائے خالی کمانڈ پرامپٹ‌ پکڑا دیا ہے۔ عجیب بے ہودگی ہے۔ :cry: میں پہلے بھی کئی مرتبہ VMWare پر لینکس انسٹال کر چکا ہوں اور کبھی کوئی مسئلہ نہیں پیش آیا۔ مجھے سمجھ...
  10. نبیل

    ذمہ داریوں کی تقسیم

    یہاں میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم ذمہ داریوں کا بار انہی کے کندھوں پر ڈالنا چاہتے ہیں جو اس کے لیے وقت نکال سکتے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر اور پبلشر خواتین و حضرات کو اس سلسلے میں نامہ نگاروں کی نسبت کچھ pro-active ہونا پڑے گا۔ اگر آپ کو محسوس ہو کہ آپ کی دوسری مصروفیات کی بنا پر آپ کا جریدے کو...
  11. نبیل

    لائبریری پراجیکٹ کیلئے پی ڈی ایف (PDF)

    مہوش، یہ جوہر نستعلیق کو آپ نے کیسے embed کر لیا؟ اس ڈاکومنٹ کو آپ نے شاید فارمیٹ نہیں کیا۔ اس میں چاروں طرف کے مارجن نہیں سیٹ ہوئے ہوئے اور صفحے کے نیچے سطریں آدھی کٹ رہی ہیں۔
  12. نبیل

    طب اور صحت (خصوصا ماں اور بچے کی صحت) پر کتب

    مہوش، بات پھر وہیں آ جاتی ہے کہ سب لوگ وہی کتابیں ٹائپ کر رہے ہیں جنہیں وہ خود رغبت سے پڑھتے ہیں۔ اس تھریڈ میں جس موضوع کا ذکر آپ نے کیا ہے اس پر یقینا بہت تحقیقی مواد موجود ہے اور اسے پڑھنے والے بھی بہت ہوں گے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں اس کام کو یہاں آن لائن لانے کی طرف راغب کیا جائے۔
  13. نبیل

    ما‍‌ئی ایس کیول میں کیسے اردو ڈیٹا انسرٹ کرتے ھیں

    زیرو کول، بھائی صاحب جو بات پوچھی ہے وہ تو بتائیں۔
  14. نبیل

    اردو ویب کی سکول، کالجز، یونیورسٹیز میں تشہیر

    ویسے مجھے منصور کی جذباتیت کچھ پسند آئی ہے۔ :P
  15. نبیل

    ذمہ داریوں کی تقسیم

    اس وقت تو مجھے ایک مصروفیت آن پڑی ہے۔ وقت ملتے ہی سب کے اکاؤنٹ‌ اور پرمیشن سیٹ اپ کرنے کا کام کرتا ہوں۔
  16. نبیل

    اردو ٹیکنالوجی میگزین کا اجرا

    یعنی تم یہ ہمت کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ :cry: :( میں نے سوچا کہ منصور کی طرح میں بھی تمہیں رگڑ دوں۔ :P
  17. نبیل

    یوبنٹو لنکس

    منصور، ویسے ہی وضاحت کرنا چاہ رہا تھا کہ suse نیورمبرگ کی ایک کمپنی کی تیار کردہ ڈسٹری بیوشن ہے اور اس کا تلفظ سُوزے مستعمل ہے۔
  18. نبیل

    اردو ویب کی سکول، کالجز، یونیورسٹیز میں تشہیر

    جی اسے میری کند ذہنی کہیے، مجھے اس کی خاص سمجھ نہیں آئی لیکن رضوان ہمارے نہایت مہربان اور سلجھے ہوئے دوست ہیں اور وہ کبھی بحث مباحثے میں نہیں پڑے۔
  19. نبیل

    اردو ویب کی سکول، کالجز، یونیورسٹیز میں تشہیر

    جی منصور، مجھے بھی کچھ یونہی لگ رہا ہے کہ آپ رضوان کی کسی بات کو دور تک رگڑتے چلے گئے ہیں لیکن آپ کے پیغام میں کچھ ایسا بھی نہیں ہے کہ اسے سنسر کر دیا جائے۔ رضوان کا مطلب کوئی ایسی اخلاقی قیود عائد کرنے کا ہر گز نہیں ہوگا۔ کیونکہ ایسی حدود کی زد میں تو سب سے پہلے میں آ کر باہر نکالا جاؤں گا۔ :cry:
  20. نبیل

    ذمہ داریوں کی تقسیم

    میں نے ابھی جملہ پر کچھ انگریزی کیپشنز کا اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ میرے خیال میں مین مینو اور ٹاپ مینو پر روابط کے لیے تحریری اردو سے بہتر تصویری اردو پر مبنی لنکس ہیں۔ یہ میں وقت ملتے ہی شامل کر دوں گا۔ جریدے پر نظر ڈالتے ہی شدت سے آرٹیکل کی فارمیٹ‌ کو سٹینڈرڈائز کرنے کی ضرورت کا احساس ہوتا ہے۔...
Top