نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    کچھ مسائل/سوالات

    بالکال ٹھیک کہا اعجاز صاحب! ابھی تک اسی کو لے لیجئے کہ سب جگہ برائے مہربانی لکھا ہے جو کہ مہمل ہے صحیح "براہِ مہربانی" ہے لیکن جہاں میں یہ جواب ٹائپ کر رہا ہوں وہاں بھی یہی لکھا ہی کہ "برائے مہربانی فوری جواب ایکٹیویٹ۔۔۔۔۔۔۔" بلکہ ایکٹیویٹ کی جگہ متحرک ہونا چاہیے اگر لنک کی جگہ ربط استعمال کرنا...
  2. فرخ منظور

    فیض مرے دل مرے مسافر۔۔۔۔۔

    واہ حجاب! آپ نے خوب بدلہ لیا- ویسے یہ ٹائپنگ کی غلطی تھی - لیکن اس نظم کا عنوان ٹائپنگ کی غلطی نہیں ہے اور جہاں پر اس نظم میں "اِک" لکھا ہے وہاں پر اصل نظم میں "ایک" ہے اور جہاں پر "ایک" لکھا گیا وہاں اِک ہے-
  3. فرخ منظور

    تبسم غزل - یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب - صوفی تبسم

    واہ صوفی جی کا جواب نہیں! اس غزل کو اوپر ہونا چاہیے - چل ری اوپر چل!
  4. فرخ منظور

    صُبحدم چوں رُخ نمودی، شُد نمازِ من قضا

    بہت شکریہ شاکر صاحب درستگی کی لیے لیکن شاعر کا نام تو پھر بھی رہ گیا - مجھے تو یہ امیر خسرو لگتے ہیں - براہِ کرم کوئی صاحب تصدیق کر دیں-
  5. فرخ منظور

    گفتگوئے شہ ﷺ ابرار بہت کافی ہے -- حافظ مظہر الدین مظہر

    تغزّل کا رنگ لیے ہوئے بہت خوبصورت نعت ہے - بہت شکریہ !
  6. فرخ منظور

    نوشی گیلانی ہم نے سوچ رکھا ہے۔۔۔۔۔نوشی گیلانی

    اللہ کیا نظم ہے - میرا تو دل ہل گیا سیفی صاحب! نوشی گیلانی، پروین شاکر سے ہزار درجہ بہتر شاعرہ ہے - (پروین شاکر کے مدّاحوں سے معزرت کے ساتھ)
  7. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    چاند چہرہ، ستارہ آنکھيں ميرے خدايا ميں زندگي کے عذاب لکھوں کہ خواب لکھوں يہ ميرا چہرہ، يہ ميري آنکھيں بُجھے ہوئے سے چراغ جيسے جو پھر سے جلنے کے منتظر ہوں وہ چاند چہرہ، ستارہ آنکھيں وہ مہرباں سايہ دار زلفيں جنہوں نے پيماں کيے تھے مجھ سے رفاقتوں کے، محبتوں کے کہا تھا مجھ سے...
  8. فرخ منظور

    شہاب نامہ کی حقیقت

    یقینا" شہاب نامہ ایک عظیم کتاب ہوگی لیکن اسکے ایک باب "بملا کماری کی روح" کی اگر کوئی صاحب توجیہہ کر سکیں تو بہت نوازش ہوگی - میں نے جب وہ باب پڑھا تو مجھے ایسے لگا کہ میں ایک انگریزی فلم "Evil Dead" دیکھ رہا ہوں - اگر وہ باب سچا ہے تو خوب اور اگر جھوٹا تو شہاب صاحب کو ڈراؤنی فلموں کی...
  9. فرخ منظور

    وجود باری تعالی کےسائنسی، عقلی اور نقلی دلائل

    علامہ اقبال کی نظم "ابلیس کی مجلس شوریٰ " میں ابلیس اپنے مشیروں کو کہتا ہے - طبع مشرق کے لیے موزوں یہی افیون تھی ورنہ قوّالی سے کچھ کم تر نہیں علم ِ کلام
  10. فرخ منظور

    فیض مرے دل مرے مسافر۔۔۔۔۔

    اس میں ایک بات کا اضافہ کر لیجیے کہ فیض آحمد فیض کی اس نظم کا عنوان "دل ِ من مسافر ِ من" ہے
  11. فرخ منظور

    تبصرے - عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    شکریہ سارہ ! ویسے میرا نام فرّخ ہے -
  12. فرخ منظور

    عبیداللہ علیم تیرے پیار میں رُسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ - عبیداللّہ علیم

    شکریہ ضبط علیم کا انتخاب اردو شاعری سیکشن میں پوسٹ کر رہا ہوں، بقیہ کلام آپ کو وہیں ملے گا -
  13. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    مَیں جس میں کھو گیا ہوں مرا خواب ہی تو ہے مَیں جس میں کھو گیا ہوں مرا خواب ہی تو ہے یک دو نفس نمود سہی زندگی تو ہے جلتی ہے کتنی دیر ہواؤں میں میرے ساتھ اِک شمع پھر مرے لیے روشن ہوئی تو ہے جس میں بھی ڈھل گئی اُسے مہتاب کر گئی میرے لہو میں ایسی بھی اِک روشنی تو ہے پرچھائیوں میں ڈوبتا...
  14. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    اب تُو ہو کسی رنگ میں ظاہر تو مجھے کیا اب تُو ہو کسی رنگ میں ظاہر تو مجھے کیا ٹھہرے ترے گھر کوئی مسافر تو مجھے کیا ویرانہء جاں کی جو فضا تھی سو رہے گی چہکے کسی گلشن میں وہ طائر تو مجھے کیا وہ شمّع مرے گھر میں تو بے نور ہی ٹھہری بازار میں وہ جنس ہو نادر تو مجھے کیا وہ رنگ فشاں آنکھ...
  15. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    جوانی کیا ہوئی اِک رات کی کہانی ہوئی جوانی کیا ہوئی اِک رات کی کہانی ہوئی بدن پُرانا ہوا روح بھی پرانی ہوئی کوئی عزیز نہیں ماسوائے ذات ہمیں اگر ہوا ہے تو یوں جیسے زندگانی ہوئی نہ ہوگی خشک کہ شاید وہ لوٹ آئے پھر یہ کِشت گزرے ہوئے ابر کی نشانی ہوئی تم اپنے رنگ نہاؤ میں اپنی موج اُڑوں...
  16. فرخ منظور

    فیض مرے دل مرے مسافر۔۔۔۔۔

    شکریہ حجاب ! فیض کی یہ نطم بہت خوبصورت ہے- فیض ان کو ہے تقاضائے وفا ہم سے جنہیں آشنا کے نام سے پیارا ہے بے گانے کا نام
  17. فرخ منظور

    دل کے موضوع پر اشعار!

    جس کو ملنا نہیں پھر اس سے محبّت کیسی سوچتا جاؤں مگر دل میں بسائے جاؤں (عبیداللہ علیم)
  18. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    یہ اور بات کہ اس عہد کی نظر میں ہوں یہ اور بات کہ اس عہد کی نظر میں ہوں ابھی میں کیا کہ ابھی منزل ِ سفر میں ہوں ابھی نظر نہیں ایسی کہ دُور تک دیکھوں ابھی خبر نہیں مجھ کو کہ کس اثر میں ہوں پگھل رہے ہیں جہاں لوگ شعلہء جاں سے شریک میں بھی اسی محفل ِ ہنر میں ہوں جو چاہے سجدہ گزارے جو...
  19. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    کوئی دھُن ہو میں ترے گیت ہی گائے جاؤں کوئی دھُن ہو میں ترے گیت ہی گائے جاؤں درد سینے میں اٹھے شور مچائے جاؤں خواب بن کر تُو برستا رہے شبنم شبنم اور بس میں اسی موسم میں نہائے جاؤں تیرے ہی رنگ اُترتے چلے جائیں مجھ میں خود کو لکھوں تری تصویر بنائے جاؤں جس کو ملنا نہیں پھر اس سے محبّت...
Top