میں منٹو، عصمت چغتائی اور واجدہ تبسم کو پڑھا کرتا تھا۔ ابھی چند ہفتے پہلے اپنی میز پر واجدہ تبسم کی توبہ توبہ پڑی دیکھی تو ٹھٹکا، بیگم سے پوچھا تو کہنے لگی تمھاری کتابوں کو تو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا، ہاں تمھارا سپوت (پندرہ سالہ بڑا بیٹا) ہی ان کے ساتھ چھیڑ خانی کرتا ہے جس پر تم خوش ہی ہوتے ہو،...