نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    دوگانا دو دیوانے ، ۔ ۔

    یہ فلم "گھروندہ" کا نغمہ ہے - نغم نگار "گلزار" موسیقی "جے دیو" کی ہے اور بھوپندر اور رونا لیلیٰ نے بہت خوبصورتی سے گایا ہے-
  2. فرخ منظور

    لتا اب توہے تم سے

    لتا کا بہت خوبصورت گانا- دلچسپی کی بات یہ کہ اس فلم "ابھیمان" میں "جیہ بہادری" نے لتا کو کاپی کیا ہے کیونکہ یہ ایک پلے بیک سنگر کا کردار تھا - اور لتا جب بھی گانے کے لیے آتی تو جیہ بھی موجود ہوتی اور لتا کی تمام حرکات کو ازبر کرتی- فلم کی موسیقی "ایس ڈی برمن صاحب" نے دی ہے- یہ انکی آخری فلم تھی-...
  3. فرخ منظور

    نوشی گیلانی پچھلے سال کی ڈائری کا آخری ورق - از نوشی گیلانی

    کوئی موسم ہو وصل و ہجر کا ہم یاد رکھتے ہیں تری باتوں سے اس دل کو بہت آباد رکھتے ہیں کبھی دل کے صحیفے پر تجھے تصویر کرتے ہیں کبھی پلکوں کی چھاؤں میں تجھے زنجیر کرتے ہیں کبھی خوابیدہ شاموں میں کبھی بارش کی راتوں میں کوئی موسم ہو وصل و ہجر کا ہم یاد رکھتے ہیں تری باتوں سے اس دل کو...
  4. فرخ منظور

    دوگانا دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی

    بہت خوبصورت گانا ہے - گلزار صاحب کی فلم ہے "موسم" اور نغمہ نگار بھی گلزار ہی ہیں - پہلا شعر غالب کا ہے "جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن بیٹھے رہیں تصوّر ِ جاناں کیے ہوئے " گلزار نے جی کو "دل" سے بدل دیا اور باقی نغمہ بھی انہی کی شرارت ہے- موسیقی، سروں کے بادشاہ "مدن موہن" کی ہے-
  5. فرخ منظور

    بچپن کی محبت کو

    بہت اچھا گانا ہے- لتا نے گایا ہے، فلم "بیجو باورا" نغمہ نگار "شکیل بدایونی" اور موسیقار "نوشاد" ہیں ۔
  6. فرخ منظور

    دوگانا سنائی دیتی ہے جس کی ۔۔۔

    بالکل ٹھیک فرمایا جیہ آپ نے - یہ گلزار صاحب کی شرارت ہے کہ مصرع بدل دیا اور باقی نغمے کے بول بھی انہی نے لکھے ہیں-
  7. فرخ منظور

    نوشی گیلانی محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا - نوشی گیلانی

    محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا - از نوشی گیلانی محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا بہت آساں نہیں ہوتا جدائی مانگتے رہنا ذرا سا عشق کر لینا،ذرا سی آنکھ بھر لینا عوض اِس کے مگر ساری خدائی مانگتے رہنا کبھی محروم ہونٹوں پر دعا کا حرف رکھ دینا کبھی وحشت میں اس کی نا رسائی مانگتے رہنا...
  8. فرخ منظور

    نوشی گیلانی گریز شب سے سحر سے کلام رکھتے تھے۔ نوشی گیلانی

    گریز شب سے سحر سے کلام رکھتے تھے- از نوشی گیلانی گریز شب سے سحر سے کلام رکھتے تھے کبھی وہ دن تھے کہ زلفوں میں شام رکھتے تھے تمہارے ہاتھ لگے ہیں تو جو کرو سو کرو وگرنہ تم سے تو ہم سو سو غلام رکھتے تھے ہمیں بھی گھیر لیا گھر کے زعم نے تو کُھلا کچھ اور لوگ بھی اِس گھر میں قیام رکھتے تھے...
  9. فرخ منظور

    حسرت موہانی توڑ کر عہد کرم نا آشنا ہو جائیے- مولانا حسرت موہانی

    بہت شکریہ وارث، امید اور محبت، اور فاتح-
  10. فرخ منظور

    1857 پر غالب کی ڈائری

    بہت شکریہ زیک!
  11. فرخ منظور

    شوق

    شوق ِ شراب نے مجھے ڈالا عذاب میں جلتا ہوں ہجر و شاہد و یادِ شراب میں (غالب)
  12. فرخ منظور

    1857 پر غالب کی ڈائری

    جیہ صاحبہ دستنبو والا لنک کام نہیں کر رہا- براہ مہربانی نیا ربط دیجیے- شکریہ!
  13. فرخ منظور

    حسرت موہانی توڑ کر عہد کرم نا آشنا ہو جائیے- مولانا حسرت موہانی

    توڑ کر عہد کرم نا آشنا ہو جائیے بندہ پرور جائیے اچھا خفا ہو جائیے میرے عذر ِ جرم پر مطلق نہ کیجیے التفات بلکہ پہلے سے بھی بڑھ کر کج ادا ہو جائیے خاطر ِ محروم کو کو کر دیجیے محو ِ الم! درپے ایذائے جانِ مبتلا ہو جائیے راہ میں ملیے کبھی مجھ سے تو از راہِ ستم ہونٹ اپنا کاٹ کر فورا" جدا ہو جائیے...
  14. فرخ منظور

    فورم کے پیغامات آف لائن ایڈٹ کریں!

    قبلہ نبیل صاحب! اس اڈیٹر میں cut and paste, copy and paste کام نہہں کر رہے- براہ مہربانی اسے ڈی بگ کیجئے-
  15. فرخ منظور

    آج کا شعر

    ہے کیا؟ جو کس کے باندھیے میری بلا ڈرے کیا جانتا نہیں ہوں تمہاری کمر کو میں؟ (غالب)
  16. فرخ منظور

    کوئی تو ترکِ مراسم پہ واسطہ رہ جائے

    خوبصورت غزل ہے- بہت شکریہ !
  17. فرخ منظور

    نوشی گیلانی ہوا کو لکھنا جو آگیا ہے ۔۔۔

    نوشی گیلانی کی یہ نظم میری بھی بہت پسندیدہ ہے - بہت شکریہ ضبط!
  18. فرخ منظور

    شامِ شہر یاراں۔۔ فیض (کلامِ تازہ)

    معذرت کے ساتھ اعجاز صاحب لیکن اس نظم میں کچھ غلطیاں تھیں جنہیں درست کر دیا ہے- کوئ عاشق کسی محبوبہ سے گلشنِ یاد میں گر آج دمِ بادٕ صبا پھر سے چاہے کہ گل افشاں ہو، تو ہو جانے دو عمرِ رفتہ کے کسی طاق پہ بسرا ہوا درد پھر سے چاہے کہ فروزاں ہو، تو ہو جانے دو جیسے بیگانے سے اب ملتے ہو، ویسے ہی سہی...
  19. فرخ منظور

    ایک بھولی بھٹکی غزل

    اچھا کلام ہے محسن صاحب!
  20. فرخ منظور

    کلام راجہ مہدی علی خاں. تبصرے

    قبلہ اعجاز صاحب ! راجہ مہدی علی خان سے میرا تعارف تو ایک نغمہ نگار کا تھا - جیسے ایک گانا "قریب آ یہ نظر پھر ملے، ملے، نہ ملے یہ آرزو کا کنول پھر کھلے، کھلے، نہ کھلے" جو لتا نے بہت خوبی سے گایا ہے اور فلم "ان پڑھ" کے گانے جنہیں لتا نے مدن موہن کی موسیقی میں نہائت خوصورتی سے گایا ہے جیسے...
Top