نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    تیری ہستی عبادت ہو گئی ہے ۔۔۔

    واہ! خوب غزل ہے - واصف صاحب تو اچھے خاصے شاعر تھے - شکریہ ضبط!
  2. فرخ منظور

    ناصر کاظمی اپنی دُھن میں رہتا ہوں ۔۔۔

    کیا یہاں کسی کلام سے ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا جاسکتا ہے؟ حیران ہوں!! :confused:
  3. فرخ منظور

    فراز دل بھی بُجھا ہو شام کی پر چھائیاں بھی ہوں -- احمد فراز

    بہت شکریہ شگفتہ اور "امیداورمحبت"!
  4. فرخ منظور

    انتخابِ بیاض ِ غالب

    جیہ صاحبہ بیاض غالب کی دریافت کی ایک مختصر کہانی ،جسے محمد طفیل صاحب نے بیان کیا ہے وہ مہیّا کر دوں گا، باقی دیباچہ وغیرہ تو کافی طویل ہے اگر وہ چاھیے تو مجھے سکین کرنا پڑے گا- جہاں تک غالب کے گنجلک ہونے کا سوال ہے تو وہ تو ھمیشہ سے ہی گنجلک ہیں - اگر فارسی کا استعمال نہ بھی ہو پھر بھی گنجلک،...
  5. فرخ منظور

    دیوانِ غالب ( نسخہ حمیدیہ)

    یہ لیجئے لنک
  6. فرخ منظور

    نوشی گیلانی کون روک سکتا ہے - نوشی گیلانی

    دلکش یہ تو اس نے بہت اچھا کیا - لیکن اگر پاکستان میں رہتی تو مزید بدنامی ہی ملتی -
  7. فرخ منظور

    نوشی گیلانی کون روک سکتا ہے - نوشی گیلانی

    بہت شکریہ، سارہ خان صاحبہ، ضبط اور محب علوی صاحب!
  8. فرخ منظور

    دیوانِ غالب ( نسخہ حمیدیہ)

    جیہ صاحبہ، انتخاب۔ بیاضِ غالب کے عنوان سے نیا دھاگا کھولا تھا اورتین غزلیں جو کہ کسی دیوان میں نہیں ہیں پوسٹ بھی کی تھیں - لیکن کسی نے بھی دلچسپی نہیں‌ ظاہر کی اور نہ ہی بتایا کہ کیا یہ الگ کلام ہے یا نہیں - اس لیے مزید پوسٹ نہیں کی -
  9. فرخ منظور

    دیوانِ غالب ( نسخہ حمیدیہ)

    اعجاز صاحب!‌ کالی داس گپتا رضا کا دیوانِ غالب میرے پاس بھی ہے - مگر یہ زمانی ترتیب میں ہے - میں دیکھوں گا کہ بیاض ِ غالب کا کلام اس میں ہے یا نہیں اور آپ کو بتاؤں گا -
  10. فرخ منظور

    نوشی گیلانی کون روک سکتا ہے - نوشی گیلانی

    کون روک سکتا ہے - نوشی گیلانی لاکھ ضبط خواہش کے بے شمار دعوے ہوں اس کو بھول جانے کے بے پناہ ارادے ہوں اور اس محبت کو ترک کر کے جینے کا فیصلہ سنانے کو کتنے لفظ سوچے ہوں دل کو اسکی آہٹ پر بر ملا دھڑکنے سے کون روک سکتا ہے پھر وفا کے صحرا میں اس کے نرم لہجے اور سوگوار آنکھوں کی خوشبوؤں...
  11. فرخ منظور

    فراز دل بھی بُجھا ہو شام کی پر چھائیاں بھی ہوں -- احمد فراز

    دل بھی بُجھا ہو شام کی پر چھائیاں بھی ہوں مر جائیے جو ایسے میں تنہائیاں بھی ہوں آنکھوں کی سرخ لہر ہے موج ِ سپردگی یہ کیا ضرور ہے کہ اب انگڑائیاں بھی ہوں ہر حسن سادہ لوح نہ دل میں اُتر سکا کچھ تو مزاجِ یار میں گہرائیاں بھی ہوں دنیا کے تذکرے تو طبیعت ہی لے بجھے بات اس کی ہو تو پھر سخن...
  12. فرخ منظور

    احمد ندیم قاسمی ریت سے بت نہ بنا اے مرے اچھے فنکار

    پتھر - احمد ندیم قاسمی پتھر ریت سے بُت نہ بنا اَے مرے اچھے فنکار ایک لمحے کو ٹھہر میں تجھے پتھر لا دوں میں ترے سامنے انبار لگا دوں لیکن کون سے رنگ کا پتھر ترے کام آئے گا سرخ پتھر جسے دِل کہتی ہے بےدِل دنیا یا وہ پتھرائی ہوئی آنکھ کا نِیلا پتھر جس میں صدیوں سے تحریر کے پڑے ہوں ڈورے کیا...
  13. فرخ منظور

    فراز کل رات ہم سخن کوئی بُت تھا خدا کہ میں - از احمد فراز

    کل رات ہم سخن کوئی بُت تھا خدا کہ میں میں سوچ ہی رہا تھا کہ دل نے کہا کہ میں تھا کون جو گرہ پہ گرہ ڈالتا رہا اب یہ بتا کہ عقدہ کشا تُو ہوا کہ میں جب سارا شہر برف کے پیراہنوں میں تھا ان موسموں میں لوگ تھے شعلہ قبا کہ میں جب دوست اپنے اپنے چراغوں کے غم میں تھے تب آندھیوں کی زد پہ کوئی...
  14. فرخ منظور

    غالب کا پنجابی ترجمہ

    دیوان غالب کا منظوم پنجابی ترجمہ "اسیر عابد مرحوم" نے کیا تھا اور بہت عمدہ ترجمہ ہے- اسے مجلس ترقی ادب، کلب روڈ لاہور، نے شائع کیا ہے - اس ترجمے کی تعریف احمد ندیم قاسمی صاحب نے بھی کی ہے-
  15. فرخ منظور

    دیوانِ غالب ( نسخہ حمیدیہ)

    حضور قیصرانی صاحب ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں - غالب کی بیاض ِغالب باقی ہے اور اس میں کافی کلام ایسا ہے جو کسی اور دیوان میں نہیں -
  16. فرخ منظور

    دیوانِ غالب (نسخہ اردوویب ڈاٹ آرگ) اب مزید بہتر

    بہت شکریہ جیہ! اسکا تو علم نہیں کہ سخن فہم ہوں یا نہیں لیکن غالب کا طرفدار ضرور ہوں - غالب کے ساتھ عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا -
Top