ن م راشد کونسی الجھن کو سلجھاتے ھیں ھم؟ - از ن م راشد

فرخ منظور

لائبریرین
کونسی الجھن کو سلجھاتے ھیں ھم؟ - از ن م راشد

لب بیاباں، بوسے بے جاں
کونسی الجھن کو سلجھاتے ھیں ھم؟
جسم کی یہ کار گاھیں
جن کا ہیزم آپ بن جاتے ھیں ھم!
نیم شب اور شہر خواب آلودہ، ھم سائے
کہ جیسے دزد شب گرداں کوئی!
شام سے تھے حسرتوں کے بندہ بے دام ھم
پی رھے تھے جام پر ھر جام ھم
یہ سمجھ کر، جرعہ پنہاں کوئی
شائد آخر، ابتدائے راز کا ایما بنے

مطلب آساں، حرف بے معنی
تبسّم کے حسابی زاو یے
متن کے سب حاشیے،
جن سے عیش خام کے نقش ریا بنتے رھے!
اور آخر بعد جسموں میں سر مو بھی نہ تھا
جب دلوں کے درمیاں حائل تھے سنگیں فاصلے
قرب چشم و گوش سے ھم کونسی الجھن کو سلجھاتے رھے!
کونسی الجھن کو سلجھاتے ھیں ھم؟
شام کو جب اپنی غم گاہوں سے دزدانہ نکل آتے ہیں ھم!
زندگی کو تنگنائے تازہ تر کی جستجو
یا زوال عمر کا دیو سبک پا رو برو
یا انا کے دست و پا کو وسعتوں کی آرزو
کونسی الجھن کو سلجھاتے ھیں ھم؟
 

فاتح

لائبریرین

مطلب آساں، حرف بے معنی
تبسّم کے حسابی زاو یے
متن کے سب حاشیے،
جن سے عیش خام کے نقش ریا بنتے رھے!
اور آخر بعد جسموں میں سر مو بھی نہ تھا
جب دلوں کے درمیاں حائل تھے سنگیں فاصلے
قرب چشم و گوش سے ھم کونسی الجھن کو سلجھاتے رھے!
کونسی الجھن کو سلجھاتے ھیں ھم؟

بہت خوب انتخاب ہے جناب۔ شیئر کرنے کا شکریہ!
 
کون سی الجھن کو ۔ ۔ ۔ ن م راشد

لب بیاباں بو سے بے جاں
کون سی الجھن کو سلجھاتے ہیں ہم
جسم کی یہ کارگاہیں
جن کا ہیزم آپ بن جاتے ہیں ہم
نیم شب اور شہر خواب آلودہ ہمسائے
کہ جیسے دزد شب گرداں کوئی
شام سے تھے حسرتوں کے بندہ بے دام ہم
پی رہے تھے جام پہ ہر جام ہم
یہ سمجھ کر، جرع پنہاں کوئی
شاید آخر، ابتدائے راز کا ایما بنے
مطلب آسان، حرف بے معنی
تبسم کے حسابی زاویئے
متن کے سب حاشیئے
جن سے عیش خام کے نقش ریا بنتے رہے
اور آخر بعد جسموں میں سر مو بھی نہ تھا
جب دلوں کے درمیاں حائل تھے سنگیں فاصلے
قرب چشم و گوش سے ہم کونسی الجھن سلجھاتے رہے
کون سی الجھن کو سلجھاتے ہیں ہم
شام کو جب
اپنی غم گاہوں سے دزدانہ نکل آئے ہیں ہم
زندگی کو تنکنائے تازہ تر کی جستجو
یا زوال عمر کا سبک دیو پا روبرو
یا انا کے دست و پا کو وسعتوں کی آرزو
کون سی الجھن سلجھاتے ہیں ہم

ن م راشد
 
سرمد صاحب! بہت خوشی ہوئی کہ آپ کو ن م راشد کی شاعری پسند ہے۔ میں ن م راشد کا انتخاب لائبریری میں پوسٹ کر چکا ہوں اور یہ نظم بھی اس میں شامل ہے۔
انتخابِ ن م راشد دیکھیے۔

سرکار نو وارد ہوں اور میں ابھی تک محفل کے انڈیکس کو تلاش کرنےکی کوشش کر رہا ہوں اگر مجھے تھوڑی سے معلومات مل جاتیں تو یہ پوسٹس نہ ہوتی
 
Top