نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    آتش یہ آرزو تھی تجھے گُل کے رُوبرُو کرتے - آتش

    بہت شکریہ شمشاد صاحب اور وارث صاحب - مشتاق احمد یوسفی نے شائد زرگزشت میں‌ ایک کردار کے بارے میں‌لکھا تھا- "گالیاں وہ اپنی مادری زبان میں‌ ہی دینا پسند کرتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ "زبانِ غیر سے کیا شرح ِآرزو کرتے" :)
  2. فرخ منظور

    آتش یہ آرزو تھی تجھے گُل کے رُوبرُو کرتے - آتش

    یہ آرزو تھی تجھے گُل کے رُوبرُو کرتے ہم اور بلبل ِبے تاب گفتگو کرتے پیام بر نہ میّسر ہوا تو خوب ہوا زبانِ غیر سے کیا شرحِ آرزو کرتے مری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہ کسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے ہمیشہ رنگ زمانہ بدلتا رہتا ہے سفید رنگ ہیں آخر سیاہ مُو کرتے لٹاتے دولتِ دنیا کو میکدے...
  3. فرخ منظور

    آقا خامنہ ای اور اقبال۔۔تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

    علامہ اقبال کے فارسی کلام سے مستفید ہونا تو پھر دور کی بات ہے - اقبال کے اردو کلام سے بھی اردو دان طبقہ ابھی تک صحیح طور سے مستفید نہیں ہوسکا - جہاں تک فارسی کلام کا تعلق ہے - تو اسکی بظاہر وجہ تو بہت سادہ ہے کہ ہمیں‌فارسی نہیں‌آتی اور فارسی اب کسی بھی ادارے میں شائد نہیں‌پڑھائی جاتی اور اگر...
  4. فرخ منظور

    آج کا شعر

    گل ِنرگس کا گلدستہ بدستِ غیر کیوں بھیجا جو آنکھیں ہی دکھانا تھی تو خود آکر دکھا جاتے (اگر کوئی دوست شاعر کا نام اور پوری غزل پوسٹ کر سکیں تو عنائت ہوگی)
  5. فرخ منظور

    ن م راشد ن م راشد کی ایک نظم ۔ اظہار اور رسائی

    بہت شکریہ فرزانہ صاحبہ! اچھا انتخاب ہے - ن۔م۔راشد کے مزید کلام کے لیے یہاں دیکھیے -
  6. فرخ منظور

    ن م راشد حرفِ ناگفتہ -۔۔ ن ۔ م ۔ راشد

    :) بہت شکریہ شمشاد صاحب اور وارث صاحب - لیکن یہ ایک وقتی ابال تھا - کام تو خیر میں جاری ہی رکھوں گا - کیونکہ اردو ادب تو میری گھٹی میں ہے - لیکن ذرا رفتار سست رہے گی - اگر اہلِ ذوق میّسر ہوں تو رفتار ذرا تیز رہتی ہے -
  7. فرخ منظور

    پنجابی زبان

    ظہور صاحب، اگر آپ سن سکتے ہیں یعنی سننے سے مراد میں‌ یہی سمجھا کہ آپ سمجھ سکتے ہیں‌، تو اگر آپ سمجھ سکتے ہیں تو بول بھی سکتے ہیں - آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر جو جملے آپ نے سنے ہوں‌ وہ دہرائیے - بار بار دہرائیے حتاکہ آپ کو خود محسوس ہو کہ اب آپ نے یہ جملہ ٹھیک بولا ہے - اور اگر مزید مدد درکار ہو تو...
  8. فرخ منظور

    آقا خامنہ ای اور اقبال۔۔تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

    مقبول اکیڈمی۔ لاہور v عرفان بے خودی (منظوم ترجمہ رموز خودی) عبدالعلیم صدیقی 150 v سیر افلاک۔ (منظوم ترجمہ۔ جاوید نامہ) عبدالعلیم صدیقی 150 v نوائے مشرق (منظوم ترجمہ۔ جاوید نامہ) عبدالعلیم صدیقی 150 v نغمہ سروش (منظوم...
  9. فرخ منظور

    ن م راشد حرفِ ناگفتہ -۔۔ ن ۔ م ۔ راشد

    حضرت بجا فرمایا لیکن ظرف کا فرق ہے - ہر شخص ایک ہی ظرف کا مالک نہیں ہوتا - اور مجھ میں‌اتنا ظرف شائد نہیں - دیتے ہیں‌بادہ ظرفِ قدح خوار دیکھ کر
  10. فرخ منظور

    آقا خامنہ ای اور اقبال۔۔تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

    تفصیل کے لیے دیکھیے علامہ اقبال ڈاٹ کام - تراجم (اردو) 60. ارمغان حجاز (منظوم) مسعود قريشي 6 90 969-416-225-4 61. تسہيل پس چہ بايد کرد مع مسافر ڈاکٹر خواجہ حميد يزداني 12 200 969-416-247-5 62. تسہيل زبور عجم...
  11. فرخ منظور

    مکمل " غزل" اردو محفل میں پہلی بار

    بہت خوب غزل ہے - روائت اور جدت کا حسین امتزاج کے حامل ہے یہ غزل - بہت شکریہ - مزید کلام بھی عنائت کیجئے گیا -
  12. فرخ منظور

    آقا خامنہ ای اور اقبال۔۔تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

    مہوش صاحبہ میں نے بہت عرصہ قبل پنجاب پبلک لائبریری، لاہور میں‌ دو منظوم تراجم دیکھے تھے - ایک فیض احمد فیض صاحب نے پیام ِمشرق کا ترجمہ کیا ہوا ہے - اور دوسرا جسٹس ایس - اے - رحمان صاحب نے اسرارِ ِخودی اور رموز بے خودی کا منظوم ترجمہ کیا تھا - لیکن ان تراجم کو کسی اشاعتی ادارے میں‌میں نے کبھی...
  13. فرخ منظور

    ن م راشد حرفِ ناگفتہ -۔۔ ن ۔ م ۔ راشد

    شمشاد صاحب کے علاوہ کیا یہ نظم کسی کو پسند نہیں آئی یا کہ سمجھ نہیں آئی؟ اگر یہاں‌ بھی کسی کو ن۔ م۔ راشد سے دلچسپی نہیں تو مجھے ن۔م۔راشد کو برقیانے کا کام بند کرنا پڑے گا-
  14. فرخ منظور

    آج کا شعر

    یوں کسطرح کٹے گا کڑی دھوپ کا سفر سر پر خیالِ یار کی چادر ہی لے چلیں (ناصر کاظمی)
  15. فرخ منظور

    ن م راشد حرفِ ناگفتہ -۔۔ ن ۔ م ۔ راشد

    حرفِ ناگفتہ حرفِ ناگفتہ کے آزار سے ہشیار رہو کوئے و برزن کو، دروبام کو، شعلوں کی زباں چاٹتی ہو، وہ دہن بستہ و لب دوختہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے گنہ گار سے ہشیار رہو! شحنہء شہر ہو، یا بندہء سلطاں ہو اگر تم سے کہے: "لب نہ ہلاؤ" لب ہلاؤ، نہیں، لب ہی نہ ہلاؤ دست و بازو بھی ہلاؤ، دست و بازو کو...
  16. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    حرفِ ناگفتہ حرفِ ناگفتہ حرفِ ناگفتہ کے آزار سے ہشیار رہو کوئے و برزن کو، دروبام کو، شعلوں کی زباں چاٹتی ہو، وہ دہن بستہ و لب دوختہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے گنہ گار سے ہشیار رہو! شحنہء شہر ہو، یا بندہء سلطاں ہو اگر تم سے کہے: "لب نہ ہلاؤ" لب ہلاؤ، نہیں، لب ہی نہ ہلاؤ دست و بازو بھی ہلاؤ،...
  17. فرخ منظور

    آج کا شعر

    بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب تماشائے اہلِ کرم دیکھتے ہیں‌ (غالب)
  18. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    ظلمِ‌رنگ ظلمِ رنگ "یہ میں ہوں!" "اور یہ میں ہوں!" ۔۔۔۔۔۔۔ یہ دو میں‌ ایک سیمِ‌نیلگوں کے ساتھ آویزاں ہیں شرق وغرب کے مانند، لیکن مِل نہیں سکتے! صدائیں رنگ سے نا آشنا اک تار ان کے درمیاں‌حائل! مگر وہ ہاتھ جن کا بخت، مشرق کے جواں سورج کی تابانی کبھی اِن نرم و نازک، برف پروردہ حسیں...
  19. فرخ منظور

    ن م راشد - انتخاب و تعارف

    زندگی میری سہ نیم زندگی میری سہ نیم میں سہ نیم اور زندگی میری سہ نیم دوست داری، عشق بازی، روزگار زندگی میری سہ نیم! دوستوں میں دوست کچھ ایسے بھی ہیں جن سے وابستہ ہے جاں، اور کچھ ایسے بھی ہیں، جو رات دن کے ہم پیالہ، ہم نوالہ پھر بھی جیسے دشمنِ جانِ عزیز! دوستی کچھ دشمنی اور دشمنی کچھ...
  20. فرخ منظور

    آج کا شعر

    خواب ہی خواب کب تلک دیکھوں کاش تجھ کو بھی اک جھلک دیکھوں (عبید اللہ علیم)
Top