نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    اظہار اور رسائی -- از ن م راشد اظہار اور رسائی -- از ن م راشد مو قلم، ساز، گل تازہ، تھرکتے پاؤں بات کہنے کے بہانے ہیں بہت آدمی کس سے مگر بات کرئے بات جب حیلہء تقریب ملاقات نہ ہو اور رسائی کہ ھمیشہ سے ھے کوتاہ کمند بات کی غایت غایات نہ ہو! ایک ذرّہ کف خاکستر کا شرر جستہ کے مانند...
  2. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    ابو لہب کی شادی - از ن م راشد ابو لہب کی شادی - از ن م راشد شب زفافِ ابو لہب تھی، مگر خدایا وہ کیسی شب تھی، ابو لہب کی دلہن جب آئی تو سر پہ ایندھن، گلے میں سانپوں کے ہار لائی، نہ اس کو مشاطّگی سے مطلب نہ مانگ غازہ، نہ رنگ روغن، گلے میں سانپوں کے ہار اس کے، تو سر پہ ایندھن! خدایا کیسی...
  3. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    چلا آ رہا ہوں سمندروں کے وصال سے - از ن م راشد چلا آ رہا ہوں سمندروں کے وصال سے - از ن م راشد چلا آ رہا ہوں سمندروں کے وصال سے کئ لذّتوں کا ستم لئے جو سمندروں کے فسوں میں ہیں مرا ذہن ہے وہ صنم لیے وہی ریگ زار ہے سامنے وہی ریگ زار کہ جس میں عشق کے آئینے کسی دست غیب سے ٹوٹ کر رہ تار...
  4. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    "آپ" کے چہرے - از ن م راشد "آپ" کے چہرے "آپ" ہم جس کے قصیدہ خواں ہیں وصل البتّہ و لیکن کے سوا اور نہیں "آپ" ہم مرثیہ خواں ہیں جس کے ہجر البتّہ و لیکن کے سوا اور نہیں "آپ" دو چہروں کی ناگن کے سوا اور نہیں! روز "البتّہ" مرے ساتھ پرندوں کی سحر جاگتے ارمانوں کے بستر سے اٹھا سیر کی،...
  5. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    میرے بھی ہیں کچھ خواب - از ن م راشد میرے بھی ہیں کچھ خواب - از ن م راشد اے عشق ازل گیر و ابد تاب، میرے بھی ہیں کچھ خواب میرے بھی ہیں کچھ خواب! اس دور سے، اس دور کے سوکھے ہوئے دریاؤں سے، پھیلے ہوئے صحراؤں سے، اور شہروں کے ویرانوں سے ویرانہ گروں سے میں حزیں اور اداس! اے عشق ازل گیر و ابد...
  6. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    آئینہ حسّ و خبر سے عاری - از ن م راشد آئینہ حسّ و خبر سے عاری آئینہ حسّ و خبر سے عاری، اس کے نابود کو ہم ہست بنائیں کیسے؟ منحصر ہستِ تگا پوئے شب و روز پہ ہے دلِ آئینہ کو آئینہ دکھائیں کیسے؟ دلِ آئینہ کی پہنائی بے کار پہ ہم روتے ہیں، ایسی پہنائی کہ سبزہ ہے نمو سے محروم گل ِنو رستہ ہے...
  7. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    کونسی الجھن کو سلجھاتے ہیں ہم؟ - از ن م راشد کونسی الجھن کو سلجھاتے ہیں ہم؟ - از ن م راشد لب بیاباں، بوسے بے جاں کونسی الجھن کو سلجھاتے ھیں ہم؟ جسم کی یہ کار گاہیں جن کا ہیزم آپ بن جاتے ہیں ہم! نیم شب اور شہر خواب آلودہ، ہم سائے کہ جیسے دزدِ شبِ گرداں کوئی! شام سے تھے حسرتوں کے بندہ بے...
  8. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    زندگی اک پیرہ زن! زندگی اک پیرہ زن! جمع کرتی ھے گلی کوچوں میں روز و شب پرانی دھجیاں! تیز، غم انگیز، دیوانہ ہنسی سے خندہ زن بال بکھرے، دانت میلے، پیرہن دھجیوں کا ایک سونا اور نا پیدا کراں، تاریک بن! لو ہوا کے ایک جھونکے سے اڑی ہیں ناگہاں ہاتھ سے اس کے پرانے کاغذوں کی بالیاں اور وہ آپے...
  9. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    رقص -- از ن م راشد رقص -- از ن م راشد اے مری ہم رقص مجھ کو تھام لے زندگی سے بھاگ کر آیا ہوں میں ڈر سے لرزاں ہوں کہیں ایسا نہ ہو رقص گہ کے چور دروازے سے آ کر زندگی ڈھونڈ لے مجھ کو، نشاں پا لے مرا اور جرم عیش کرتے دیکھ لے! اے مری ہم رقص مجھ کو تھام لے رقص کی یہ گردشیں ایک مبہم آسیا...
  10. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    اندھا کباڑی -- از ن م راشد اندھا کباڑی -- از ن م راشد شہر کے گوشوں میں ہیں بکھرے ھوئے پا شکستہ سر بریدہ خواب جن سے شہر والے بے خبر! گھومتا ہوں شہر کے گوشوں میں روز و شب کہ ان کو جمع کر لوں دل کی بھٹی میں تپاؤں جس سے چھٹ جائے پرانا میل ان کے دست و پا پھر سے ابھر آئیں چمک اٹھیں لب و...
  11. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    شہر میں صبح -- از ن م راشد شہر میں صبح -- از ن م راشد مجھے فجر آئی ہے شہر میں مگر آج شہر خموش ہے! کوئی شہر ہے، کسی ریگ زار سے جیسے اپنا وصال ہو! نہ صدائے سگ ہے نہ پائے دزد کی چاپ ہے نہ عصائے ہمّتِ پاسباں نہ اذانِ فجر سنائی دے ۔۔۔۔۔۔ اب وجد کی یاد، صلائے شہر، نوائے دل مرے ھم...
  12. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    زندگی سے ڈرتے ہو؟ - از ن م راشد زندگی سے ڈرتے ہو؟ - از ن م راشد ۔۔۔۔۔۔۔۔ زندگی سے ڈرتے ہو؟ زندگی تو تم بھی ہو، زندگی تو ہم بھی ہیں! آدمی سے ڈرتے ہو؟ آدمی تو تم بھی ہو، آدمی تو ہم بھی ہیں! آدمی زباں بھی ہے، آدمی بیاں بھی ہے، اس سے تم نہیں ڈرتے! حرف اور معنی کے رشتہ ہائے آہن سے، آدمی ھے...
  13. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    اسرافیل کی موت - از ن م راشد ن م راشد نے یہ نظم ایوب کے مارشل لا کے دور میں تحریر و تقریر کی آزادی پر پابندی لگنے کے بعد کے تناظر میں لکھی تھی - اسرافیل کی موت - از ن م راشد مرگِ اسرافیل پر آنسو بہاؤ وہ خداؤں کا مقرّب، وہ خداوندِکلام صوت انسانی کی روح ِجاوداں آسمانوں کی ندائے بے کراں...
  14. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    ن م راشد - ایک تعارف نذر محمد راشد عام طور پر جو کہ ن م راشد کے نام سے جانے جاتے ھیں 1910 میں آکال گڑھ ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے (موجودہ علی پور چٹھہ جو کہ اب پاکستان میں ہے) ابتدائی تعلیم آکال گڑھ اور اعلٰی تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کی- اردو اور فارسی سے محبت انہیں اپنے والد اور...
  15. فرخ منظور

    خدا

    کل جو مسجد میں جا پھنسے مومن رات کاٹی خدا، خدا کر کے
  16. فرخ منظور

    میرا جی غزل- دل محوِ جمال ہو گیا ہے- میرا جی

    واہ قبلہ وارث صاحب ! میں نے چند بار میرا جی کا مطالعہ کیا لیکن کوئی کلام مجھے پسند نہ آسکا - لیکن یہ غزل بہت خوبصورت ہے - شکریہ !
  17. فرخ منظور

    غزل ۔ جب ہوا عرفاں تو غم آرامِ جاں بنتا گیا ۔ مجروح سلطانپوری

    واہ فاتح صاحب ! یہ کلام میں بھی اپنی بیوی کو ایک عرصے سے سنانا چاہ رہا تھا لیکن آپ کے طفیل آج یہ ممکن ہوا اور یہ کلام ہم دونوں کے حسب حال ہے - بہرحال وارث صاحب آپ کو قلیل عرصے کی آزادی مبارک ہو- میری بیگم کا میکہ تو لاہور میں ہی ہے اس لیے مجھے یہ آزادی کبھی نصیب نہ ہو سکی- :)
  18. فرخ منظور

    غالب آمدِ خط سے ہوا ہے سرد جو بازارِ دوست - از مرزا غالب

    بہت شکریہ وارث صاحب! یہ کتاب "خسرو شیریں بیاں" میرے پاس بھی ہے لیکن ایک اور کتاب جسکا فی الوقت نام مجھے یاد نہیں آ رہا جو شائد "فکشن ہاؤس لاہور" والوں نے چھاپی ہے اس میں فارسی غزلیات کے تراجم زیادہ بہتر ہیں - وہ کتاب بھی میرے پاس موجود ہے لیکن مل نہیں رہی، جیسے ہی مجھے ملی اس میں سے کچھ انتخاب...
  19. فرخ منظور

    دل کے موضوع پر اشعار!

    درد جب دل میں ہو، تو دوا کیجئے دل ہی جب درد ہو، تو کیا کیجئے؟
Top