نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    غزل ۔ پھول ، خوشبو ، صبا نہیں کہنا

    فرخ صاحب معذرت کی بات نہیں ہے محترم،بس یہاں کچھ ایسا ماحول بن گیا ہوا ہے کہ معیار تھوڑا سا کڑا ہے، اور داد برائے داد نہیں ہے بلکہ احباب اپنی بے لاگ رائے کا اظہار کر دیتے ہیں اور وہ بھی تنفقید برائے تنقید نہیں ہوتی بلکہ محترم اراکین بہتری اور علم سیکھنے سکھانے اور اس میں اشتراک کے لیے ہی ایسی بات...
  2. محمد وارث

    فراز ہم اپنے خواب کیوں بیچیں

    اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہر صاحبِ دل و نظر انسان چاہے کسی بھی شعبہ حیات سے تعلق رکھتا ہو، عمر کے کسی نہ کسی حصے میں شاعری سے متاثر ضرور ہوتا ہے، چاہے وہ تاثر اور تعلق کتنا ہی خفیف کیوں نہ ہو۔کچھ اس سمندر میں ڈوب جاتے ہیں، کچھ غوطے کھاتے ہیں اور کچھ پاوں گیلے کرنے یا دور سے لہریں گننے پر ہی اکتفا...
  3. محمد وارث

    غزل ۔ پھول ، خوشبو ، صبا نہیں کہنا

    نون غنہ سے وزن تو تبدیل نہیں ہوتا لیکن یہاں وزن کی بجائے قافیہ میں ایسا لفظ لایا گیا ہے جو غلط ہے اور قافیہ نہیں بن سکتا، ظاہر ہے دوا، وفا، روا کے ساتھ جاوداں، لامکاں، آسماں، کارواں وغیرہ سب غلط ہونگے لیکن اگر شاعر نے جاوداں قافیہ کا استعمال کر لیا ہے، اس کو جاودا سمجھتے ہوئے، اور وہ بھی ایک...
  4. محمد وارث

    کیا آپ گھڑی پہنتے ہیں؟

    میں بھی کبھی پہنتا تھا، پندرہ بیس سال ہو گئے شاید، بالکل نہیں پہنتا۔
  5. محمد وارث

    تعارف صدیق صادق

    خوش آمدید صدیق بھائی۔ محمد صادق میرے والد صاحب کا بھی نام تھا، اور وہ میرے محبوب تھے اور ہیں، اور محبوب کا نام تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ دل پر کندہ ہوتا ہے سو بہت اچھا لگا آپ کا نام۔
  6. محمد وارث

    تعارف اجازت وسلام

    خوش آمدید علی صاحب
  7. محمد وارث

    تعارف میرا تعارف - فرخ نوازفرخ

    خوش آمدید فرخ صاحب۔
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جنسِ دیں را چہ کساد آمدہ عرفی درپیش کہ بجز مردہ ز حافظ نخرد قرآں را عرفی شیرازی عرفی، جنسِ دین پر کیسا مندی کا زمانہ آ گیا ہے کہ مُردے کے علاوہ، (قرآن بیچنے والے) حافظ سے کوئی بھی قرآن نہیں خریدتا۔ (یعنی قرآن صرف مرگ پر پڑھنے کے لیے رہ گیا ہے)۔
  9. محمد وارث

    ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

    فیس بُک سے ایک دوست کا سٹیٹس، آج کے میچ کے متعلق شام کے جھٹپٹے میں اچانک دروازے پر دستک ہوئی تو رحمو نےدروازہ کھولا جہاں ایک ہیبتناک شباہت والا بڑا سا جن کھڑا تھا ۔۔۔۔ میں تمہارے محلے کے لوگوں کی ایک ایک خواہش پوری کرنے آیا ہوں مانگو کیا مانگتے ہو؟ محلے میں سب کو ایک ایک خواہش مل رہی ہے کیا؟...
  10. محمد وارث

    ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

    یہ ایک اردو ضرب المثل کے مطابق حبِ علی سے بغضِ معاویہ زیادہ ہے۔
  11. محمد وارث

    ایک ادبی خط کا عکس

    وہ تو ہر وقت ہی تیز ہیں۔
  12. محمد وارث

    ایک ادبی خط کا عکس

    ارشاد احمد حقانی مرحوم جو برسہا برس تک جنگ لاہور میں کالم لکھتے رہے، انہوں نے اپنا ایک واقعہ لکھا تھا۔ کہتے ہیں کہ نواز شریف سے انٹرویو کا وقت لاہور اسلام آباد (یا اسلام آباد لاہور) کے سفر بذریعہ موٹر وے وزیر اعظم صاحب کی گاڑی میں ملا۔ سفر کے شروع میں نواز شریف نے کہا حقانی صاحب آپ کو گنڈیریاں...
  13. محمد وارث

    ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

    چلو جی انڈیا ہار گیا، شریکوں کو ٹھنڈ پڑ گئی، مجھ سے تو بیچاری عورتوں کی اداسی دیکھی نہیں گئی۔
  14. محمد وارث

    ایک ادبی خط کا عکس

    چاہے یہ خط جعلی ہی ہو لیکن اس میں بین السطور جو مطلب ہے وہ بالکل سچ ہے :)
  15. محمد وارث

    آپ کیا کھیلتے ہیں؟

    بیوی سے کون سی چیز چھپی ہوتی ہے سرکار، دوسرں کے سامنے چاہے چھ چھکے مار لو ;)
  16. محمد وارث

    اپریل فول...مسلمانوں کے ساتھ ایک بےہودہ مذاق!

    میرے خیال میں اس قدر متشدد نکتۂ نظر کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کچھ عرصہ قبل تک پاکستان میں یہ دن بہت ہی بیہودہ طریقے سے منایا جاتا تھا، مثلاً کسی کے گھر فون کر کے کہہ دیا کہ اس کے بیٹے یا خاوند یا کسی اور رشتہ دار کا حادثہ ہو گیا ہے اور حالت خراب ہے۔ جھوٹ بولنے والا تو ہنس دیا اور سننے والے کو...
  17. محمد وارث

    آپ کیا کھیلتے ہیں؟

    میں شادی کے کچھ عرصہ بعد تک کرکٹ کھیلتا رہا، آفس کی کرکٹ ٹیم بنوا کر اس میں بھی کھیلا۔ ایک میچ میں گر گیا اور چوٹ آ گئی بس اُس کے بعد بیوی نے توبہ کروادی کہ اپنی عمر دیکھو اور اپنی حرکتیں دیکھو :)
Top