نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    عبیداللہ علیم کوئی دھُن ہو میں ترے گیت ہی گائے جاؤں ۔ عبیداللہ علیم

    کوئی دھُن ہو میں ترے گیت ہی گائے جاؤں درد سینے میں اٹھے شور مچائے جاؤں خواب بن کر تُو برستا رہے شبنم شبنم اور بس میں اسی موسم میں نہائے جاؤں تیرے ہی رنگ اُترتے چلے جائیں مجھ میں خود کو لکھوں تری تصویر بنائے جاؤں جس کو ملنا نہیں پھر اس سے محبّت کیسی سوچتا جاؤں مگر دل میں بسائے جاؤں تُو اب اس...
  2. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائے عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائے اب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دم نکل جائے ملے ہیں یوں تو بہت آؤ اب ملیں یوں بھی کہ روح گرمئ انفاس سے پگھل جائے محبّتوں میں عجب ہے دلوں کو دھڑکا سا کہ جانے کون کہاں ‌راستہ بدل جائے زہے وہ دل جو تمنّائے تازہ تر میں رہے...
  3. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    خورشید بکف کوئی کہاں ہے خورشید بکف کوئی کہاں ہے سب اپنی ہی روشنئ جاں ہے میں بھی تو ادھر ہی جا رہا ہوں مجھ کو بھی تلاش ِ رفتگاں ہے پھر دیکھنا خوابِ عہد رفتہ مل لو ابھی وقت مہرباں ہے سودا بھی کروں تو کیا کہ دنیا باہر سے سجی ہوئی دکاں ہے شعلے کو خبر ہی کیا نمو میں اپنے ہی وجود کا...
  4. فرخ منظور

    تبصرے ۔ ن م راشد انتخاب و تعارف

    حضور ایک ہی دھاگے میں ہیں سب- اب سب کو یکجا کر کے ایک ہی دھاگا بعنوان " ن م راشد انتخاب و تعارف" میں اردو شاعری سیکشن میں ڈال دیا ہے اور کچھ نئ پوسٹ بھی ہیں اس میں - اس دھاگے میں تمام پوسٹ کی ہوئی نظموں کے نام آپ دیکھ سکتے ہیں - میں اب کوئی بھی انتخاب الگ الگ دھاگے میں پوسٹ نہیں کر رہا- بیاض ِ...
  5. فرخ منظور

    تبصرے - عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    شکریہ طارق صاحب!
  6. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی لہو میں ناچ رہی ہیں یہ وحشتیں کیسی نہ شب کو چاند ہی اچھا نہ دن کو مہر اچھّا یہ ہم پہ بیت رہی ہیں قیامتیں کیسی وہ ساتھ تھا تو خدا بھی تھا مہرباں کیا کیا بچھڑ گیا تو ہوئی ہیں عداوتیں کیسی عذاب جن کا تبسّم ثواب جن کی...
  7. فرخ منظور

    آج کا شعر

    دہر جز جلوہِ یکتائی ِ معشوق نہیں ہم کہاں ہوتے اگر حسن نہ ہوتا خود بیں (غالب کی منقبت کا پہلا شعر)
  8. فرخ منظور

    آج کا شعر

    پھر وہی ہم ہیں وہی تیشہء رسوائی ہے دودھ کی نہر تو پرویز کے کام آئی ہے
  9. فرخ منظور

    آج کا شعر

    پھر نہ کیجئے میری گستاخ نگاہی کا گلہ دیکھیے آپ نے پھر پیار سے دیکھا ہے مجھے (ساحر لدھیانویٌ
  10. فرخ منظور

    سنجیدہ شاعری کو مزاحیہ شاعری میں بدلنا

    واہ اعجاز صاحب! مزا آ گیا پڑھ کر - خدا آپ کی عمر دراز کرے -
  11. فرخ منظور

    تبصرے - عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    جناب اعجاز صاحب! علیم کا انتخاب اردو شاعری سیکشن میں ہی پوسٹ کر رہا ہوں اور ایک ہی دھاگہ ہے - پسندیدہ کلام میں انہی غزلوں میں سے دو ادھر بھی پوسٹ کہی ہیں لیکن اصل انتخاب اردو شاعری میں ہی ہے -
  12. فرخ منظور

    تبصرے - عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    حضور شمشاد صاحب! لگتا ہے آپ اردو شاعری سیکشن میں کبھی نہیں گئے- علیم کا انتخاب اس سیکشن میں ہے اور یہاں صرف تبصرے کئے جاتے ہیں - شکریہ!
  13. فرخ منظور

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    عبیر ابوذری مشہور مزاحیہ پنجابی شاعر اب "خ" سے
  14. فرخ منظور

    دل کے موضوع پر اشعار!

    دل کی دھڑکن میں توازن آ چلا ہے، خیر ہو! میری نظریں بھج گئ یا تیری رعنائی گئ؟ (ساحر لدھیانوی)
  15. فرخ منظور

    تبصرے ۔ ن م راشد انتخاب و تعارف

    اعجاز صاحب! جو ٹائپ ہو چکا، وہ پوسٹ بھی کر چکا ہوں اور کسی خاص فہرست کے تحت نہیں ٹائپ کر رہا - بس فال نکالنے کے طریقے سے کتاب کھولتا ہوں، جو سامنے آ جائے پوسٹ کر دیتا ہوں- اور جہاں تک اس نظم "بیکراں رات کے سنّاٹے میں" کا تعلق ہے تو فاتح صاحب اور وارث صاحب کے حکم کے مطابق ایک متنازع سی نظم بھی...
  16. فرخ منظور

    تبصرے - عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    بہت شکریہ اعجاز صاحب! مجھے علیم، ناصر کاظمی سے بہتر لگتا ہے-
  17. فرخ منظور

    عبیداللہ علیم کچھ دن تَو بسو مری آنکھوں میں - عبیداللہ علیم

    کچھ دن تَو بسو مری آنکھوں میں پھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا کوئی رنگ تو دو مرے چہرے کو پھر زخم اگر مہکاؤ تو کیا جب ہم ہی نہ مہکے پھر صاحب تم بادِ صبا کہلاؤ تو کیا اِک آئینہ تھا سو ٹوٹ گیا اب خود سے اگر شرماؤ تو کیا تم آس بندھانے والے تھے، اب تم بھی ہمیں ٹھکراؤ تو کیا دنیا بھی...
  18. فرخ منظور

    عبیداللہ علیم تیرے پیار میں رُسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ - عبیداللّہ علیم

    تیرے پیار میں رُسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ جانے کیا کیا پوچھ رہے ہیں یہ جانے پہچانے لوگ ہر لمحہ احساس کی صہبا رُوح میں ڈھلتی جاتی ہے زیست کا نشّہ کچھ کم ہو تو ہو آئیں میخانے لوگ جیسے تمہیں ہم نے چاہا ہے کون بھلا یوں چاہے گا مانا اور بہت آئیں گے تم سے پیار جتانے لوگ یُوں گلیوں...
  19. فرخ منظور

    سنجیدہ شاعری کو مزاحیہ شاعری میں بدلنا

    یہاں ایک نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے کہ کوئی دو سنجیدہ اشعار کے الگ الگ مصرعوں کو ملا کر مزاحیہ صورتِ حال پیدا کی جائے- میں ایک اقبال کا شعر اور دوسرا غالب کا شعر لیتا ہوں (اقبال اور غالب سے معذرت کے ساتھ) اور انکے مصرعے آپس میں بدل دیتا ہوں- دیکھیے کیسی دلچسپ صورتِ حال نظر آئے گی- نگاہ...
  20. فرخ منظور

    غالب لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دِن اور - غالب

    بہت شکریہ جویریہ! آپ نے میرے علم میں اضافہ کیا، اور یقینا" یہ اردو ادب کا ایک بہترین مرثیہ ہے -
Top