نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    جی ہاں یہی ہے، جو سکہ بند مذہبی علما کے ہاں کبھی بھی مقبول نہ ہو سکی۔ اور اکبر کے محضر نامے کی وجہ سے فیضی فیاضی، ابوالفضل علامی اور ان کا باپ شیخ مبارک سوادِ اعظم کے معتوب ہو گئے۔ ملا عبدالقادر بدایونی نے (جو دورِ اکبری کا مورخ تھا) اس تفسیر کے خلاف بہت تحریک چلائی، اور اپنی کتابوں میں، خاص...
  2. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    اس سے ملتا جلتا ایک سوال مجھے بھی یاد آیا۔ برصغیر میں قرآن کی ایک غیر منقوط تفسیر بھی لکھی گئی تھی، زبان عربی تھی، اور شاید ایسی پہلی کاوش تھی، برصغیر میں تو ضرور پہلی تھی، تفسیر اور مفسر کا نام بتائیے۔
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اے کہ می گوئی، "چرا جامے بجانے می خری؟" ایں سخن با ساقیِ ما گو کہ ارزاں کردہ است بابا فغانی شیرازی اے تُو کہ جوکہتا ہے کہ، "تُو ایک جام اپنی جان کے بدلے میں کیوں خریدتا ہے؟"، یہ بات ہمارے ساقی سے پوچھ کہ اُسی نے سستی کر دی ہے۔
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عمر ہا عیبِ دوستاں گُفتی وصفِ خود ساعتے ز دشمن پُرس نظیری نیشاپوری ساری زندگی تُو نے دوستوں کے عیب ہی بیان کیے ہیں، کبھی کسی وقت کسی دشمن سے اپنے وصف بھی پُوچھ۔
  5. محمد وارث

    انوکھی موسیقی

    واہ واہ واہ، راگ” کیوٹو وتی“ نے تو نہال کر دیا:LOL:
  6. محمد وارث

    انکم ٹیکس

    اس کا تو کوئی حال ہی نہیں ہے۔ ان ہسپتالوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔
  7. محمد وارث

    انکم ٹیکس

    جیسا کہ دوست جانتے ہیں کہ ٹیکسز دو طرح کے ہوتے ہیں، ڈائریکٹ ٹیکس اور اِن ڈائریکٹ ٹیکس۔ ڈائڑیکٹ ٹیکس کی مثال انکم ٹیکس، ویلتھ ٹیکس وغیرہ ہیں جب کہ اِن ڈائریکٹ ٹیکس کی مثال سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی، امپورٹ ڈیوٹی وغیرہ۔ ایک اچھی حکومت (بالخصوص ترقی پذیر ممالک کی) ہمیشہ ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ...
  8. محمد وارث

    عالمی یومِ شاعری۔۔۔۔

    گر عشق نبودے و غمِ عشق نبودے چندیں سخنِ نغز کہ گفتے کہ شنیدے شیخ شرف الدین پانی پتی (معروف بہ بُو علی قلندر) اگر عشق نہ ہوتا اور غمِ عشق نہ ہوتا تو اس قدر خوبصورت اور لاجوب کلام کون کہتا اور کون سنتا؟
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر بہ قسمت قانعی، بیش و کمِ دُنیا یکیست تشنہ چوں یک جرعہ خواہد، کوزہ و دریا یکیست ابوطالب کلیم کاشانی اگر تُو اپنی قسمت پر قناعت کرے تو پھر دنیا کا کم اور زیادہ ایک ہی چیز ہے، جیسے کہ پیاسا جب ایک گھونٹ پانی چاہتا ہے تو اُس کے لیے کوزہ اور دریا ایک برابر ہی ہوتے ہیں۔
  10. محمد وارث

    ڈاکٹر انور سدید انتقال کر گئے۔

    نامور نقاد، محقق، ادیب ، شاعر جناب ڈاکٹر انور سدید آج(۲۰ مارچ ۲۰۱۶) لاہور میں وفات پا گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ کا کام ایک لمبے عرصے تک اردو کے قارئین اور طالب علموں کی مدد کرتا رہے گا۔۔ ڈاکٹر صاحب کے صاحبزادے مسعود انور صاحب کی فیس بُک وال سے ایک تفصیلی تعارفی نوٹ ۔ ” ڈاکٹر انور...
  11. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    درست فرمایا آپ نے، تدوین بعد میں ہوئی ہے۔ دراصل اپنی ملکہ کا ترنم ہی کچھ ایسا لاجواب تھا کہ کسی اور نورجہاں کی طرف دھیان ہی نہیں جاتا :)
  12. محمد وارث

    میری ننھی پری کی سالگرہ

    بیٹیاں تو قرۃ العین ہوتی ہیں، قلب کا سکون اور چین ہوتی ہیں۔ ماشاءاللہ، آپ اور آپ کی بیٹی کو بہت مبارک ہو صدیقی صاحب۔
  13. محمد وارث

    جشن تیرہ شبی منانا ہے ۔ فاتح الدین فاتح

    کیا کہنے فاتح صاحب، لاجواب غزل ہے، سبھی اشعار ایک سے بڑھ کر ایک ہیں، بہت داد قبول کیجیے جناب۔
  14. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    حضرت، محترمہ ملکہ نورجہاں کا نام پوچھ رہی ہیں آپ ملکہ ترنم نورجہاں کا نام بتا رہے ہیں :)
  15. محمد وارث

    تعارف شہناز

    اور ہمیں شہناز شیخ یاد آ گئی اور ساتھ ساتھ ہاکی بھی :)
  16. محمد وارث

    ورلڈ ٹی 20 :: 19واں میچ :: پاکستان بمقابلہ بھارت

    جی میں کیسے بھول سکتا ہوں، آتش کی عین جوانی کا زمانہ تھا :)
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری کلام امیر خسرو

    لاجواب۔ ویسے اس کی طرز استاد بہاالدین کی ”گفتا کہ روشن از قمر“ سے لی گئی ہے جو کہ خسرو ہی کا کلام ہے۔
  18. محمد وارث

    ورلڈ ٹی 20 :: 19واں میچ :: پاکستان بمقابلہ بھارت

    ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے دوران کونسی ایشیز ہوتی ہے صاحب۔
Top