نتائج تلاش

  1. نبیل

    تعارف سلام عرض ہے

    زبردست فرزوق۔ اب تم نے حوصلے کے ساتھ کام جاری رکھنا ہے۔ اگر تمہیں پڑھائی کے دوران کوئی پرابلم آتا ہے تو بے شک یہاں پوسٹ کر دیا کرو۔ تمہیں اس کا کوئی نہ کوئی حل مل جائے گا۔ :idea: :arrow:
  2. نبیل

    عامر چیمہ شہید کے لئے ایک کالم

    سیفی، میں نے آپ کے جذبات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فتوی کے بارے میں اپنے ریمارکس حذف کر دیے ہیں۔ جہاں تک بات رہی اس فتوی کی صحت کی تو میں اسے دیکھ کر افسوس کا اظہار ہی کر سکتا ہوں کہ آج کے دور میں مسلمانوں کی رہنمائی کس ذہنی کیفیت کے لوگ کر رہے ہیں۔ آپ کے کہنے کے مطابق آپ نے اپنی پوسٹ کے ذریعے...
  3. نبیل

    عامر چیمہ شہید کے لئے ایک کالم

    سیفی، آپ مجھے غلط نہ سمجھیں۔ اگر کہیں میرا لہجہ تلخ ہو گیا ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ اس واقعہ سے متعلقہ حقائق لوگوں کے سامنے آئیں۔ مجھے آپ کے خلوص پر کوئی شبہ نہیں ہے لیکن عتیق مرتضٰی کے کالم میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔ اب اس کا کیا کریں کہ ہم لوگ پڑھنا بھی یہی کچھ چاہتے...
  4. نبیل

    عامر چیمہ شہید کے لئے ایک کالم

    سیفی بھائی، بات یہ ہے کہ ہمیں وہی نظر آتا ہے جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم نے اپنے تعصبات کی ایسی عینک لگائی ہوتی ہے جو تمام حقائق کو فلٹر کر دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو بغیر کسی تصدیق کے عتیق مرتضٰی کا کالم سچائی سے بھرپور معلوم ہوتا ہے اور اصل واقعے سے آپ کو کوئی سروکار نہیں ہے۔ میرے پاس اتنا...
  5. نبیل

    ایک اور اپگریڈ

    لیجیے جی اپگریڈ مکمل ہے۔ اس مرتبہ اپگریڈ کے کام نے چھکے چھڑا دیے لیکن خدا کا شکر ہے کہ ٹھیک ہوگئی۔ اب آپ پھر سے اس محفل میں قدم رنجہ فرمائیں اور رونق لگائیں۔ :welcome:
  6. نبیل

    ایک اور اپگریڈ

    فریب، بس میں تھوڑی دیر میں ہی یہ کام کرنے لگا ہوں۔ میں کوشش تو کروں گا کہ ایسے وقت یہ کام کروں جب کوئی اور آن لائن نہ ہو۔ لیکن ضرورت پڑنے پر اپگریڈ سکرپٹ‌ دوسروں کے ہوتے ہوئے ہی رن کر دوں گا۔ یہ ذرا گستاخ قسم کی سکرپٹ ہے، بغیر کسی سلام دعا کے فورم کو disable کر دیتی ہے اور پھر تمام اپگریڈ پرفارم...
  7. نبیل

    تعارف اسلام و علیکم

    شمیل، زبردست۔ بہت اچھا انٹروڈکشن کرایا ہے تم نے اس فورم کا۔
  8. نبیل

    دیوانِ غالب ۔۔۔ تماشا میرے آگے

    زبردست جویریہ۔ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اپنے آپ کو کسی قابل سمجھا۔ :P ماشاءاللہ بہت عمدہ کام کر رہی ہیں آپ۔
  9. نبیل

    تعارف اسلام و علیکم

    السلام علیکم ریت اور خوش آمدید۔
  10. نبیل

    ایک اور اپگریڈ

    عزیز دوستو السلام علیکم، مجھے آپ سے یہ عرض کرنا تھی کہ کچھ دیر کے لیے اس محفل کو بوجہ ضروری اپگریڈ برخواست کر دیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اپگریڈ کا کام سرعت سے ہوجائے، لیکن کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ کتنی دیر لگ جائے۔ بہرحال ضروری سیکیورٹی اپگریڈز تو کرنا پڑتی ہیں۔ شکریہ
  11. نبیل

    گانوں کا کھیل

    لٹ الجھی سلجھا جا رے بالم لٹ الجھی سلجھا جا رے بالم میں نہ لگاؤں گی ہاتھ رے چاند سے مکھڑے پہ ناگن زلفیں ڈسیں ساری رات رے۔۔۔۔ ج
  12. نبیل

    بنوں سے متعلقہ موضوعات کے لیے اردو فورم

    برادرم وہاب اعجاز خان نے خاص اہل بنوں کے لیے ایک اردو فورم تشکیل دیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں: بنوں فورم نوٹ کرنے والی بات یہ ہے کہ یہ فورم ایک فری ویب ہوسٹ پر سیٹ اپ کیا گیا ہے۔ یہ انفارمیشن ان کے لیے مفید ہے جو خود سے ایک اردو فورم سیٹ اپ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایک ویب ہوسٹ‌ پیکج خریدنا نہیں چاہتے۔
  13. نبیل

    ام الکتاب ۔ تفسیر سورۃفاتحہ (مولانا ابولکلام آزاد)

    ربوبیت معنوی پھر اس سے بھی عجیب تر نظام ربوبیت کا معنوی پہلو ہے۔ خارج میں زندگی اور پرورش کا کتنا ہی سروسامان کیا جاتا، لیکن وہ کچھ مفید نہیں ہو سکتا تھا اگر ہر وجود کے اندر اس سے کام لینے کی ٹھیک ٹھیک استعداد نہ ہوتی اور اس کے ظاہری اور باطنی قوی اس کا ساتھ نہ دیتے۔ پس یہ ربوبیت ہی کا فیضان...
  14. نبیل

    ام الکتاب ۔ تفسیر سورۃفاتحہ (مولانا ابولکلام آزاد)

    لیکن پھر دیکھو! کارساز فطرت کی یہ کیسی کرشمہ سازی ہے کہ جوں جوں بچے کی عمر بڑھتی جاتی ہے ، محبت مادری کا یہ شعلہ خعد بخود دھیما پڑتا جاتا ہے اور پھر ایک وقت آتا ہے جب حیوانات میں تو یہ بالکل بجھ ہی جاتا ہے اور انسان میں بھی اس کی گرم جوشیاں باقی نہیں رہتیں۔ یہ انقلاب کیوں ہوتا ہے؟ ایسا کیوں ہے...
  15. نبیل

    عامر چیمہ شہید کے لئے ایک کالم

    حیرانی اس بات کی ہوتی ہے کہ آج کے دور میں جب لوگ بآسانی حقائق تک دسترس رکھتے ہیں، یہ کالم نویس حضرات کتنی خود اعتمادی کے ساتھ بے سروپا لکھ جاتے ہیں کہ عوام تو شاید آنکھیں بند کر کے یقین کر لیں گے۔
  16. نبیل

    جرمنی میں عامر چیمہ کی شہادت

    اگر تحقیقات سے ثابت بھی ہوگیا کہ عامرچیمہ محض حماقت کا شکار ہوا تھا تو اس سے بھی کیا فرق پڑے گا؟ ملاؤں کو سیاست چمکانے کے لیے ایک تابوت مل گیا ہے اور خود فریبی کے شکار عوام کو ایک شہید مل گیا ہے۔
  17. نبیل

    عامر چیمہ شہید کے لئے ایک کالم

    کچھ عرصہ پہلے یہاں عالم اسلام کی خود فریبی کے حوالے سے ایک گفتگو چلی جس سے کچھ لوگ کافی چراغ پا بھی ہوئے تھے۔ ہم لوگوں کی خودفریبی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہے کہ ہم بغیر کسی ثبوت کے اور بغیر کسی تحقیق کے ایسے لوگوں کو اپنا قومی ہیرو مان لیتے ہیں۔ عامر چیمہ کا کارنامہ اس کے سوا کچھ نہیں تھا کہ وہ...
  18. نبیل

    تعارف سلام عرض ہے

    پیر تسمہ پا کا قصہ کسی داستان کا حصہ ہے، کونسی یہ مجھے یاد نہیں پڑ رہا۔ یہ شاید حاتم طائی کے قصوں یا داستان امیر حمزہ میں شامل تھا۔ مجھے ایسا یاد پڑ رہا ہے کہ پیر تسمہ پا عمرو عیار کے کندھے پر سوار ہو گیا تھا جس سے اس نے پھر بڑی عیاری سے ہی پیچھا چھڑایا۔ اب کوئی دوست ہی اس کی تصدیق یا تکذیب کر...
  19. نبیل

    اوپن پیڈ کا ایک بگ

    سیفی، یہ بگ ویب پیڈ میں ٹھیک کر دیا گیا ہے اور اس کا فکس میں نے اوپن پیڈ میں بھی شامل کر دیا ہے۔ انشاءاللہ ان تبدیلیوں کے ساتھ اوپن پیڈ جلد ہی آپ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔ :P
  20. نبیل

    فونٹ کا ترجمہ

    آصف، تم نے یہ اچھی نشاندہی کی ہے۔ بس ذرا اس کو استعمال کرنے کی عادت ڈالنا پڑے گی کیونکہ فونٹس کے نام زیادہ تر انگریزی میں ہیں۔ اب ایشیا ٹائپ فونٹ کو خطِ ایشیا ٹائپ کہنا شروع میں کچھ عجیب لگے گا۔
Top