نوے کی دہائی کی آخری کڑی

90 کی دہائی اور 80 کی دہائی کے آخری چند سالوں نے کرکٹ کو کرکٹ کی تاریخ کے بڑے برے ناموں سے روشناس کروایا۔
جنہوں نے جینٹل مین کے اس کھیل کو بلندیوں کی نئی معراج تک پہنچایا۔اور کرکٹ کی عالم میں شہرت کا باعث بنے۔
آج دلشان کے کرکٹ کے رخصت ہونے کیبعد اس عظیم دور کی آخری کڑی بھی ٹوٹ جائے گی تو آج ان کھلاڑیوں کو یاد کرکے انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان لیجنڈز کے ناموں کی فہرست طویل ہے۔فرداََ فرداََ انکا ذکر اور ان پر روشنی ڈالنا محال ہے۔ اسلئے جو نام مجھے یاد ہیں
انکو یہاں یاد کر رہا آپ سب سے درخواست کے اپنے پسندیدہ کھلاڑی پر مزید روشنی ڈالیں۔اور جو نام رہ گیا ہو اسکو بھی اس فہر ست میں ڈالیں۔
بلے باز: برائن لارا،شیو نارائن چندرپال،اسٹیو وا،مارک وا،مارک ٹیلر،مائیکل بیون،رکی پونٹنگ،گیری کرسٹن،ہرشل گبز،سچن ٹنڈولکر،راہول ڈریوڈ،وی وی ایس لکشمن،سورو گنگولی،مارون اتاپتو،اراوندا ڈی سلوا،مہیلا جے وردھنے،انضمام الحق،سعید انور،محمد یوسف،یونس خان،میتھیو ہیڈن،سنتھ جے سوریا
باؤلرز: وسیم اکرم،وقار یونس، انیل کمبلے، مرلی دھرن،چمندا واس،گلین میگرا،شین وارن،کورٹنی والش،ایمبروز،شان پولاک،ڈینییل ویٹوری،شعیب اختر،بریٹ لی
آل راؤنڈر : کیلس ( انکا نام ہر جگہ سما سکتا)،اینڈریو فلنٹوف،عبدالرزاق،لانس کلوزنر،ہیٹ سٹریک،کرس ہیرس
وکٹ کیپر: گلکرسٹ،مارک بوچر،کالودھرنا،ایلک سٹیورٹ
کپتان:ہنسی کرونئیے،ارجونا رانا ٹنگا،اسٹیفن فلیمنگ،اسٹیو وا

ان سب کھلاڑیوں کی خدمات کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے لیکن پھر بھی اپنے تئیں انکی یاد تازہ کرنے اور انکو سراہنے میں مدد کریں شکریہ۔
کرکٹ آئی لو یو۔
میں ایسا تصور کر رہا کہ موہالی میں خانزادہ کا آخری میچ تھا،اگرچہ انہوں نے اسکا باقاعدہ اعلان نہیں کیا،بہرکیف امید ہے کہ آخری ہی ثابت ہوگا
سنگا نئی صدی کا نگینہ ہیں،اسلئے انہیں اس فہرست سے خارج کیا جارہا۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
نوے کی دہائی کے یہ تمام اسٹارز دو ٹیموں میں جمع کر کے ایشیا بمقابلہ باقی دنیا کے تفریحی میچ میں لڑے تھے۔ وہ میچ ایک تاریخی میچ بن گیا تھا جب ایشیا نے باقی دنیا کو صرف ایک رن سے شکست دی تھی۔
 

arifkarim

معطل
وہ میچ سنہ ۲۰۰۰ میں ڈھاکہ میں کھیلا گیا۔ ایشین ٹیم کی کپتانی وسیم اکرم نے کی تھی۔ میچ یہاں ملاحظہ ہو:
 
فہرست میں رہ جانے والے نام:
بیٹسمین: فلاور برادران،گراہم تھارپ
باؤلرز: ایلن ڈونلڈ، گف، مشتاق، ثقلین
وکٹ کیپر: راشد لطیف، معین خان (کیپنگ ریکارڈ دونو ں کا بہت اچھا ہے)
 
میرے پسندیدہ:
بیٹسمین: سعید انور، انضمام، گنگولی، ڈریوڈ، ارونڈا ڈی سلوا، پونٹنگ، مارک وا، لارا، گبز
باؤلرز: وقار، وسیم، ثقلین، ڈونلڈ، پولاک، والش، ایمبروز، میک گرا، واس، شین وارن
آل راؤنڈر: کیلس، عبد الرزاق، کرس کینز
وکٹ کیپر: راشد لطیف، گلکرسٹ
 

arifkarim

معطل
فہرست میں رہ جانے والے نام:
بیٹسمین: فلاور برادران،گراہم تھارپ
باؤلرز: ایلن ڈونلڈ، گف، مشتاق، ثقلین
وکٹ کیپر: راشد لطیف، معین خان (کیپنگ ریکارڈ دونو ں کا بہت اچھا ہے)
نوے کی دہائی کی کرکٹ لیجنڈری تھی۔ اسکے بعد یہ ایسی بور اور بیزار ہو گئی کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی یعنی اوورز کم کرکے اسے تیز رفتار اور پر کشش بنانا پڑا۔ اب بھی بہت سے بیٹسمین ٹک ٹک کھیلتے ہیں۔ انہیں شاید معلوم نہیں کہ ٹک ٹک تو کوئی بھی کر سکتا ہے۔ بلے باز کا کام بال کو باؤنڈری سے باہر پھینکنا ہے۔ بال کو ٹچ کر کے پچ پر دوڑنا بھاگنا نہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
سب سے پہلے تو محترم "کڑی" کے کاف کے اوپر "زبر" ڈالیں تا کہ میرے جیسے ساون کے اندھے اس کو "پیش" کے ساتھ پڑھ کر دوڑتے ہوئے ادھر نہ آئیں :)
 

محمد وارث

لائبریرین
اس عہد کا ایک معتبر نام، آسڑیلیا کا مائیکل بیون۔ نمبر چھ پوزیشن پر اس سے بہتر بیٹسمن شاید ہی کوئی آیا ہو۔
tumblr_mmg8kthvHe1r1ms15o1_400.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
اور میرا پسندیدہ ترین اوپنر بیٹسمین، میتھیو ہیڈن۔ ہیڈن اور گلکرسٹ کی جوڑی نے آسڑیلوی راج میں ایک کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
96428.jpg
 

arifkarim

معطل
اس عہد کا ایک معتبر نام، آسڑیلیا کا مائیکل بیون۔ نمبر چھ پوزیشن پر اس سے بہتر بیٹسمن شاید ہی کوئی آیا ہو۔
tumblr_mmg8kthvHe1r1ms15o1_400.jpg
جی اس اکیلے نے ہی ایشیا بمقابلہ باقی دنیا والے میچ میں بہترین ایشین کھلاڑیوں کی بجا دی تھی۔ یہ نہ ہوتا تو میچ کب کا جیت جاتے۔ تن تنہا آخری گیند تک لڑتا رہا۔ آخری گیند پر جیت کیلئے ایک چھکا درکار تھا مگر شو مئی قسمت چوکا لگ گیا اور یوں ٹیم ایشیا فتح یاب ہوئی۔ البتہ ہارنے کے باوجود مین آف دی میچ بنے۔
 

arifkarim

معطل
اور میرا پسندیدہ ترین اوپنر بیٹسمین، میتھیو ہیڈن۔ ہیڈن اور گلکرسٹ کی جوڑی نے آسڑیلوی راج میں ایک کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
96428.jpg
گلکرسٹ میں ایک خاص خوبی تھی کہ وہ پیٹ یا ناف پر آتی بال کو وہیں کھڑے دائیں بائیں یعنی وکٹ کیپر کے پیچھے پھینک سکتا تھا۔ یہ صلاحیت میں نے آج تک کسی اور بیٹسمین میں نہیں دیکھی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسٹ انڈیز فاسٹ بولنگ بیٹری کا ایک رکن، کالی آندھیوں بلکہ طوفانوں کا ایک صحیح جانشین این بشپ، لیکن افسوس کہ "انجریز" نے اس خوبصورت باؤلر کا کیرئیر بہت ہی چھوٹا کر کے رکھ دیا۔
215101.jpg
 

یاز

محفلین
چونکہ 80 کی دہائی کے آخری چند سالوں کا بھی ذکر ہوا ہے تو میں بھی کچھ رہ جانے والے نام شامل کروا دوں۔ اس میں کچھ نام 90 کی دہائی کے بھی ہوں گے

بلے باز: سنتھ جے سوریا، رچی رچرڈسن، سلیم ملک، سری کانت، ہشان تلکارتنے، سنجے منجریکر، مارٹن کرو (دی گریٹ)، ڈین جونز، رابن سمتھ، مائیکل آتھرٹن، کارل ہوپر، ایلک سٹیورٹ، ڈیرل کلینن

باؤلر: پیٹرک پیٹرسن، ائن بشپ، ڈینی موریسن، اینڈریو کیڈک، میکڈرمٹ

آل راؤنڈرز: ہیتھ سٹریک، برائن میکملن، کرس ہیرس
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
آسٹریلیا کا جسٹن لینگر، ہم ایسے بیٹسمینوں کو "اپنی" زبان میں "لیچٹر" کہتے تھے، مطلب آؤٹ تو ہونا ہی نہیں۔ ٹیسٹ میچوں میں ایسے کھلاڑی کسی بھی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔
88143.jpg
 

عبیر خان

محفلین
جی اس اکیلے نے ہی ایشیا بمقابلہ باقی دنیا والے میچ میں بہترین ایشین کھلاڑیوں کی بجا دی تھی۔ یہ نہ ہوتا تو میچ کب کا جیت جاتے۔ تن تنہا آخری گیند تک لڑتا رہا۔ آخری گیند پر جیت کیلئے ایک چھکا درکار تھا مگر شو مئی قسمت چوکا لگ گیا اور یوں ٹیم ایشیا فتح یاب ہوئی۔ البتہ ہارنے کے باوجود مین آف دی میچ بنے۔
زبردست۔ ان کا نام مائیکل بیون ہی ہے نہ؟
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک اور فاسٹ باؤلر جو صرف غصہ ہی نہیں دکھاتا تھا بلکہ اپنا دماغ بھی استعمال کرتا تھا، آسٹریلیا کا برٹ لی۔
146702.jpg
 

فہیم

لائبریرین
کپتان:ہنسی کرونئیے،ارجونا رانا ٹنگا،اسٹیفن فلیمنگ،لانس کلوزنر[/SPOILER]
لانس کلوزنر کپتان کبھی نہیں رہا
ہاں البتہ وہ میرا پسندیدہ آل راؤنڈر ہے جو بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں ہی میچ ونر کھلاڑی تھا۔
 
Top