VMWare پر لینکس انسٹال کرنے کی کوشش

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی VMWare پر سوزے (suse) لینکس کا ورژن 10.1
انسٹال کیا ہے۔ باقی سب کچھ تو ٹھیک چلا لیکن آخر میں آ کر مجھے K-Desktop کی بجائے خالی کمانڈ پرامپٹ‌ پکڑا دیا ہے۔ عجیب بے ہودگی ہے۔ :cry:

میں پہلے بھی کئی مرتبہ VMWare پر لینکس انسٹال کر چکا ہوں اور کبھی کوئی مسئلہ نہیں پیش آیا۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا اب خود ہی X-Server اور کے ڈی ای کنفگر کروں؟ اگر کوئی دوست رہنمائی کر سکیں تو بہت عنایت ہو گی۔
 
سپورٹ

ایسا لگتا ہے کہ اب آپ کو سوزے کےفورم وغیرہ کے چکر کاٹنا پڑیں گے۔ آپ وی ایم ویئر کا نیا ورژن ڈال کر دیکھیں شائد اس میں سوزے 10 کی سپورٹ ہو۔ سپورٹ کا عمومی اندازہ اس کی نئی VM کنفیگر کرتے ہوئے کمبو بکس میں موجود آپشنز سے ہوجاتا ہے۔
 
Top