نتائج تلاش

  1. نبیل

    اردو ٹیکنالوجی میگزین کا اجرا

    اردو ٹیکنالوجی میگزین عزیز دوستو السلام علیکم، میں نے اس فورم کو اب پبلک فورم بنا دیا ہے تاکہ اردو ٹیکنالوجی میگزین پر کام کی رفتار میں اضافہ ہو۔ میں اس سلسلے میں جلد ہی ایک تفصیلی پوسٹ کروں گا۔ والسلام
  2. نبیل

    اردو جریدہ کے حوالے سے ضروری اعلان

    اعجاز اختر صاحب، یہ معاملہ تو کچھ میری سمجھ سے بھی باہر ہے۔ گھر والے پی سی پر مجھے پرانی گرافک نظر آ رہی تھی جبکہ یہاں آفس میں نئی گرافک ٹھیک نظر آ رہی ہے۔ یہ کوئی براؤزر cache سے متعلقہ مسئلہ ہی لگتا ہے۔
  3. نبیل

    ’ونڈوز ایکس پی‘ اب ’ایپل میک‘ پ

    یہ واقعی حیران کن خبر ہے۔ بے چارے سٹیو جابز (ایپل کا CEO) پر کیا گزری ہو گی یہ سن کر۔ ہو سکتا ہے کہ ایپل میک پر ونڈوز رن کرنے کی صلاحیت ایک سنسنی خیز خبر ہو لیکن میں اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا کہ اس سے ایپل میک کی مقبولیت پر کتنا فرق پڑے گا کیونکہ میکنٹاش کی مقبولیت کی اصل وجہ اس...
  4. نبیل

    آؤ دوستو کہانی لکھیں۔۔ (شرارتی)

    لیجیے جناب، سیفی بھائی نے ابتدا کر دی ہے۔ میں نے اسے علیحدہ کر دیا ہے تاکہ نئی کہانی الگ تانے بانے میں چلے۔ اب آپ کی باری ہے اسے آگے بڑھانے کی (یا برباد کرنے کی :P )۔
  5. نبیل

    ام الکتاب ۔ تفسیر سورۃفاتحہ (مولانا ابولکلام آزاد)

    عناصر حیات پھر اس حقیقت پر بھی غور کرو کہ زندگی کے لیے جن چیزوں کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، انہیں کی بخشایش سب سے زیادہ اور عام ہے اور جن کی ضرورت خاص خاص حالتوں اور گوشوں کےلیے تھی، انہیں میں اختصاص اور مقامیت پائی جاتی ہے۔ ہوا سب سے زیادہ ضروری تھی، کیونکہ پانی اور غذا کے بغیر کچھ تک زندگی...
  6. نبیل

    ام الکتاب ۔ تفسیر سورۃفاتحہ (مولانا ابولکلام آزاد)

    تقدیر اشیاء یہی وجہ ہے کہ قرآن نے جابجا اشیاء کی قدر اور مقدار کا ذکر کیا ہے، یعنی اس حقیقت کی طرف اشارہ کیاہے کہ فطرت کائنات جو کچھ بخشتی ہے ایک خاص اندازے کے ساتھ بخشتی ہےاور یہ اندازہ ایک خاص قانون کے ماتحت ٹھہرایا ہوا ہے۔ وان من شی ء ال عندنا خزائنہ و ما ننزلہ الا بقد معلوم (١٥؛٢١)...
  7. نبیل

    ام الکتاب ۔ تفسیر سورۃفاتحہ (مولانا ابولکلام آزاد)

    مجازی ربوبیت کی یہ ناقص اور محدود مثال سامنے لاؤ اور ربوبیت الہی کی غیر محدود حقیقت کا تصور کرو۔ اس کے “رب العالمین“ ہونے کے معنی یہ ہوئے کہ جس طرح اس کی خالقیت نے کائنات ہستی اور اس کی ہر چیز پیدا کی ہے، اسی طرح اس کی ربوبیت نے ہر مخلوق کی پرورش کا سر و سامان بھی کر دیا ہے اور یہ پرورش کا سر و...
  8. نبیل

    ام الکتاب ۔ تفسیر سورۃفاتحہ (مولانا ابولکلام آزاد)

    (٣) رب العلمین ربوبیت حمد کے بعد بالترتیب چار صفتیں بیان کی گئی ہیں۔۔ “رب العلیمن“، “الرحمن“ ، “الرحیم“ ، “ملک یوم الدین“ چونکہ الرحمن اور الرحیم کا تعلق ایک ہی صفت کے دو مختلف پہلوؤں سے ہے، اس لئے دوسرے لفظوں میں انہیں یوں تعبیر کیا جا سکتا ہے کہ ربوبیت، رحمت، عدالت تین صفتوں کا ذکر...
  9. نبیل

    گانوں کا کھیل

    عبدالرحمان، آپ پہلے فرزوق کی فرمائش کے مطابق تو گانا پیش کریں۔ باری ان کی ہے۔ :?
  10. نبیل

    ترجمان القران ۔ تبصرے اور تجاویز

    اعجاز اختر صاحب، یوں تو کہنے کو ترجمان القرآن کی تین جلدیں ہیں لیکن میری معلومات کے مطابق اس میں اصل کام صرف پہلی جلد والا یعنی کہ سورہ فاتحہ کی تفسیر ام الکتاب ہی ہے۔ باقی کام ادھر ادھر سے اکٹھا کرکے شائع کر دیا گیا ہے۔ بہرحال میں یہاں ام الکتاب تک ہی کام کر رہا ہوں۔
  11. نبیل

    ترجمان القران ۔ تبصرے اور تجاویز

    میرے پاس والے ام الکتاب کے نسخے میں مولاناابولکلام آزاد کا پیش لفظ شامل نہیں ہے۔ جن صاحب کے پاس یہ موجود ہو تو ان سے درخواست ہے کہ وہ اسے یا تو یہاں ٹائپ کر دیں یا پھر مجھے سکین کر کے بھیج دیں، میں خود ہی ٹائپ کر لوں گا۔
  12. نبیل

    اردو جریدہ کے حوالے سے ضروری اعلان

    آپ میں سے اگر کسی صاحب یا صاحبہ کو اردو جریدے کے سرورق پر نئی گرافک نظر آ رہی ہو تو بتائیں۔ میں اس کے بعد جریدہ گروپ والی فورم پبلک کرنے لگا ہوں۔
  13. نبیل

    یوبنٹو لنکس

    شاکر، دراصل لینکس کی ٹارگٹ مارکیٹ ہمیشہ سے سرور سائیڈ کمپیوٹنگ رہی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ویب سرور پلیٹ فارم لینکس آپریٹنگ سسٹم، اپاچی ویب سرور اور مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس سرور ہے۔ لینکس، اپاچی، مائی ایس کیو ایل اور پی ایچ پی کے اکٹھ کو لیمپ (LAMP) بھی کہتے ہیں جو کہ ان کے...
  14. نبیل

    آؤ دوستو کہانی لکھیں۔۔۔۔۔

    ویسے کسی کے کہانی کا انجام کر دینے کی پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ اس سلسلے کی پہلی کہانی کو دیکھیں تو اسے اتنی مرتبہ ریوائنڈ کیا گیا تھا کہ کیسٹ گھس گئی تھی۔ اس لیے اگر کوئی اپنے طور پر کہانی ختم کر دے تو دوسرا اپنی مرضی سے اسے نقطہ آغاز پر لا کر کسی اور دھارے پر آگے بڑھا سکتا ہے۔
  15. نبیل

    ورڈپریس مقامیانا

    میری نظر میں ایک اور مرحلہ ورڈ پریس کی پوسٹ ایڈٹ ونڈو میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن بھی ہے۔ بلکہ میری معلومات کے مطابق ورڈ پریس 2.0 میں TinyMCE کی انٹگریشن شامل ہے۔ اس ایڈیٹر میں بھی میں اردو کی سپورٹ شامل کر چکا ہوں۔ میرا نظریہ یہی ہے کہ اردو ورڈ پریس میں اردو پوسٹ کرنے کے لیے کسی اضافی ٹیگ یا...
  16. نبیل

    یوبنٹو لنکس

    منصور، میں آپ کو یہاں لگے ہاتھوں اس محفل میں خوش آمدید کہے دیتا ہوں۔ آپ اگر مناسب سمجھیں تو تعارف کے زمرے میں اپنے بارے میں کچھ مزید بتائیں کہ آپ نے ایک کمپوزر سے آئی ٹی منیجر تک کا سفر کیسے طے کیا۔ دوسرے یہاں ٹائپ کرنا کیسا رہا آپ کے لیے؟ اگر آپ کو اس میں بہتری کی گنجائش نظر آئے تو ضرور...
  17. نبیل

    اردو ویب کی سکول، کالجز، یونیورسٹیز میں تشہیر

    منصور اور شاکر، اردو ویب شروع ہوئے ابھی پورا سال بھی نہیں ہوا ہے اور آپ لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ کام کرنے والے لوگ آہستہ آہستہ ہی جمع ہوتے ہیں۔ اگر مجوزہ تشہیر کے نتیجے میں گنتی کے لوگ بھی کام کے لیے آمادہ ہو گئے تو اسے میں اپنے لیے بڑی کامیابی سمجھوں گا۔
  18. نبیل

    گانوں کا کھیل

    میرے خیال میں تو عبدالرحمان کی تجویز اچھی ہے لیکن پہلے فرزوق سے پوچھ لیتے ہیں جس نے یہ کھیل شروع کیا ہے۔
  19. نبیل

    Simerdo 4.1جاوا یونی کوڈ ایڈیٹر

    محب میں نے پہلے سے جو ایڈیٹر لکھے ہوئے ہیں وہ وژوئل سی پلس پلس میں ہی لکھے تھے۔ یہ کام تو دیتے ہیں لیکن اس میں کئی مسائل بھی ہیں۔ اسی وجہ سے میں ایک اور ایڈیٹر لکھنے پر غور کر رہا ہوں۔ ایک آدھ دن انتظار کر لو۔ اس بارے میں ایک تفصیلی پوسٹ‌ کرتا ہوں۔
  20. نبیل

    تعارف مجھے عبدالرحمان کہتے ہیں

    السلام علیکم عبدالرحمان اور خوش آمدید۔
Top