بہت شکریہ اعجاز صاحب کہ مجھ کم مائہ کو اس قابل سمجھا- پہلے دو باتیں پھر غزل کے بارے میں گزارش کروں گا - شاکر صاحب نے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا اور تختہ ِ مشق کے لیے اپنی غزل پیش کی - اصل میں یہ روائت حلقہ اربابِ ذوق، لاہور سے جڑی ہوی ہے - یہ حلقہ آغاز پاکستان سے ہی قائم ہے اور پاکستان کے سب ہی...