بہت شکریہ وارث صاحب بہت خوب بات بتائی آپ نے - لیکن جب یہ لاؤڈ سپیکر پہلے پہل آیا تو ہمارے مولوی حضرات نے اسکا استعمال حرام قرار دیا تھا - مگر اب سب سے زیادہ اسکا استعمال یہی حضرات کرتے ہیں-
پروین شاکر کا ایک چوری شدہ شعر جو اصل میں میرا بائی کا ہے - اصل شعر ذرا ہندی سے مملو ہے جو مجھے یاد نہیں - لیکن پروین کا وہ چوری شدہ شعر پیشِ خدمت ہے -
اس شرط پہ کھیلوں گی پیا پیار کی بازی
جیتوں تو تجھے پاوں، ہاروں تو پیا تیری
چاک دامن کو جو دیکھا تو ملا عید کا چاند
اپنی تقدیر کہاں بھول گیا عید کا چاند
ان کے ابروئے خمیدہ کی طرح تیکھا ہے
اپنی آنکھوں میں بڑی دیر چبھا، عید کا چاند
جانے کیوں آپ کے رخسار مہک اٹھتے ہیں
جب کبھی کان میں چپکے سے کہا، "عید کا چاند"
دور ویران بسیرے میں دیا ہو جیسے
غم کی دیوار سے...
چراغ طور جلاؤ! بڑا اندھیرا ہے
ذرا نقاب اٹھاؤ! بڑا اندھیرا ہے
ابھی تو صبح کے ماتھے کا رنگ کالا ہے
ابھی فریب نہ کھاؤ! بڑا اندھیرا ہے
وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں
انہیں کہیں سے بلاؤ! بڑا اندھیرا ہے
مجھے تمھاری نگاہوں پہ اعتماد نہیں
مرے قریب نہ آؤ! بڑا اندھیرا ہے
فراز ِعرش سے...