نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    تبصرے - عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    عزیزانِ گرامی! عبید اللّہ علیم کی کتاب "چاند چہرہ ستارہ آنکھیں" سے انتخاب پیش ِ خدمت ہے- علیم کا کلام بہت سے گلوکاروں نے گایا بھی ہے جیسے مہدی حسن، میڈم نور جہاں، رونا لیلیٰ، جہانزیب، اور فہیم مظہر- میں سمجھتا ہوں کہ اگر علیم کچھ اور شاعری کرتے تو ناصر کاظمی سے بہتر شاعر قرار پاتے - مگر...
  2. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    مرے خدا مجھے وہ تابِ نے نوائی دے مرے خدا مجھے وہ تابِ نے نوائی دے مَیں چپ رہوں بھی تو نغمہ مرا سنائی دے گدائے کوئے سخن اور تجھ سے کیا مانگے یہی کہ مملکتِ شعر کی خدائی دے نگاہِ دہر میں اہل ِ کمال ہم بھی ہوں جو لکھ رہے ہیں وہ دنیا اگر دکھائی دے چھلک نہ جاؤں کہیں میں وجُود سے اپنے...
  3. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    خواب ہی خواب کب تلک دیکھوں خواب ہی خواب کب تلک دیکھوں کاش تجھ کو بھی اِک جھلک دیکھوں چاندنی کا سماں تھا اور ہم تم اب ستارے پلک پلک دیکھوں جانے تو کس کا ہم سفر ہوگا میں تجھے اپنی جاں تلک دیکھوں بند کیوں ذات میں رہوں اپنی موج بن جاؤں اور چھلک دیکھوں صبح میں دیر ہے تو پھر اِک بار،...
  4. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    تیرے پیار میں رُسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ تیرے پیار میں رُسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ جانے کیا کیا پوچھ رہے ہیں یہ جانے پہچانے لوگ ہر لمحہ احساس کی صہبا رُوح میں ڈھلتی جاتی ہے زیست کا نشّہ کچھ کم ہو تو ہو آئیں میخانے لوگ جیسے تمہیں ہم نے چاہا ہے کون بھلا یوں چاہے گا مانا اور...
  5. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    کچھ دن تَو بسو مری آنکھوں میں کچھ دن تَو بسو مری آنکھوں میں پھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا کوئی رنگ تو دو مرے چہرے کو پھر زخم اگر مہکاؤ تو کیا جب ہم ہی نہ مہکے پھر صاحب تم بادِ صبا کہلاؤ تو کیا اِک آئینہ تھا سو ٹوٹ گیا اب خود سے اگر شرماؤ تو کیا تم آس بندھانے والے تھے، اب تم بھی...
  6. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    عبید اللہ علیم کی شاعری پیش ِ خدمت ہے - براہ۔ مہربانی جوابات اور تبصروں کے لیے یہاں دیکھیں- بنا گلاب تو کانٹے چبُھا گیا اِک شخص ہُوا چراغ تو گھر ہی جلا گیا اِک شخص تمام رنگ مرے اور سارے خواب مرے فسانہ تھے کہ فسانہ بنا گیا اِک شخص میں کس ہَوا میں اڑوں کس فضا میں لہراؤں دکھوں کے...
  7. فرخ منظور

    محبت کے موضوع پر اشعار!

    محبّت ترک کی میں نے گریباں سی لیا میں نے زمانے اب تو خوش ہو یہ زہر بھی پی لیا میں نے (ساحر لدھیانوی)
  8. فرخ منظور

    محبت کے موضوع پر اشعار!

    محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے کہ موج ِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا (غالب)
  9. فرخ منظور

    "بادہ"

    ہر چند ہو مشاہدہء حق کی گفتگو بنتی نہیں ہے بادہ و ساغر کہے بغیر (نجات کا طالب غالب)
  10. فرخ منظور

    شوق

    وا کر دیے ہیں شوق نے بندِ نقابِ حسن غیر از نگاہ، اب کوئی حائل نہیں رہا (نجات کا طالب، غالب)
  11. فرخ منظور

    دل کے موضوع پر اشعار!

    حالِ دل یار کو لکھوں کیونکر ہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا (حکیم مومن خان مومن)
  12. فرخ منظور

    خورشید رضوی خورشید رضوی کی ایک غزل

    خورشید رضوی صاحب، گورنمنٹ کالج، لاہور کے شعبہ عربی کے استاد رہ چکے ہیں - انتہائی عالم آدمی ہیں اور اب رئٹائرڈ زنگی لاہور میں ہی گزار رہے ہیں - انکے پاس بہت نادر ادبی تحریریں بھی موجود ہیں -
  13. فرخ منظور

    دل کے موضوع پر اشعار!

    کہتے ہو، نہ دیں گے ہم، دل اگر پڑا پایا دل کہاں کہ گم کیجئے، ہم نے مدّعا پایا (نجات کا طالب غالب)
  14. فرخ منظور

    غالب لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دِن اور - غالب

    بہت شکریہ مون! یہ غزل غالب نے اپنے بھتیجے کے انتقال پر کہی تھی - انکی چونکہ کوئی اولادِ نرینہ نہی تھی اس لیے عارف اپنے بھتیجے کو گود لے رکھا تھا- لیکن افسوس غالب کے کلکتہ کے قیام کے دوران اسکا بھی انتقال ہو گیا - اسی تناظر میں یہ غزل کہی گئی- "لازم تھا کہ دیکھو میرا رستہ کوئی دن اور"
  15. فرخ منظور

    انتخابِ بیاض ِ غالب

    نیم رنگی جلوہ ہے بزم تجلّی زار دوست نیم رنگی جلوہ ہے بزم تجلّی زار دوست دودِ شمع کشتہ تھا، سایہ خطِ رخسار دوست چشم بندِ بردہ جز تمثالِ خود بینی نہیں آئینہ ہے قالب خشتِ درو دیوار ِ دوست ہے بقدر نیزہ از بالاے وا افراختہ آفتابِ صبح محشر ہے گل ِدستار ِدوست برق خرمن ہاے گوہر ہے نگاہ تیز...
  16. فرخ منظور

    تبصرے ۔ ن م راشد انتخاب و تعارف

    واہ اعجاز صاحب! یہ سب تو کمال ہو جائے گا - شکریہ! بس یہ دیکھ لیجیے گا کہ کوئی نظم مکرّر پوسٹ نہ ہو جائے -
  17. فرخ منظور

    انتخابِ بیاض ِ غالب

    بس کہ ہے میخانہ ویراں جو ں بیابانِ خراب بس کہ ہے میخانہ ویراں جو ں بیابانِ خراب عکس چشم ِ آہوئے رمخوردہ ہے داغ ِ شراب تیرگی ظاہری ہے طبع ِ موزوں کا نشاں غافلاں، عکس ِ سوادِ صفحہ ہے گردِ کتاب یک نگاہِ صاف، صد آئینہء تاثیر ہے ہے رگِ یا قوت، عکس ِ خطِ جام آفتاب ہے عرق افشاں مشی سے،...
  18. فرخ منظور

    تبصرے - انتخابِ بیاض ِ غالب

    کچھ عرصہ پہلے مجھے نقوش کی چھپی ہوئی غالب نمبر کے تحت ایک بیاض ِ غالب ہاتھ لگی- اس میں بہت سا کلام عام دیوان سے کافی مختلف ہے اور تقریبا" سب ہی غزلوں میں غالب نے اپنا تخلص "اسد" استعمال کیا ہے- یوں لگتا ہے یہ وہ بیاض ہے جس میں غالب کو وہ غزلیں تھیں جس میں "اسد" کا تخلص استعمال کیا گیا اور کسی...
Top