شگفتہ بہن، آپ اگر فورم کے نیوز پیج پر نظر ڈالیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ کم از کم آئی ٹی سے متعلہ تمام اہم مضامین بشمول ٹیوٹریلز کے اس میں ظاہر ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس نیوز سیکشن کی فیڈ اردو سیارہ میں بھی آتی ہے۔ محفل کے ممبران صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا اور اس کی ذیلی فورمز میں نیوز...
زکریا، آپ کی بات ٹھیک ہے۔ دراصل میری نظر میں اس زمرہ کی اہمیت ہے۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ اس زمرے کو شروع کرکے خود سے اس کو جمپ سٹارٹ دوں۔ میں، آپ اور کچھ اور لوگ اس میں دلچسپی لیں گے تو اس میں ایکٹیوٹی خود بخود شروع ہو جائے گی۔
اس موضوع پر پیشرفت ہوتی نظر نہیں آ رہی۔
میں نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال تو اسی فورم میں اس مقصد کے لیے علیحدہ کٹیگری سیٹ اپ کر دی جائے۔ ضرورت پڑتے پر اس کٹیگری اور اس کی فورمز کو علیحدہ بورڈ پر بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال میرے لیے ایک ہی بورڈ کی ایڈمنسٹریشن کرنا ممکن ہے۔
میرے ذہن...
میں ایک اردو انسٹالر بنانے کے لیے کام کر رہا ہوں۔ اس وقت یہ انسٹالر جس سٹیج پر ہے وہاں یہ ونڈوز میں اردو لنگویج سپورٹ انسٹال کر دیتا ہے۔ ابھی اس میں اردو کی بورڈ انسٹال کرنے اور پھر اسے ونڈوز کی لینگویج بار میں شامل کرنے کا کام باقی ہے۔ اس کے علاوہ ابھی یہ کام ونڈوز ایکس پی کے لیے کیا جا رہا...
اردو ایڈیٹر کے دوسرے پروٹوٹائپ میں اردو کنٹرول لائبریری کی ابتدائی شکل بھی شامل ہے۔ اس وقت اس میں صرف ایک ایڈٹ کنٹرول شامل ہے جس میں اردو ایڈیٹنگ ممکن ہے۔ میں اسی طرز پر دوسرے کنٹرولز کو بھی اس لائبریری میں شامل کرنا چاہ رہا ہوں۔ اس سے اردو کی ڈیسک ٹاپ اپلیکیشنز ڈیویلپ کرنے میں خاطر خواہ مدد مل...
مجھے نظر آ رہا ہے کہ اردو ایڈیٹر پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ ذیل کے پراجیکٹ بھی ہو جائیں گے۔
۔ اردو ورڈ پروسیسر (UrduWrite)
۔ اردو html ایڈیٹر (UrduPage)
۔ ڈاٹ نیٹ اردو کنٹرولز لائبریری (UrduCtrl.dll)
خود اردو ایڈیٹر کے نام کے متعلق میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
ابھی تک میں اردو ایڈیٹر کے...
السلام علیکم دوستو،
میں اتنی گزارش ضرور کرنا چاہوں گا کہ لائبریری پراجیکٹ کے زمرے میں پیش کیے جانے کے لیے کچھ معیارات مقرر کیے جانے چاہییں۔ اگر صرف چند احادیث کو پیش کرنا مقصود ہے تو اس کے لیے اسلامی تعلیمات کا فورم زیادہ مناسب ہے۔ لائبریری پراجیکٹ میں یہ کام کچھ منظم انداز میں ہونا چاہیے۔ اس...
رضوان، آپ نے بالکل ٹھیک پہچانا۔ آج میں چند لحظے کے لیے واقعی ناسٹیلجک ہو گیا تھا۔ دیار غیر میں اب وہ یار دوستوں کی کمپنی کہاں اور وہ بے فکری کے دن بھی قصہ ماضی ہی بن گئے ہیں۔ ان قصوں کو بھی کبھی بیان کروں گا۔
السلام علیکم شگفتہ بہن،
آپ کچھ وضاحت کریں گی کہ آپ کن تھریڈز کو الگ سے دیکھنا چاہتی ہیں اور کس انداز میں یہ نظر آنے چاہییں؟ فورم کے پورٹل پیج پر ایک نیوز سسٹم ہے، وہ بھی اس مقصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔
شروع میں جرمنی کی ٹیم نے اتنا مؤثر کھیل نہیں پیش کیا لیکن میچ کے آخری حصے میں جرمنی نے پولینڈ کے ہاف میں ہی کھیلا تھا۔ جو ایک گول ہوا وہ اضافی وقت کے واحد منٹ میں ہوا۔ اس طرح جرمنی کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے اور پولینڈ کے لیے یہ ٹورنامنٹ اب رسمی کاروائی رہ گئی ہے۔
اس سے پہلے صرف دو ورلڈ کپس...
آج عرصہ دراز بعد یہ گانا سنا تو گویا ماضی کی یادوں میں کھو گیا۔ یہ فلم قیامت سے قیامت تک کا گانا ہے اور یہ فلم 1988 میں منظر عام پر آئی تھی اور میں نے بھی اسی سال انجینیرنگ یونیورسٹی لاہور میں داخلہ لیا تھا۔ میں اس زمانے میں بہت شوق سے یہ گانا سنا کرتا تھا۔ یہ رہے اس کے بول:
پاپا کہتے ہیں بڑا...
آج جرمنی کا مقابلہ پولینڈ سے ہو گا۔ پولینڈ کے لیے یہ ورلڈ کپ میں باقی رہنے کا آخری موقع ہے کیونکہ وہ اپنا پہلا میچ ہار چکا ہے۔ میری سپورٹ حسب معمول جرمنی کے ساتھ ہے۔ میرے آفس کے انٹرانیٹ میں ایک mini سٹہ شروع ہوا ہوا ہے۔ لوگ بار بار دیکھتے ہیں کہ وہ کتنے سینٹ اوپر یا نیچے ہو گئے ہیں۔ میں اس...
Well, writing code should not be a problem. All you have to do is to write code in some other text editor and paste it here. And when you apply the tag, it will format correctly.
However, you are welcome to post in whatever section you prefer.
اس پراجیکٹ پر کئی مرتبہ کام ہوتے ہوتے رک گیا ہے۔ دراصل یہ ایک الگ سائٹ ہوگی اور اس کی ایڈمنسٹریشن اور دیکھ بھال کے لیے بھی ذمہ دار افراد کی ضرورت ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ محفل فورم کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ میں ایک اور سائٹ کا نظام سنبھالنے سے قاصر ہوں۔
دوسرا مسئلہ خاص ایک...
بہت شکریہ جویریہ اور اعجاز اختر صاحب۔ واقعی مجھے اس کیریکٹر کا نہیں پتا تھا۔ اگر یہ فورس جسٹیفائی کا متبادل نہیں ہے لیکن پھر بھی یہ شاعری کو بہتر طورپر پیش کرنے میں نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ میں صوتی 3 کے ڈرافٹ میں اسے بھی شامل کرلوں گا۔