نتائج تلاش

  1. نبیل

    اردو لینگویج سپورٹ کی ضرورت ہوگی!

    محب، اس پوسٹ میں میں نے سی شارپ کا ایک پروٹو ٹائپ پوسٹ کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کچھ تفصیل ہے اس پوسٹ میں۔ اسے ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھو۔ کام اس لیے رکا ہوا ہے کہ ابھی تک لوگ اکٹھے نہیں ہو رہے تھے اور مجھے اس پر کام کرنے کا وقت نہیں مل رہا تھا۔ میرے خیال میں تو اس پراجیکٹ پر کام کرنے سے صرف سی شارپ...
  2. نبیل

    فلیش فلیش میں اُردو امپورٹ کرنا (متحرک ٹیوٹوریل) Updated

    شوبی، شکریہ۔ تم نے انپیج کا ٹیکسٹ فلیش میں امپورٹ کرنے کا طریقہ تو بتا دیا ہے۔ کیا فلیش میں یونیکوڈ اردو (utf-8) ٹیکسٹ استعمال کرنا ممکن نہیں ہے؟ اس بارے میں کوئی معلومات ہیں تمہارے پاس؟
  3. نبیل

    صوتی کلیدی تختہ نصب کرنے کے بعد؟؟

    فرضی، آپ نے اگر خود سے یونی پیڈ کا کوئی کی بورڈ مرتب کیا ہے تو یہی کی میپنگ اوپن پیڈ کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہے اور اوپن پیڈ کا کی میپ تیار کرنے کا طریقہ بھی یہاں بیان کیا گیا ہے۔
  4. نبیل

    ایڈیٹر پراجیکٹ‌ فورم

    حد ہی ہو گئی۔ یعنی مہمان دیکھے جا رہے ہیں اور بیچارے گھر والوں کو ممانعت ہے۔ معافی چاہتا ہوں اس چوک کی۔ :blush:
  5. نبیل

    ایڈیٹر پراجیکٹ‌ فورم

    محب کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ انہیں اردو ایڈیٹر پراجیکٹ فورم نہیں نظر آتا۔ کیا باقیوں کےساتھ بھی یہی مسئلہ ہے؟ اس فورم کا ربط ذیل میں ہے۔ اردو ایڈیٹر پراجیکٹ فورم
  6. نبیل

    ضیا محی الدین

    اچھا اسی لیے نہیں پلے ہو رہی تھی۔ میرے آفس کے کمپیوٹر پر ریئل پلیر انسٹالڈ نہیں ہے۔ محب اور منصور، تم لوگ کسی آڈیو ہوسٹنگ سائٹ کا پتا کیوں نہیں کرتے۔ جس طرح امیج ہوسٹس پر امیج اپلوڈنگ کے بعد یہاں تصویر کا ربط پوسٹ کرنا ممکن ہے، اسی طرح کہیں آڈیو اپلوڈ کرکے اسکا ربط یہاں پوسٹ کرنا بھی ممکن ہوگا۔
  7. نبیل

    ضیا محی الدین

    کوئی دوست مجھے یہ بتائیں گے کہ rmj فائل کس طرح پلے ہوتی ہے؟
  8. نبیل

    فلیش فلیش کا بنیادی استعمال (متحرک ٹیوٹوریل)

    شوبی, تم کچھ پروگرامنگ تو کرتے ہی ہوگے۔ کیا تم ActionScript نہیں استعمال کرتے؟
  9. نبیل

    فلیش فلیش کا بنیادی استعمال (متحرک ٹیوٹوریل)

    شوبی، زبردست ٹیوٹوریل لکھا ہے تم نے۔ مجھے نہ صرف ٹیوٹوریل پسند آیا ہے بلکہ اس طرح کا ٹیوٹوریل بنانے سے بھی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ اس تکنیک کو فلیش کے علاوہ اور دوسرے ٹیوٹوریلز بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تم نے ایک مرتبہ فلیش میں یونیکوڈ اردو کے مسائل کا ذکر کیا تھا۔ بہتر ہوگا اگر...
  10. نبیل

    چھٹتی نہیں یہ کافر منہ کو لگی ہوئی۔

    ابھی تک میں نے اپنے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹرز میں پرنٹنگ functionality پر کام نہیں کیا ہے۔ ایک ایڈہاک حل یہ ہو سکتا ہے کہ تم اردو ٹیکسٹ کو اردو ایڈیٹر لائٹ میں بطور html سیو کر کے اس سیو کیے ہوئے پیج کو لوڈ کرو اور وہاں سے پرنٹ کر لو۔ میرے اندازے سے اسے صحیح کام کرنا چاہیے۔
  11. نبیل

    چھٹتی نہیں یہ کافر منہ کو لگی ہوئی۔

    اور اب تم مجھے زکریا بھی قرار دے رہے ہو۔ :? اردو ایڈیٹر لائٹ میں فونٹ اور پوائنٹ سائز بدلنا ممکن ہے لیکن یہ صرف cosmetic changes ہیں۔ اردو ایڈیٹر لائٹ ایک سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر کا کام دیتا ہے اور یہ فارمیٹنگ سیو نہیں ہوتی۔ ذیل کے امیج میں اردو ایڈیٹر لائٹ میں فونٹ کامبو باکس اور فونٹ بڑا (A+)...
  12. نبیل

    چھٹتی نہیں یہ کافر منہ کو لگی ہوئی۔

    محب اور منصور، کچھ مجھے بھی تو معلوم ہو کہ کیا کرنا چاہ رہے ہو؟ یہ عینک کیا چیز ہے؟ اور ٹیکسٹ پر کس قسم کی فارمیٹنگ اپلائی کرنا چاہ رہے ہو۔ کیا تم اپنی پوسٹ کا ٹیکسٹ‌ فارمیٹ کرنا چاہ رہے ہو یا اردو میں رچ ٹیکسٹ ایڈیٹنگ چاہ رہے ہو؟
  13. نبیل

    ڈیٹابیس MySQL 4.1 ڈیٹابیس کو یونیکوڈ میں کنورٹ کریں!

    زکریا نے یہاں ایک سکرپٹ پوسٹ کی ہوئی تھی جس کے استعمال کے ذریعے مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس کو utf-8 اینکوڈنگ میں کنورٹ‌ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے مائی ایس کیو ایل کا ورژن کم از کم 4.1 ہونا چاہیے۔ میں اسی سکرپٹ کو یہاں پوسٹ کر رہا ہوں: mysqldump --user=username --password=password...
  14. نبیل

    چھٹتی نہیں یہ کافر منہ کو لگی ہوئی۔

    شمشاد بھائی ان دونوں کاموں کے لیے امانت علی گوہر صاحب کا یونی کوڈ سولیوشن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یونیکوڈ ٹیکسٹ‌ کو انپیج فارمیٹ میں کنورٹ کرنا آسان ہے جبکہ انپیج ٹیکسٹ‌ کو یونیکوڈ میں کنورٹ کرنا نسبتاً پیچیدہ ہے۔ اس کے بارے میں تفصیل ذیل کے ربط پر موجود ہے: ان پیج سے یونی کوڈ میں تبدیلی
  15. نبیل

    چھٹتی نہیں یہ کافر منہ کو لگی ہوئی۔

    شمشاد بھائی، آپ اصل میں کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ کیا آپ یہاں کا مواد انپیج میں شفٹ کرنا چاہ رہے ہیں یا پھر ان پیج میں لکھا ہوا یہاں پوسٹ کرنا چاہ رہے ہیں۔ یہ دونوں طریقے ممکن ہیں اور اس بارے میں کئی تھریڈز میں بات بھی ہو چکی ہے۔ آپ پہلے تفصیل بتائیں کہ آپ کی requirement کیا ہے؟
  16. نبیل

    چھٹتی نہیں یہ کافر منہ کو لگی ہوئی۔

    دوستو، کچھ مجھے بھی تو پتا چلے کہ آخر کونسے مسائل ہیں؟ آپ لوگ اگر اس طرح کے سوال متعلقہ فورمز پر کریں تو مجھے معلوم بھی ہوتا رہے۔ اب مجھے کیا معلوم کہ مے نوشی کی آڑ میں اردو ایڈیٹر کی باتیں ہو رہی ہیں۔ محب، منصور، ذرا تفصیل سے بتاؤ کہ اردو ایڈیٹر کے کن مسائل کی باتیں ہو رہی ہیں۔ اور محب نے ویب...
  17. نبیل

    تذکرہ غوثیہ

    دیباچہ اب بھی دھیان میں سایہ تیری دیواروں کا مدت ہائے دراز یہی سوزوساز رہا، ہر روز نعمت ہم کلامی، حاشیہ بوسئی بساط گرامی، اجلاس عام کی حضوری، بزم انس کا اختصاص، زیارت صبح و شام، گویا شُرب و مدام ہے۔ ذوق لقا و لطف وصال میں تحریر حالات کی پروا اور تدوین نکات کا دماغ کہاں تھا۔ اور نیز ابتدائے...
  18. نبیل

    ام الکتاب ۔ تفسیر سورۃفاتحہ (مولانا ابولکلام آزاد)

    ایک اور موقع پر فطرت کے جمال و زیبائی کی طرف اشارہ کیا ہے اور اسے “تخلیق بالحق“ سے تعبیر کیا ہے، یعنی فطرت کائنات میں تحسین و آرائش کا قانون کام کر رہا ہے جو چاہتا ہے جو کچھ بنے، ایسا بنے کہ اس میں حسن و جمال و خوبی اور کمال ہو۔ خلق السموات والارض بالحق و صورکم فاحسن صورکم (٦٤؛٣) اس نے...
  19. نبیل

    ام الکتاب ۔ تفسیر سورۃفاتحہ (مولانا ابولکلام آزاد)

    تخلیق بالحق اچھا! اگر انسان عقل و بصیرت سے کام لے اور کائنات خلقت میں تفکر کرے تو اس پر حقیقت شناسی کا کونسا دروازہ کھلے گا؟ وہ کہتا ہے؛ سب سے پہلی حقیقت جو اس کے سامنے نمودار ہوگی وہ تخلیق بالحق کا عالم گیر اور بنیادی قانون ہے، یعنی وہ دیکھے گا کہ کائنات خلقت اور اس کی ہر چیز کی بناوٹ کچھ اس...
  20. نبیل

    ام الکتاب ۔ تفسیر سورۃفاتحہ (مولانا ابولکلام آزاد)

    دعوت تعقل قرآن کے طریق استدلال کا اولین مبدء تعقل و تفکر کی دعوت ہے، یعنی وہ جا بجا اس بات پر زور دیتا ہے کہ انسان کے لیے حقیقت شناسی کی راہ یہی ہے کہ خدا کی دی ہوئی عقل و بصیرت سے کام لے اور اپنے وجد کے اندر اور اپنے وجود کے باہر جو کچھ بھی محسوس کر سکتا ہے اس میں تدبر و تفکر کرے۔ چنانچہ...
Top