نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    فیض ہارٹ اٹیک - فیض احمد فیض

    ہارٹ اٹیک درد اتنا تھا کہ اس رات دلِ وحشی نے ہر رگِ جاں سے الجھنا چاہا ہر بُنِ مُو سے ٹپکنا چاہا اور کہیں دور ترے صحن میں گویا پتا پتا مرے افسردہ لہو میں دھل کر حسنِ مہتاب سے آزردہ نظر آنے لگا میرے ویرانہء تن میں گویا سارے دُکھتے ہوئے ریشوں کی طنابیں کُھل کر سلسلہ وار پتا دینے لگیں...
  2. فرخ منظور

    ایک غزل اردو محفل میں پہلی بار

    خوش آمدید لیاقت صاحب - بہت اچھی غزل ہے لیکن یہ عجیب و غریب پس منظر غزل سے بالکل مطابقت نہیں رکھتا - براہ ِ مہربانی کوشش کیجئے کہ محفل میں جو غزل پوسٹ کریں وہ یونی کوڈ میں ٹائپ ہو - یہ عجیب و غریب پس منظر اچھی خاصی غزل کو بچگانہ بنا دیتے ہیں - بہت شکریہ!‌
  3. فرخ منظور

    آج کا شعر

    وہ تو وہ ہے تمہیں ہو جائے گی الفت مجھ سے اک نظر تم مرا محبوبِ نظر تو دیکھو (فیض)
  4. فرخ منظور

    آج کا شعر

    رنگ ہو یا خشت و سنگ، چنگ ہو یا حرف و صوت معجزہ ِ فن کی ہے خون ِ جگر سے نمود (اقبال)
  5. فرخ منظور

    فیض نثار میں تری گلیوں کے (فیض احمد فیض)

    بہت خوب زونی صاحبہ! آج بھی یہ نظم ایک اٹل سچ ہے -
  6. فرخ منظور

    مبارکباد جیہ کے پانچ ہزار پیغامات

    بہت مبا رک ہو جویریہ صاحبہ !‌ ہر لحظہ نیا طور نئی برق تجلّی اللہ کرے مرحلہ شوق نہ ہو طے
  7. فرخ منظور

    آج کا شعر

    عمر ساری تو کٹی عشقِ بتاں میں مومن آخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہونگے (مومن)
  8. فرخ منظور

    اللہ موجود ہے

    اب کوشش کیجئے - میرا خیال ہے اب آپ کامیاب ہو جائیں‌گے -
  9. فرخ منظور

    آج کا شعر

    روز کہتا ہوں نہ جاؤں گا کبھی گھر ان کے روز اس کوچے میں اک کام نکل آتا ہے (؟)
  10. فرخ منظور

    اللہ موجود ہے

    جناب حسن نظامی صاحب ! تشریح زپ کر دی ہے - اگر کوئی اور خدمت ہو تو ضرور یاد کیجئے گا - بہت شکریہ !
  11. فرخ منظور

    سلیم کوثر محبت ڈائری ہرگز نہیں ھے - سلیم کوثر

    بہت شکریہ زونی صاحبہ!‌ مجھے محبت کے موضوع کی بہت کم شاعری پسند ہے لیکن یہ عجیب و غریب نظم ہے -
  12. فرخ منظور

    اقبال بانو پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے

    بہت اعلیٰ! بہت شکریہ نبیل!
  13. فرخ منظور

    آج کا شعر

    کسی کو دیکھ کے ساقی کے ایسے ہوش اڑے شراب سیخ پہ ڈالی، کباب شیشے میں (نامعلوم)
  14. فرخ منظور

    اللہ موجود ہے

    حصور نظامی صاحب!‌بہت شکریہ لیکن میں حساس موضوعات پر تبصرہ نثر میں تو بالکل نہیں کرتا اسی لیے شعر لکھ دیتا ہوں - اگر نثر میں کروں گا یا اس شعر کی تشریح کروں گا تو شائد لوگ میرے پیچھے لٹھ لے کر پڑ جائیں - جس سے میں بہت ڈرتا ہوں - براہ مہربانی اس کی تشریح آپ غالب کی تشریحات کی کتب میں سے دیکھ لیں...
  15. فرخ منظور

    فیض مرے دل مرے مسافر۔۔۔۔۔

    یہ قصّہ تو خوب ہوا ویسے یہ نظم محفل پر پہلے بھی پوسٹ ہو چکی ہے اور اِس نظم میں بھی اس نظم کی طرح کچھ غلطیا ں ہیں اور اس نظم کا عنوان "دل ِ من مسافر ِمن " ہے - اس سے مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا کہ کسی صاحب نے احمد ندیم قاسمی صاحب کو غالب کی غزل اپنے نام لگا کر ارسال کردی اور اصرار کیا کہ اسے ان کے...
  16. فرخ منظور

    غالب اور صادقین (عظیم نقش گر)

    شکریہ وارث صاحب !
  17. فرخ منظور

    غالب اور صادقین (عظیم نقش گر)

    بہت شکریہ جیہ بہت اچھی سائٹ ہے - لیکن جو تصاویر میں نے اپ لوڈ کی ہیں وہ تو بہت چھوٹی دکھائی دے رہی ہیں‌ - حالانکہ یہ کافی بڑی ہیں - آپ یہی تصاویر بڑے سائز میں یہاں بھی دیکھ سکتے ہیں -
  18. فرخ منظور

    غالب اور صادقین (عظیم نقش گر)

    غالب اور صادقین (عظیم نقش گر)
  19. فرخ منظور

    آج کا شعر

    یہ کیا کہ ایک طور سے گزرے تمام عمر جی چاہتا ہے اب کوئی تیرے سوا بھی ہو (نامعلوم)
Top