یہاں لفظ "بادہ" سے اشعار لکھے جائیں گے- ابتدا اسی غالب کافر ادا کے غمزہِ خوں ریز سے -
گرنی تھی ہم پہ برق تجلّی، نہ طور پر
دیتے ہیں بادہ ظرفِ قدح خوار دیکھ کر
واہ سارہ بہت اچھا سلسلہ ہے- میں بھی اس میں اپنا حصّہ ڈالے دے رہا ہوں-
ہو صداقت کے لیے جس دل میں مرنے کی تڑپ
پہلے اپنے پیکر ِ خاکی میں جاں پیدا کرئے
پھونک ڈالے یہ زمین و آسماں مستعار
اور خاکستر سے آپ اپنا جہاں پیدا کرئے
(علّامہ اقبال)
شمشاد صاحب بہت شکریہ انتہائی اعلیٰ شعر ہے- حیران ہوں کہ پہلے میری نظر سے کیوں نہیں گزرا جبکہ مرزا کا دیوان ہزار بار دیکھا۔ بہر حال
بس کہ ہوں غالب، اسیری میں بھی آتش زیرپا
موئے آتش دیدہ ہے، حلقہ میری زنجیر کا
قبلہ وارث صاحب! خسرو کا فارسی کلام تو ضرور پوسٹ ہونا چاہیے لیکن ہندوی کلام کو بھی نظر انداز نہ کیجئے گا اور ان میں دو سخنے، کہہ مکرنیاں وغیرہ بھی اگر شامل کر سکیں تو کمال ہو جائے گا-
شکریہ وارث صاحب! اور ساجد صاحب میری شادی تو کب کو ہو چکی - اب دو بچوں کا باپ ہوں اور یہاں شادی سے مراد خوشی ہے - ویسے میں بھی پکّا لاہوریا ہوں اور پنجابی ہوں بس ذرا خون لگا کر شہیدوں میں شامل ہونا چاہتا ہوں- :)
شکریہ قبلہ وارث صاحب ! آپ خسرو پر کمال کا کام کر رہے ہیں اور میں بھی خسرو کے عشق میں مبتلا ہوں لیکن افسوس فارسی سے نابلد ہوں - آپ واقعی تحسین کے قابل ہیں-