جناب حضرات بہت شکریہ آپ کی پسندیدگی کا! ن۔ م۔ راشد کی کچھ نظمیں ایسی ہیں جو متنازعہ کہی جا سکتی ہیں مجھے ذاتی طور پر تو بہت پسند ہیں لیکن شائد عوامی سطح ان نظموں کی متحمل نہ ہو سکے- لہٰذا میں کوشش کروں گا صرف وہی نظمیں پوسٹ کروں جن میں کوئی متنازعہ عنصر نہ ہو ورنہ شائد کچھ الگ بکھیڑے نبیڑنے پڑیں-
جناب مجھے عروض کا علم بالکل نہیں ہے اگر ہوتا تو راشد کی بجائے آپ میرا کلام پڑھ رہے ہوتے میں نے تو ایک استاد (جناب خورشید رضوی، گورنمنٹ کالج کے شعبہ عربی سے منسلک اور اب رٹائرڈ) جنہیں میں عروض میں سند مانتا ہوں انکا قول نقل کر دیا -
"آپ" کے چہرے
"آپ" ہم جس کے قصیدہ خواں ہیں
وصل البتّہ و لیکن کے سوا
اور نہیں
"آپ" ہم مرثیہ خواں ہیں جس کے
ہجر البتّہ و لیکن کے سوا اور نہیں
"آپ" دو چہروں کی ناگن کے سوا اور نہیں!
روز "البتّہ" مرے ساتھ
پرندوں کی سحر جاگتے ارمانوں
کے بستر سے اٹھا
سیر کی، غسل کیا
اور مرے ساتھ ہی...
آئینہ حسّ و خبر سے عاری
آئینہ حسّ و خبر سے عاری،
اس کے نابود کو ہم ہست بنائیں کیسے؟
منحصر ہست تگا پوئے شب و روز پہ ہے
دلِ آئینہ کو آئینہ دکھائیں کیسے؟
دلِ آئینہ کی پہنائی بے کار پہ ہم روتے ہیں،
ایسی پہنائی کہ سبزہ ہے نمو سے محروم
گل نو رستہ ہے بو سے محروم!
آدمی چشم و لب و گوش سے...
بہت شکریہ وارث اور فاتح! ویسے تو مجھے اقبال، غالب، فیض اور راشد سے عشق ہے لیکن راشد کا کلام بہت کم انٹرنیٹ پر دستیاب ہے اس لیے میری زیادہ توجہ راشد کی طرف ہے- اور ایک بات کہ کسی صاحب نے لکھا کہ انکے کلام میں ایک ردھم ہے، بالکل درست لیکن ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آزاد نظم کے باوجود راشد کا ایک مصرعہ...
حسن کوزہ گر- 1 -- از ن م راشد
جہاں زاد، نیچے گلی میں ترے در کے آگے
یہ میں سوختہ سر حسن کوزہ گر ھوں!
تجھے صبح بازار میں بوڑھے عطّار یوسف
کی دکّان پر میں نے دیکھا
تو تیری نگاھوں میں وہ تابناکی
تھی میں جس کی حسرت میں نو سال دیوانہ پھرتا رہا ھوں
جہاں زاد، نو سال دیوانہ پھرتا رھا ھوں!
یہ...
کتنا سہل جانا تھا
خوشبوؤں کو چھو لینا
بارشوں کے موسم میں، شام کا ہر اک منظر
گھر میں قید کر لینا
روشنی ستاروں کی، مٹھیوں میں بھر لینا
کتنا سہل جانا تھا
خوشبوؤں کو چھو لینا
جگنوؤں کی باتوں سے، پھول جیسے آنگن میں
روشنی سی کر لینا
اس کی یاد کا چہرہ، خواب ناک آنکھوں کی
جھیل کے گلابوں پر،...
رقص -- از ن م راشد
اے مری ہم رقص مجھ کو تھام لے
زندگی سے بھاگ کر آیا ہوں میں
ڈر سے لرزاں ہوں کہیں ایسا نہ ہو
رقص گہ کے چور دروازے سے آ کر زندگی
ڈھونڈ لے مجھ کو، نشاں پا لے مرا
اور جرم عیش کرتے دیکھ لے!
اے مری ہم رقص مجھ کو تھام لے
رقص کی یہ گردشیں
ایک مبہم آسیا کے دور ہیں
کیسی سرگرمی سے غم کو...
زندگی اک پیرہ زن! -- از ن م راشد
زندگی اک پیرہ زن!
جمع کرتی ھے گلی کوچوں میں روز و شب پرانی دھجیاں!
تیز، غم انگیز، دیوانہ ہنسی سے خندہ زن
بال بکھرے، دانت میلے، پیرھن
دھجیوں کا ایک سونا اور نا پیدا کراں، تاریک بن!
لو ھوا کے ایک جھونکے سے اڑی ھیں ناگہاں
ھاتھ سے اس کے پرانے کاغذوں کی...
شکریہ فاتح! ضیا کا کافی ذخیرہ ہے میرے پاس لکین کیسٹس میں اگر اور بھی عنائت کر سکیں تو نوازش ہوگی- کسی وقت آپ کو اپنا تحت اللفظ بھی اپ لوڈ کر کے سناؤں گا-
کونسی الجھن کو سلجھاتے ھیں ھم؟ - از ن م راشد
لب بیاباں، بوسے بے جاں
کونسی الجھن کو سلجھاتے ھیں ھم؟
جسم کی یہ کار گاھیں
جن کا ہیزم آپ بن جاتے ھیں ھم!
نیم شب اور شہر خواب آلودہ، ھم سائے
کہ جیسے دزد شب گرداں کوئی!
شام سے تھے حسرتوں کے بندہ بے دام ھم
پی رھے تھے جام پر ھر جام ھم
یہ سمجھ...
حضورفاتح صاحب! آپ اور میرے جیسے بہت کم لوگ اس دنیا میں ہیں یعنی اردو ادب سے محبت کرنے والے اگر ہم لوگ ایک دوسرے کا خیال نہیں رکھیں گے تو پھر کیا فائدہ؟ بقول حالی
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ اطاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرّوبیاں