فیض ہارٹ اٹیک - فیض احمد فیض

فرخ منظور

لائبریرین
ہارٹ اٹیک


درد اتنا تھا کہ اس رات دلِ وحشی نے
ہر رگِ جاں سے الجھنا چاہا
ہر بُنِ مُو سے ٹپکنا چاہا
اور کہیں دور ترے صحن میں گویا
پتا پتا مرے افسردہ لہو میں دھل کر
حسنِ مہتاب سے آزردہ نظر آنے لگا
میرے ویرانہء تن میں گویا
سارے دُکھتے ہوئے ریشوں کی طنابیں کُھل کر
سلسلہ وار پتا دینے لگیں
رخصتِ فاصلہء شوق کی تّیاری کا
اور جب یاد کی بجھتی ہوئی شمعوں میں نظر آیا کہیں
ایک پل آخری لمحہ تری دلداری کا
درد اتنا تھا کہ اس سے بھی گزرنا چاہا
ہم نے چاہا بھی ، مگر دل نہ ٹھہرنا چاہا

فیض احمد فیض
 

ظفری

لائبریرین
شکریہ ! فیض کی آپ نے بہت اچھی نظم شیئر کی ۔ مگر پتا نہیں‌ کیا بات ہے کہ جب بھی یہ نظم پڑھوں ۔۔ ایسا لگتا ہے اب ہوا ہارٹ اٹیک ، کہ بس اب ہوا ۔ ;)
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ آپ سب خواتین و حضرات کا اور ظفری آپ کے تبصرے کافی شرارتی ہوتے ہیں اور میں پڑھ کر کافی دیر تک مسکراتا رہا- آپ کے چہرے کی طرح آپ کی روح بھی بہت خوشگوار ہے - خیر اصل میں یہ نظم میں نے اس لیے یہاں پوسٹ کی کہ درد ایک بہت داخلی کیفیت ہے - لیکن فیض داخلی کیفیات کے اظہار کے شہنشاہ ہیں - اس جیسا اظہار مجھے اور کہیں نظر نہیں آیا - جیسے تنہائی کی کیفیت کا اس سے اچھا اظہار نہیں ہو سکتا -

تنہائی میں‌کیا کیا نہ تجھے یاد کیا ہے
کیا کیا نہ دلِ زار نے ڈھونڈی ہیں پناہیں
آنکھوں‌سے لگایا ہے کبھی دستِ صبا کو
ڈالی ہیں کبھی گردن مہتاب میں باہیں
 
ہارٹ اٹیک

درد اتنا تھا کہ اس رات دلِ وحشی نے
ہر رگِ جاں سے الجھنا چاہا
ہر بُنِ مُو سے ٹپکنا چاہا
اور کہیں دور ترے صحن میں گویا
پتا پتا مرے افسردہ لہو میں دھل کر
حسنِ مہتاب سے آزردہ نظر آنے لگا
میرے ویرانہء تن میں گویا
سارے دُکھتے ہوئے ریشوں کی طنابیں کُھل کر
سلسلہ وار پتا دینے لگیں
رخصتِ قاصلہء شوق کی تّیاری کا
اور جب یاد کی بجھتی ہوئی شمعوں میں نظر آیا کہیں
ایک پل آخری لمحہ تری دلداری کا
درد اتنا تھا کہ اس سے بھی گزرنا چاہا
ہم نے چاہا بھی ، مگر دل نہ ٹھہرنا چاہا

فیض احمد فیض
 

شمشاد

لائبریرین
یہ نظم جب اوپر پوسٹ ہو چکی ہے تو دوبار پوسٹ کرنے کا مقصد مجھے سمجھ نہیں آیا۔ کوئی خاص وجہ ہے کیا؟
 

محمداحمد

لائبریرین
وارث بھائی

یہ نظم ہی اس قدر خوب ہے کہ بارہا پڑھے جانے پر بھی اس کی آب و تاب ماند نہیں پڑتی۔

بہت شکریہ فرخ بھائی اور پیاسا صحرا (کیوں کہ آپ کا نام مجھے نہیں پتہ )
 
Top