نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    نعت شریف

    بہت اچھی نعت ہے بٹ صاحب لیکن کلام کس کا ہے؟ اور ایک اور گزارش کہ کوشش کیجئے کہ جو بھی پوسٹنگ ہو وہ اردو یونی کوڈ میں ہو تو زیادہ اچھا لگے گا - اور گوگل وغیرہ سے اردو میں تلاش کرنے کی بھی آسانی ہوگی اگر کلام یونی کوڈ میں‌ہوگا - بہت شکریہ!
  2. فرخ منظور

    ایک غزل جیہ صاحبہ اور الف عین صاحب کی نذر

    بھئ مغل صاحب یہ آپ نے کیا کیا؟ اتنا اچھا کلام قلمبند نہیں‌کیا - آپ تو اچھے خاصے بھاری بھرکم شاعر لگتے ہیں‌- آپ کے مزید کلام کا انتظار رہے گا- بہت شکریہ - تختہء مشق منتظر ہے - :)
  3. فرخ منظور

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بیا تا کارِایں امّت بسازیم قمارِ زندگی مردانہ بازیم چناں نالیم اندر مسجدِ شہر کہ دل در سینہء ملّا گدازیم (اقبال) ترجمہ وارث صاحب آپ ہی بتانے کی زحمت کیجئے گا - شکریہ
  4. فرخ منظور

    ایک بہت اچھی آن لائن اردو لغت

    وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک آن لائن اردو لغت مرتب کی ہے - اسے دیکھنے کا ربط یہ ہے -
  5. فرخ منظور

    سکوت - نزھت عباسی

    معذرت کے ساتھ شگفتہ صاحبہ لیکن میرا خیال ہے صحیح شعر یوں ہوں گا- تیرے سوا کچھ اور تصور میں اب نہیں اک تیرا ہی خیال جو رہتا ہے سات میں
  6. فرخ منظور

    جنونِ اولیں شائستگی تھی۔۔زہرا نگاہ

    بہت اچھی غزل ہے - بہت شکریہ فرحت!
  7. فرخ منظور

    اسلام اور جمہوریت

    مگر پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کونسے فرقے کے اسلام کا نفاذ ہوگا؟ اور اسلام کے نفاذ کی خواہش پر مجھے فیض کا ایک شعر یاد آگیا- یہ آرزو بھی بڑی چیز ہے مگر ہمدم وصالِ یار فقط آرزو کی بات نہیں
  8. فرخ منظور

    آج کا شعر

    فصیلِ جسم پہ تازہ لہو کے چھینٹے ہیں حدودِ وقت سے آگے نکل گیا ہے کوئی (شکیب جلالی)
  9. فرخ منظور

    میں آج تک نہیں سمجھا، سماج کیسا ہے۔۔سید نسیم الحسن زیدی

    بہت اچھی نظم نما غزل ہے - بہت شکریہ فرحت!
  10. فرخ منظور

    ایک غزل جیہ صاحبہ اور الف عین صاحب کی نذر

    بہت اچھی غزل ہے - لیکن یہ صرف اعجاز صاحب اور جیہ صاحبہ کے لیے کیوں؟ مجھے رشک ہو رہا ہے - :) چھوڑا نہ رشک نے کہ لوں تیرے گھر کا نام ہر اک سے پوچھتا ہوں کہ جاؤں کدھر کو میں
  11. فرخ منظور

    ی اور ے کا استعمال

    ریل کے درست ہجے " ر+ے+ل" ہی ہیں- لیکن ہمارے اردو کی بورڈ میں یہ مسئلہ ہے کہ ے کے ساتھ کوئی بھی لفظ ملتا نہیں اور ہمیں چھوٹی ی لکھ کر مسئلہ حل کرنا پڑتا ہے - جیسا کہ جناب اعجاز صاحب نے بھی مندرجہ بالا پوسٹ میں بیان کیا -
  12. فرخ منظور

    اردو ویب لغت اطلاقیہ پر تبصرے اور تجاویز

    بہت شکریہ الف نظامی صاحب اور احباب، بہت اچھی کاوش ہے - لیکن لغت کا ذخیرہِ الفاظ بہت محدود ہے اس کا کوئی حل کیجئے -
  13. فرخ منظور

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہ احتیاط بدستِ خضر، پیالہ بگیر مبادا آبِ حیاتد دہد، بجائے شراب (نامعلوم) حضرت خضر کے ہاتھ سے پیالہ احتیاط سے تھام ، کہیں وہ تجھے شراب کی بجائے آبِ حیات نہ پلاد یں -
  14. فرخ منظور

    جس کا ڈر تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    معذرت کے ساتھ محب صاحب - علاّمہ اقبال کی اس نظم کا عنوان ہے "غلام قادر رہیلہ" اور اس نظم کا یہ آخری مصرعہ ہے - غلام قادر رہیلہ رہیلہ کس قدر ظالم، جفا جو، کینہ پرور تھا نکالیں شاہِ تیموری کی آنکھیں نوک خنجر سے دیا اہلِ حرم کو رقص کا فرماں، ستم گر نے یہ اندازِ ستم کچھ کم نہ تھا آثارِ...
  15. فرخ منظور

    ی اور ے کا استعمال

    کیا آپ چند مثالیں دے سکتے ہیں؟
  16. فرخ منظور

    مبارکباد ضبط کو شادی مبارک

    عروسی خوشیاں بہت مبارک ہوں ضبط!
  17. فرخ منظور

    آج کا شعر

    پھر وہی ہم ہیں‌، وہی تیشہِ رسوائی ہے دودھ کی نہر تو پرویز کے کام آئی ہے (شاعر کا نام یاد نہیں‌آرہا)
  18. فرخ منظور

    اسلام اور جمہوریت

    اقبال نے بھی کہا تھا جمہوریت وہ طرزِ حکومت ہے کہ جس میں بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے اور دیواستبداد، جمہوری قبا میں پائے کوب تو سمجھتا ہے کہ یہ آزادی کی ہے نیلم پری؟ مگر ہمارے تمام مذہبی لیڈر جمہوریت اور 1973 کے آئین پر اتنا اصرار کیوں کرتے ہیں؟
  19. فرخ منظور

    جس کا ڈر تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات (علّامہ اقبال)
  20. فرخ منظور

    بادۂ کہن۔ مولوی احمد علی۔۔ تبصرے تجاویز

    بہت شکریہ اعجاز صاحب آپ واقعی ادیب الطرفین ہیں - خوش رہیے - :)
Top