فری ویب ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں

نبیل

تکنیکی معاون
برائے مہربانی نوٹ کریں کہ میں ذیل کی ہدایات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کروں گا، اس لیے اس کو دیکھتے رہیں اور اپنی آراء سے بھی نوازتے رہیں۔

فری ہوسٹ پر اپنی اردو فورم بنائیں

یونیکوڈ اردو اور اردو پی ایچ پی بی بی سوفٹویر کی بدولت اب اردو فورم بنانا بے حد آسان ہو گیا ہے لیکن فورم انسٹال کرنے کے لیے ایک ویب ہوسٹ کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ اردو فورم بنانے کی راہ میں رکاوٹ بنا رہتا ہے۔ اس کا ایک متبادل طریقہ کسی ایسے فری ویب ہوسٹ کا استعمال ہے جو کہ php اور MySQL کی سہولت فراہم کرتا ہو۔ اگرچہ یہ ایک خریدے گئے ویب ہوسٹنگ پیکج کا متبادل ثابت نہیں ہو سکتا لیکن اس کے ذریعے کم از کم ابتدائی تجربات ضرور کیے جا سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کی فری ہوسٹ پر سیٹ اپ کی گئی فورم کامیاب ثابت ہوتی ہے تو آپ بعد میں اسے کسی باقاعدہ ویب ہوسٹ پر بھی منتقل کر سکتے ہیں۔ میں اس پوسٹ میں ایسے ہی ایک فری ہوسٹ مائی فری ویبز پر اردو فورم سیٹ اپ کرنے کی وضاحت کروں گا۔ [s:ebebe3d296]مائی فری ویبز میں 100 میگابائٹ تک فائل سپیس مہیا ہوتی ہے اور یہ فائلیں ٹرانسفر کرنے کے لیے ftp کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ ذیل میں میں مائی فری ویبز پر اردو فورم انسٹال کرنے کے سٹیپس کی وضاحت موجود ہے۔[/s:ebebe3d296]

مائی فری ویبز کے بارے میں معلومات obsolete ہو چکی ہیں۔ کسی کارآمد فری ویب ہوسٹ کے انتخاب کے بارے میں معلومات کے لیے اس پوسٹ کا مطالعہ فرمائیں۔ باقی ذیل کی تمام ہدایات کا اطلاق کم و بیش تمام فری ہوسٹس پر بھی ہوتا ہے۔

اردو فورم سوفٹویر ڈاؤنلوڈ کریں

سب سے پہلے اردو محفل فورم کے ڈاؤنلوڈ ایریا سے اردو phpbb پیکج ڈاؤنلوڈ کریں اور اسے ان زپ کر لیں‌۔ اس کے بعد .htaccess فائل کا نام تبدیل کرکے a.htaccess کر دیں ورنہ یہ فائل ٹرانسفر کے دوران پرابلم دے گی۔

مائی فری ویبز پر اکاؤنٹ بنائیں

فری ویب ہوسٹ پر خود کو رجسٹر کریں۔ آپ کو کنفرمیشن ای میل کے ذریعے آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔ اسی میں فائل ٹرانسفر کے لیے ftp کا ایڈریس بھی شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ ڈیٹابیس منیج کرنے کے لیے بھی ربط فراہم کیا جائے گا۔

فورم سوفٹویر کی فائلیں ٹرانسفر کریں

اردو فورم کو ان زپ کرنے پر urdu_phpbb/phpBB2 ڈائریکٹری سٹرکچر بنتا ہے۔ اس میں phpBB2 فولڈر میں فورم سوفٹویر کی فائلیں موجود ہوں گی۔ ان فائلوں کو کسی ftp سوفٹویر جیسے FileZilla کے ذریعے ویب ہوسٹ پر ٹرانسفر کریں۔ ftp کے لیے ایڈریس اور پاسورڈ آپ کو مائی فری ویبز کی کنفرمیشن ای میل سے مل جائے گا۔ ڈائل اپ کنکشن پر یہ فائلیں ٹرانسفر کرنے میں وقت لگ سکتا ہے اور اس بات کا امکان بھی ہے کہ اس درمیان کنکشن منقطع ہوتا رہے۔ اس لیے تمام فائلوں کو ایک ہی بار ٹرانسفر کرنے کی بجائے باری باری سب فولڈر اور فائلیں کاپی کریں۔ فورم سوفٹویر کی فائلیں آپ اپنے فری ویب ہوسٹ اکاؤنٹ کی روٹ میں بھی ٹرانسفر کر سکتے ہیں اور چاہیں تو روٹ میں کوئی اور فولڈر بنا کر وہاں بھی فائلیں ٹرانسفر کی جا سکتی ہیں۔

ڈیٹا بیس بنائیں

ایک مرتبہ فورم سوفٹویر کی فائلیں ویب ہوسٹ پر ٹرانسفر ہو جائیں تو اس کے بعد اپنے فری ویب ہوسٹ‌ اکاؤنٹ میں ایک ڈیٹابیس بنائیں۔ اس کے لیے ربط بھی آپ کو مائی فری ویبز کی کنفرمیشن ای میل میں مل جائے گا۔ ڈیٹا بیس بنانے کے بعد آپ ڈیٹابیس ہوسٹ، ڈیٹابیس نیم، ڈیٹابیس یوزر اور ڈیٹابیس پاسورڈ نوٹ کر لیں۔

فورم انسٹال کریں

فائلیں ٹرانسفر ہونے اور ڈیٹابیس بننے کے بعد آپ فورم سوفٹویر انسٹال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے ویب براؤزر میں وہ url ٹائپ کریں جہاں آپ کے ویب ہوسٹ میں فورم سوفٹویر کی فائلیں رکھی ہوئی ہیں۔ یہ ایڈریس ذیل کی صورت کا ہو سکتا ہے:

http://youraccount/forum
جہاں youraccount آپ کے مائی فری ویبز اکاؤنٹ کا نام ہے اور forum اس میں بنائے گئے اس فولڈر کا نام ہے جہاں اردو فورم سوفٹویر کی فائلیں موجود ہیں۔ اگر آپ نے کوئی فولڈ بنائے بغیر روٹ میں ہی فائلیں محفوظ کی ہیں تو یہ url اس صورت کا ہوگا۔

http://youraccount/

اس ایڈریس پر جانے سے فورم انسٹالیشن سوفٹویر کا پیج سامنے آجائے گا۔ اس میں تمام متعلقہ ڈیٹا فراہم کریں اور سبمٹ کر دیں۔ یوں فورم انسٹال ہو جائے گی۔ انسٹالیشن کے بعد آپ کو ایک پیغام نظر آئے گا جس میں انسٹالیشن کا آخری مرحلہ یعنی install اور contrib فولڈر ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں ہدایات ہوں گی۔ یہ دونوں فولڈر ڈیلیٹ کرنے کے بعد آپ کی فورم کی انسٹالیشن مکمل ہو جائے گی۔

config.php فائل ایڈٹ کریں

فورم کی سیٹ‌اپ سکرپٹ آخر میں config.php فائل میں فورم رن کرنے کے لیے ضروری انفارمیشن لکھتی ہے۔ اس سٹیپ میں اس وقت دشواری کا سامنا ہوتا ہے جب انسٹالیشن سکرپٹ ناکافی پرمیشن ہونے کے باعث یہ فائل نہیں لکھ سکتی۔ اس صورت میں آپ خود ایک config.php فائل بنائیں اور اسے فورم کی روٹ‌ پر اپلوڈ کر دیں۔ اس فائل کے مندرجات ذیل کے مطابق ہونے چاہییں:


کوڈ:
<?php


// phpBB 2.x auto-generated config file
// Do not change anything in this file!

$dbms = 'mysql4';

$dbhost = 'localhost';
$dbname = 'database_name';
$dbuser = 'databsae_user_name';
$dbpasswd = 'database_password';

$table_prefix = 'phpbb_';

define('PHPBB_INSTALLED', true);

?>

اس کی وضاحت کچھ یوں ہے:
1۔localhost کی جگہ ڈیٹابیس ہوسٹ‌کا نام لکھا جائے گا۔ مائی فری ویبز میں اس کا نام localhost ہی ہے۔
2۔ database_name کی جگہ آپ کی فورم کی ڈیٹابیس کا نام ہوگا
3۔ databsae_user_name کی جگہ ڈیٹابیس یوزر کا نام ہوگا۔
4۔ database_password کی جگہ ڈیٹابیس کا پاسورڈ ہوگا

config.php اپلوڈ کرنے کے بعد فورم کا پیج براؤزر میں لوڈ کریں۔ اب یہ صحیح چلنی چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب، یار تم نے کچھ سخت الفاظ استعمال کر دیے ہیں۔ کچھ مسائل تو مجھے بھی درپیش آئے تھے فورم انسٹال کرنے کے دوران۔ :( :?

میں کوشش کروں گا کہ کچھ سکرین شاٹس وغیرہ فراہم کرکے ان ہدایات کو بہتر بنا دوں۔ اور جن دوستوں کو کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے وہ بلاجھجک یہاں سوال کریں۔
 

پاکستانی

محفلین
بہت خوب نبیل صاحب
آپ نے واقعی محنت کی ہے، اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔

وہاب صاحب تو خیر چمپئین ہیں کمپیوٹر کے مگر ہم جیسے اناڑی لوگوں کے لئے واقعی یہ ایک مسلہ ہے۔

نبیل صاحب ایک بات اور وہ یہ کہ جب نام تبدیل کر کے a.htaccess فائل اپلوڈ کرتے ہیں تو یہ اپلوڈ ہونے کے بعد یہ فورا گم ہو جاتی ہے اور کوئی ایررر میسیج بھی نہیں آتا۔
برائے مہربانی ذرا اس پر روشنی ڈالیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منیر طاہر، آپ باقی ہدایات پر عمل کرکے دیکھیں، فورم htaccess فائل کے بغیر بھی انسٹال ہو جائے گی۔
 
جواب

یار نبیل مسائل تو ہیں اس سرور پر لیکن مجھے اتنے زیادہ مسائل کا سامنا اس لیے نہیں کرنا پڑا کہ تم لوگوں نے ہر ممکن میری مدد کی۔ اور اگر رہنمائی ساتھ رہے تویہ کام اتنا مشکل نہیں۔ مجھے سب سے بڑا مسئلہ اس سرور جو پیش آیا وہ config.phpکا تھا۔ جس کو زکریا نے حل کردیا تھا۔

اور میں نے وہ سخت بات اس تناظر میں کی کہ اتنی رہنمائی کے بعداگر پھر بھی فورم کی انسٹالیشن میں ناکامی ہوتی ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


یار پاکستانی میں تم کو پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ مذکور فائل کو گولی مارو اور انسٹالیشن شروع کرو۔اس لیے کہ میں نے خود چیک کیا ہے کہ میرے سرور پر یہ فائل موجود ہی نہیں ہے۔ اور پھر بھی میرا فورم انسٹال ہوا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب، تم نے اچھا کیا یاد دلا دیا۔ مجھے آخر میں config.php کا ہی مسئلہ درپیش آیا تھا۔ اس بارے میں جلد ہی لکھتا ہوں۔
 

پاکستانی

محفلین
ارے واہ وہاب خود تو config.php میں مدد لو اور اگر کوئی اور اسی لائن پر چلے تو وہ کمپیوٹر کا استعمال ہی نہیں جانتا،
یہ شکر ہے تمہیں کسی عدالت عالیہ کا جج نہیں بنایا گیا ورنہ ہم جیسے لوگوں کو تو عمر قید ہونی ہی تھی، آپ کی دوربین نگاہوں سے بچ کے کہاں جا سکتے تھے۔
 
ارے یار پاکستانی تم نے تو میری بات دل پر ہی لے لی ہے۔ وہ کمپیوٹر والی بات جو میں نے محاورۃً کہی تھی ۔اسے میں واپس لے لیتا ہوں۔ اور اپنے میسج کو ابھی ایڈیٹ کیے دیتا ہوں۔ سوری یار تم کو اگر میری بات بری لگی ہو تو ایک دفعہ پھر میں معافی چاہتا ہوں۔
 

hakimkhalid

محفلین
فری ہوسٹ پر اردو فورم بنانے کی دلچسپ روداد

[align=justify:ac1d6051e8]یہ اردو فورم بنانے کی ایک روداد ہے۔جس میں کچھ مسائل کا بھی تذکرہ ہے۔جن کے ازالے کے لیے آئی۔ٹی ماہرین نبیل بھائی ذکریا بھائی،وہاب اعجاز بھائی اور دیگر سے خصوصی توجہ کا طلب گارہوں۔ ہو سکتا ہے اس میں کچھ نیا بھی ہو جس سے اس سلسلے میں ڈسکشن آگے بڑھے اور ہم جیسے نو آموز اردو فورم بنانے والوں کو مزید معلومات تک رسائی حاصل ہو سکے۔[/align:ac1d6051e8]
حسبِ معمول کچھ فراغت ملی تو اردو محفل پر آ پہنچا۔صفحہ اول پر نبیل بھائی کا ایک آئی۔ٹی ٹیوٹوریل '' فری ہوسٹ پر اپنی اردوفورم بنائیں'' نظر آیا ۔ ویب پروگرامنگ میرے شعبے سےبہت ہٹ کے ہے اور مجھے اس کی کوئی شُد بُدنہیں۔لیکن عام فہم الفاظ میں جس طرح یہ ٹیوٹوریل لکھا گیا تھا' پڑھتے ہوئے سائٹ ایڈمن بننے کا شوق چرایا ۔بس پھرنبیل بھائی کے بتائے ہوئے نسخے کے مطابق سب سے پہلے اردو محفل فورم کے ڈاؤنلوڈ ایریا سے اردو phpbb پیکج ڈاؤنلوڈ کیا اور اسے ان زپ کرنے کے بعد .htaccess فائل کا نام تبدیل کرکے a.htaccess کر دیا ۔اب مائی فری ویبز پر اکاؤنٹ بنایا۔کنفرمیشن ای میل چیک کی اس میں تمام لوازمات موجود تھے۔ FileZilla ڈاؤنلوڈ کیا ۔جس کے ساتھ ہی نسخے کے اجزاء پورے ہو چکے تھے۔بس پھر کیا تھا پکڑ لیا دوری ڈنڈا، میرا مطلب ہےکیبورڈ اور FileZilla کےذریعے مائی فری ویبز، ویب ہوسٹ پرphpbbاردوکی فائلیں ٹرانسفر کرنا شروع کیں۔یہ کیا؟ a.htaccessفائل نے تو سلیمانی ٹوپی پہن لی لیکن اس فائل کی آنکھ مچولی کے بارے میں چونکہ phpbbسپورٹ میں پڑھ چکا تھا اس لیے پریشانی نہیں ہوئی اور بقیہ تمام فائلیں اپلوڈ ہونے کے بعد ویب ہوسٹ سے لاگ ان ہوا اور MySQL ڈیٹا بیس بنانے کے بعد ویب براؤزر میں یو آر ایل
http://wpi.myfreewebs.net/fourm
ٹائپ کیا اور اینٹر دبا دیا۔ فورم انسٹالیشن کا پیج سامنے آ گیا،
تمام متعلقہ ڈیٹا فراہم کرنے کے بعد سبمٹ کر دیا تو config.phpفائل کا چکر چل گیا جسے نبیل بھائی کی ہدایات کے مطابق خود بناکر FileZilla کے ذریعے اپلوڈ کر دیا بعدازاں انسٹالیشن کے آخری مرحلے پر یعنی install اور contrib فولڈر ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں ہدایات ملیں۔ یہ دونوں فولڈر ڈیلیٹ کرنے کے بعد فورم کی انسٹالیشن مکمل ہو چکی تھی۔لیکن یہ کیا؟ فورم ڈسپلے میں ایک فونٹ تو صحیح نظر آرہا ہے۔جبکہ دیگر غیر معروف شکلیں اختیار کئے ہوئے ہیں۔وہاب بھائی کی بنوں فورم کھولی اس کا بھی یہی حال تھا ۔تسلی ہوئی کہ مجھ سے کہیں کوئی غلطی نہیں ہوئی۔ کیا یہ فو نٹ وغیرہ ہی کا چکر ہے؟
اس کے علاوہ یہاں ایک قباحت اور ہے کہ سائٹ کھولتے ہی ایک بڑا سا ''فورس ایڈ'' لوڈ ہو جاتا ہے۔نیٹ میں نئے لوگ تو اس ایڈ کے پیچھے ہماری سائٹ کو شاید ہی ڈھونڈ سکیں۔ساری محنت اکارت جاتی محسوس ہو رہی تھی۔تو یاد آیا کہ نبیل بھائی، ذکریا بھائی اور وہاب اعجاز بھائی کی گفتگو میں اردو محفل پر کئی اور فری ہوسٹ سرورز کا بھی ذکر کیا تھا۔آخر کار ایک تھریڈ سے مجھے تین ایڈریس ملے۔دو تو موزوں نہیں تھے البتہ تیسرا ایڈریس کارآمد نکلا جو یہ ہے۔
http://www.orgfree.com/
اس فری ہوسٹننگ کمپنی کے پانچ چھ سرور ہیں۔
http://www.freehostingboard.com/
http://www.ueuo.com/
http://www.freewebhostingarea.com/
http://www.6te.net/
http://www.noads.biz/
ان میں سے دو تین پرمندرجہ بالا تجربہ دہرایا۔تو معلوم ہوا کہ ان سرورز پر.htaccessفائل کی سپورٹ موجود ہے اور آسانی سے اپلوڈ ہو جاتی ہے۔
درج ذیل سرور پر فورم اپلوڈ کیا ہے
http://www.orgfree.com/
یہاں پر ابھی تک کوئی فورس ایڈ یا دیگر ایڈ موجود نہیں۔اگر اس ہوسٹ سرور کا کوئی اشتہار آپ کے فورم کو تنگ کرے توحسب منشا دیگر اشتہاری آپشنز کا انتخاب کیا جا سکتا
ہے۔فونٹ ڈسپلے بالکل ٹھیک ہے۔ MySQL 4.1 کی یونیکوڈ سپورٹ بھی یہاں تنگ نہیں کر رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور بہت سہولیات موجود ہیں۔لیکن یہاں
صرف ایک پرابلم آ رہی ہے۔وہ یہ ہے کہ نمائندہ تصویر (Avatar) یہاں سیو نہیں ہو رہی ۔ جو پرمیشن سیٹننگ کا مسلہء دکھائی دیتا ہے۔یا کچھ اور ہے یہ سب آپ ماہرین ہی بتا سکتے ہو۔یہ مسلہء حل ہوجائے تو فری ہوسٹ پر اردو یونیکوڈ فورم کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو گا اور اردو کی اس خدمت کا سہرا یقیناً اردو ویب کی عظیم ٹیم کے سر ہی جائے گا۔

(Avatar) کے حوالے سے جو ایرر آتے ہیں وہ درج ذیل ہیں

1... نمائندہ تصویر (Avatar)اپنے کمپیوٹر سے تصویر اپ لوڈ کریں تو وہ اپ لوڈ نہیں ہوتی
2... کسی URL سے تصویر اپ لوڈ کریں تو درج ذیل ایرر میسج آتا ہے
Could not write avatar file to local storage.
Please contact the board administrator with
this message

DEBUG MODE

Line : 179
File : usercp_avatar.php

3... بیرونی تصویر سے درست طور پر لنک کریں تو اردو کا درج ذیل ایرر میسج آتا ہے
''بیرونی تصویر کا URL درست نہیں ہے''

اس سنجیدہ موضوع کے دوران ازراہ تفنن کہی گئی کوئی بات
بری لگی ہو تو اس کےلیے پیشگی معذرت۔
جواب کا انتظار رہے گا۔
 
یار پتہ نہیں فری ویب والوں نے کیا چکر چلایا ہے ایک دن ان کے سرور تک رسائی نہیں‌ ہورہی تھی اور جب ہوئی تو فورم کا بیٹرہ غرق اب پتہ نہیں کیا وجہ ہے کہ ان کا ڈیٹا بیس یونی کوڈ کو سپورٹ نہیں کررہا ہے یا کوئی اور خرابی ہے لیکن میرے غصے کا کوئی اندازہ نہیں‌کرسکتا میرا ڈیٹا سارا غارت گیا۔ اور اب میری توبہ ہے کہ آئندہ کسی فری ہوسٹ پر اپنا فورم بناؤں۔ اب تو اپنی سائیٹ کے لیے ہوسٹنگ لے لی ہے اُس پر فورم کو اپ لوڈ کروں گا۔
 

hakimkhalid

محفلین
وہاب بھائی ! مندرجہ بالا فری ہوسٹ سرورز پر ڈیٹا بیک اپ کی سہولت موجود ہے اور یہ تو آپ کو پتہ ہی ہے کہMySQL 4.1 میں یونیکوڈ سپورٹ موجود ہے۔بہرحال فری ہو سٹننگ کسی طرح بھی خریدی ہوئی ہوسٹننگ کی متبادل تو نہیں ہو سکتی۔لیکن تجرباتی طور پر اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
 
جی جناب بیک اپ کی سہولت تو فری ویب میں بھی موجود تھی اور میرے پاس بیک موجود بھی تھا جو میرے بھائی کی بے وقوفی سے ڈیلیٹ ہوگیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ فری ویب کی افادیت سے انکار ممکن نہیں لیکن بقول نبیل ان کی پالیسی کسی وقت بھی بدل سکتی ہے۔ اور تمہاری سائیٹ کا حلیہ بگڑ سکتا ہے۔ دراصل میں آپ کی حوصلہ شکنی نہیں کرنا چاہتا تھا۔بس تھوڑا بہت غصہ تھا ڈیٹا کے ضائع ہونے کا۔ اس وجہ سے ایسا لکھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر یہ فری ہوسٹنگ نہ ہوتی تو میرا کسی فورم کو انسٹال کرنے اور چلانے کے متعلق سیکھنا ناممکن تھا۔
 

زیک

مسافر
hakimkhalid: اوتار کے اپلوڈ ہونے کے مسئلے کا حل یہ ہے کہ آپ FileZilla میں اپنے سرور سے connect کریں اور images فولڈر میں جائیں۔ وہاں ایک فولڈر ہو گا avatars۔ اس پر right-click کریں اور File attributes سیلکٹ کریں۔ اب avatars کو ہر ایک کے لئے readable اور writeable بنا دیں۔
 

hakimkhalid

محفلین
شکریہ، زکریا!
آپ کی بتائی گئی ہدایات نے کافی حد تک مسئلہ حل کردیا ہے اور اب کمپیوٹر سے (Avatar) تصویر اپ لوڈ ہو جاتی ہے۔
لیکن درج زیل ایرر بدستور ہیں۔
٭... کسی URL سے تصویر اپ لوڈ کریں تو درج ذیل ایرر میسج آتا ہے
Could not write avatar file to local storage.
Please contact the board administrator with
this message

DEBUG MODE

Line : 179
File : usercp_avatar.php

٭... بیرونی تصویر سے درست طور پر لنک کریں تو اردو کا درج ذیل ایرر میسج آتا ہے
''بیرونی تصویر کا URL درست نہیں ہے''
 

زیک

مسافر
hakimkhalid: یہ ایرر میری سمجھ میں نہیں آیا۔ میں اپنی انسٹالیشن پر ٹیسٹ کرتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
سدرہ کو ueuo.com پر اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی نصب کرنے میں ایرر آ رہا ہے۔ اس گفتگو کو میں نے یہاں منتقل کر دیا ہے۔
 
Top