نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    ن م راشد بیکراں رات کے سنّاٹے میں - از ن م راشد

    بیکراں رات کے سنّاٹے میں تیرے بستر پہ مری جان کبھی بیکراں رات کے سنّاٹے میں جذبہء شوق سے ہو جاتے ہیں اعضا مدہوش اور لذّت کی گراں باری سے ذہن بن جاتا ہے دلدل کسی ویرانے کی اور کہیں اس کے قریب نیند، آغاز ِ زمستاں کے پرندے کی طرح خوف دل میں کسی موہوم شکاری کا لیے اپنے پر تولتی ہے، چیختی ہے بیکراں...
  2. فرخ منظور

    3 Translated poems of Faiz Ahmed Faiz by me

    COLOR OF MY HEART (Rang hai dil ka meray) When you had not yet come Everything was just what it should be Sky was a limit of sight, the road was just a road, and the glass of a glass of wine was not more than a glass of a glass of wine. And now the glass of a glass of wine, road...
  3. فرخ منظور

    بنام ایڈمن - ایک عرضداشت

    حضور قبلہ ایڈمن صاحب! میں لائبریری کے لیے ن م راشد (جو آزاد نظم کے ایک بڑے شاعر ہیں) ان کے کلام کا کچھ انتخاب پوسٹ کرنا چاہتا ہوں کافی مواد تو میں "پسندیدہ کلام" میں پوسٹ بھی کر چکا ہوں لیکن چاہتا ہوں اگر ایک الگ دھاگا لائبریری میں شروع ہو سکے تو نوازش ہوگی - دوسری عرض یہ ہے کہ اگر آف لائن...
  4. فرخ منظور

    ن م راشد حسن کوزہ گر- 1 -- از ن م راشد

    ایک اور بات جسکی مجھے کافی کوفت ہوتی ہے وہ یہ کہ اس اتنے بڑے اردو ادب کے فورم پر سب جگہ "برائے مہربانی" لکھا نظر آتا ہے، جبکہ یہ غلط العام ہے اور صحیح لفظ براہ ہے یعنی "براہِ مہربانی" اگر کوئی صاحب یہ تصحیح کر سکیں تو بہت نوازش ہوگی-
  5. فرخ منظور

    ن م راشد حسن کوزہ گر- 1 -- از ن م راشد

    اعجاز صاحب بہت شکریہ نشاندہی کا- مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب کوئی میری غلطی کی نشاندہی کرئے لیکن میں یہ ھ اس لئے زیادہ استعمال کرتا ہوں کیونکہ یونیکوڈ کے اس فونٹ میں یہ "ہ" کہیں گم ہو جاتی ہے یعنی واضح نہیں ہوتی اس لیے دو چشمی ھ کا استعمال زیادہ کرتا ہوں -
  6. فرخ منظور

    ن م راشد حسن کوزہ گر- 1 -- از ن م راشد

    بہت شکریہ وارث صاحب! میرا بھی یہی خیال تھا کہ فاتح صاحب کسی لفظ کا تلفظ صحیح نہیں کر رہے اسی لیے انہیں ایسا محسوس ہوا - عروض میں تو میں بالکل کورا ہوں لیکن موسیقییت اور ردھم سے کافی واقفیت رکھتا ہوں -
  7. فرخ منظور

    مہدی حسن یہ وطن تمہارا ہے

    زیک صاحب نغمہ نہائت اعلٰی اور شاعری بھی غضب کی ہے لیکن افسوس کہ یہ نغمہ پی ٹی وی کے لیے پہلی بار مہدی حسن نے گایا تھا اسکی کومپوزیشن اس نغمے سے بہت بہتر ہے لیکن وہ کہیں بھی دستیاب نہیں-
  8. فرخ منظور

    مہدی حسن مہدی حسن کی گائی ہوئی غزلیات

    واہ فاتح صاحب "تیز ہوا کی چاپ سے تیرہ بنوں میں لو اٹھی" آپ کی یہ پوسٹنگز تیز ہوا ہے اور ہمارے ذہن تیرہ بن جو ان پوسٹنگز سے لو دے اٹھے- بہت شکریہ!
  9. فرخ منظور

    غم بڑھے آتے ہیں قاتل کی نگاہوں کی طرح

    واہ ظفری صاحب کمال کی غزل ہے اگر ڈاون لوڈ بھی ہو جاتی تو مزا دوبالا ہو جاتا- بہر حال بہت شکریہ
  10. فرخ منظور

    آ کے سجّادہ نشیں قیس ہوا میرے بعد -منور خان غافل

    واہ فاتح صاحب یہ غزلیں تو زمان اور مکان سے ماورا کر دیتی ہیں- بہت شکریہ!
  11. فرخ منظور

    ن م راشد اظہار اور رسائی -- از ن م راشد

    بہت شکریہ وارث صاحب!
  12. فرخ منظور

    ن م راشد ابو لہب کی شادی - از ن م راشد

    بہت شکریہ آپ سب کا!
  13. فرخ منظور

    ضیا محی الدین کی آواز میں

    خیال اس لیے آیا کہ ظفر کا مطلب بھی فاتح ہوتا ہے، ویسے میرا اصل نام فرّخ ہے- اور واہ! آپ کو تو دوسرا مصرع معلوم ہے - خوشی ہوئی- :)
  14. فرخ منظور

    ضیا محی الدین کی آواز میں

    بہت بہت شکریہ فاتح صاحب! کیا آپکا اصل نام ظفر ہے؟ خیر یہ واقعی آپ نے کمال کا کام کیا "جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں" اسکا پہلا مصرعہ پھر کبھی بتاؤں گا- میں نے یہ دھاگا آج ہی دیکھا- مکرّر شکریہ!
  15. فرخ منظور

    ن م راشد "آپ" کے چہرے -- از ن م راشد

    ٹھیک ہے حضرات- آپ سب کی ادب سے محبّت دیکھ کر میں بھی قائل ہو گیا- جلد آپ کی خواہش پوری کروں گا- شکریہ - آپ سب لوگ واقعی ادب سے محبّت کرنے والے ہیں۔ مجھے بڑی خوشی ہوئی-
  16. فرخ منظور

    ن م راشد "آپ" کے چہرے -- از ن م راشد

    متنازعہ ہیں نہیں ان میں متنازعہ عنصر ہے جیسے جنس یا الہاد اور یہ دونوں عناصر بعض نظموں میں بہت زیادہ ہیں - اب آپ ہی فرمائیے کیا مجھے ایسی نظمیں عوامی فورم پر پوسٹ کرنی چاہئےِ؟
  17. فرخ منظور

    ن م راشد ابو لہب کی شادی - از ن م راشد

    ابو لہب کی شادی - از ن م راشد شب زفافِ ابو لہب تھی، مگر خدایا وہ کیسی شب تھی، ابو لہب کی دلھن جب آئی تو سر پہ ایندھن، گلے میں سانپوں کے ہار لائی، نہ اس کو مشاطّگی سے مطلب نہ مانگ غازہ، نہ رنگ روغن، گلے میں سانپوں کے ہار اس کے، تو سر پہ ایندھن! خدایا کیسی شب زفافِ ابو لہب تھی! یہ...
  18. فرخ منظور

    ن م راشد اظہار اور رسائی -- از ن م راشد

    اظہار اور رسائی -- از ن م راشد مو قلم، ساز، گل تازہ، تھرکتے پاؤں بات کہنے کے بہانے ہیں بہت آدمی کس سے مگر بات کرئے بات جب حیلہء تقریب ملاقات نہ ہو اور رسائی کہ ھمیشہ سے ھے کوتاہ کمند بات کی غایت غایات نہ ہو! ایک ذرّہ کف خاکستر کا شرر جستہ کے مانند کبھی کسی انجانی تمنّا کی خلش...
  19. فرخ منظور

    ن م راشد چلا آ رہا ہوں سمندروں کے وصال سے - از ن م راشد

    بہت شکریہ فاتح صاحب! میری کوشش یہی ہے کیونکہ راشد کا کلام بہت کم نیٹ پر موجود ہے-
  20. فرخ منظور

    ن م راشد چلا آ رہا ہوں سمندروں کے وصال سے - از ن م راشد

    چلا آ رہا ہوں سمندروں کے وصال سے - از ن م راشد چلا آ رہا ہوں سمندروں کے وصال سے کئ لذّتوں کا ستم لئے جو سمندروں کے فسوں میں ہیں مرا ذہن ہے وہ صنم لیے وہی ریگ زار ہے سامنے وہی ریگ زار کہ جس میں عشق کے آئینے کسی دست غیب سے ٹوٹ کر رہ تار جاں میں بکھر گئے! ابھی آ رہا ہوں سمندروں کی مہک...
Top