نتائج تلاش

  1. محب علوی

    [زاویہ] تبصرے اور تجاویز

    فکر تو مجھے بھی لگی ہوئی ہے کہ “ادھ رڑکا“ نہ بنا دوں دونوں کا اور یہ نہ ہو کہ آبِ گم پڑھتے پڑھتے ایک دم سے پتا چلے کہ بابوں کی داستان شروع ہو گئی یا بابوں کی باتیں پڑھتے پڑھتے ایک دم سے ابوالکلام آزاد کی اردو شروع ہو جائے اور قاری پر علم اور ادب کے انوکھے در وا ہونے لگیں
  2. محب علوی

    (آبِ گم) تبصرے اور تجاویز

    لو ایک کتاب نہیں اب تو تیسری کتاب کا ارادہ ہے اردو کی آخری کتاب شروع کرنے کا اور پھر اصل لطف آئے گا۔ ویسے اپنے شمشاد صاحب سے پوچھتے ہیں کہ وہ زاویہ میں کتنی مدد کرنے کو تیار ہیں۔
  3. محب علوی

    تعارف میں حمزہ

    لو کھیلنے کو سامان مہیا ہو گیا یہی مقصد تھا۔ کھیلے گا تو آنٹی سے ہی کیوں جنہیں زیادہ کھیلنا آتا ہو انہی سے کھیلنا پسند کرتے ہیں بچے ۔ مجھے تمہاری شکایتیں سنایا کرے گا اور میں غور سے سنا کروں گا۔ پڑھائی کا میں نے اس لیے کہا کہ کوئی بڑا یہ نہ کہے کہ بچے کو صرف کھیل کود میں لگانے کا...
  4. محب علوی

    (آبِ گم) تبصرے اور تجاویز

    میں کر رہا ہوں کوشش مگر اصل میں ٹانگ دو کتابوں میں پھنسا بیٹھا ہوں اور اوپر سے ترغیب و تحریک کا شعبہ بھی سنبھال لیا ہے تو ذرا سپیڈ کم ہو گئی ہے مگر فکر نہ کرو یہ بھی اہم کام ہے اس سے سب کو تیز گام بنانے میں مدد ملتی ہے۔ میں ذرا فرید اور اظہر الحق کو گھیر لوں تو کچھ قرار آئے :wink:
  5. محب علوی

    تعارف میں حمزہ

    حمزہ بیٹا اب آپ آبھی جائیں دیکھیں کتنے لوگ آپ سے بات کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ دیکھا آپ سے کھیلنے والی آنٹی بھی آگئی نہ ۔ میں نے کہا تھا نہ کہ یہ آپ سے بہت کھیلیں گی اور دیکھنا آپ کو بالکل بھی بوریت نہیں ہوگی اور اگر یہ آنٹی کچھ کہیں تو مجھے بتانا میں آپ سے کھیل لوں گا، مقصد تو آپ کو مصروف...
  6. محب علوی

    مقدماتی اصطلاحات

    جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے حضرت علی نے صرف و نحو کے قوانین مرتب کیے تھے عربی زبان کے لیے۔ تصیح کے لیے منتظر ہوں
  7. محب علوی

    متفرق اشعار

    دھوپ سے نفرت (محسن نقوی کی ایک غزل، میری ڈائری سے) فرخ یار تم نے کسی دن ہارٹ فیل کروا کر ہی چھوڑنا ہے میرا۔ بندہ کم از کم وہ غزل تو نہ لے نہ جو کسی کو بہت پسند ہو اور پھر اتنے خوبصورت انداز میں کہ دل دھڑکنا بھی ٹھہر جائے ایک پل کو۔ اب مجھے نہیں پتا سکھاؤں بھی کہ کیسے اسے فلیش میں ڈھال...
  8. محب علوی

    ایران کے کارٹون ۔ ۔ ۔

    مسلمانوں میں ہی مسلمانوں کا ایک بڑا گروہ ہمہ وقت مسلمانوں کا مذاق اڑاتا ہے اور اس چیز کو مسلمان برداشت کرتے ہیں۔ کیا اس فورم پر ہی مسلمانوں کی انتہا پسندی کا مذاق خود مسلمانوں نے نہیں اڑایا اور کیا یہ فورم اس کو جھیل نہیں سکا۔ میں اپنے حلقہ احباب میں بہت سے ایسے ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو گھما...
  9. محب علوی

    ایران کے کارٹون ۔ ۔ ۔

    نعمان شاید تم نے کبھی مزاح اور نشتر میں فرق کو سمجھا ہی نہیں اور اس وجہ سے تمہیں اس کارٹون میں صرف مزاح نظر آیا جب کہ کوئی ذی شعور اسے مزاح نہیں کہہ سکتا۔ یہ ایک نشتر تھا جو جان بوجھ کر چلایا گیا اور ایک بار نہیں دوسری بار چلایا گیا۔ پہلے ستمبر میں جس پر پرامن احتجاج ہوا اور 10 ملکوں کے سفیروں...
  10. محب علوی

    تعارف میں حمزہ

    بہت خوشی ہوئی دیکھ کر تمہیں حمزہ۔ دل خوش کر دیا پوسٹ کر کے اور ہاں آتے رہنے تم سے بہت رونق رہے گی اور تم یہاں فرمائشیں بھی کر سکتے ہو یہاں تمہیں اچھے اچھے انکل اور آنٹیاں بھی ملیں گی۔ کچھ بھی سیکھنا ہو اور کچھ بھی سمجھ نہ آئے اور مدد چاہیے ہو تو فوراّ پوسٹ کرنا ہم سب مل کر حل نکال لیا کریں...
  11. محب علوی

    محبت ذات ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔

    بہت خوب امید شکر ہے تم نے پوسٹ کر ہی دیا کچھ۔ ویسے خاموش قاری اور بہت ہیں ضرور ان میں نام لکھوانا ہے۔ چلو شاباش ہمت کرو اور ہفتہ میں کم از کم سات پوسٹس کرو۔ آئیندہ خلیل جبران کی کلیات میں سے کچھ پوسٹ کرنا ہے اور ساتھ میں نظمیں اور غزلیں حسبِ ذائقہ میرا مطلب ہے حسبِ خواہش۔ باقاعدگی سے آنا ہے اور...
  12. محب علوی

    [زاویہ] تبصرے اور تجاویز

    میں نے سوچا کہ جب بات چل نکلی ہے زاویہ پر تو کئی طرح سے زاویہ ہونا چاہیے۔ فکر نہ کرو میں بٹا ہوا ہوں زاویہ 2 اور آب گم میں :P
  13. محب علوی

    (آبِ گم) تبصرے اور تجاویز

    بہت اچھا کیا کہ یہ پوسٹ کر دی اب اسی طرح ہم زاویہ اور جو بھی کوئی اور کتاب ہوگی اس پر تبصرہ کر سکیں گے۔ آج کل رضوان نے مجھ سے زیادہ سپیڈ پکڑی ہے جو کہ بہت ہی خوش آئین بات ہے۔ تم نے بھی زاویہ کی پوسٹس سے خوب رونق لگا رکھی ہے۔ میں نے زاویہ 2 شروع کی ہے دیکھو اس سفر میں کون آتا ہے ساتھ میں۔ اب تک...
  14. محب علوی

    اشتہار برائے ضرورتِ رشتہ

    لو جی کر لو گل اچھا خاصہ رشتوں‌کا سیزن شروع ہونے لگا تھا کہ کسی کی نظر لگ گئی۔ رضوان صاحب حوصلہ رکھیں میں بھی آپ کے پیچھے پیچے ہوں۔
  15. محب علوی

    اشتہار برائے ضرورتِ رشتہ

    رشتہ کی بات ہورہی تھی میں نے سنا ہے آج کل اچھے رشتوں کا کال پڑگیا ہے، کیا یہ سچ ہے
  16. محب علوی

    چند اور زمرے

    تبصروں اور ترغیبات اور تحریکات کے لیے علیحدہ ذیلی فورم ہو جائے تو اس کا حوالہ اور دیکھنا ازحد آسان ہوجائے گا۔ اس طرح شاید ہمیں کچھ دیر بعد تبصروں میں کافی مواد مل جائے۔
  17. محب علوی

    زاویہ 2

    جب میں زندگی میں پہلی مرتبہ ہانگ کانگ گیا تو جیسے ہر نئے ملک اور شہر میں جانے کا ایک نیا تجربہ ہوتا ہے اس طرح میرا ہانگ کانگ جانے کا تجربہ بھی میری زندگی کے ساتھ ایسے چھوتے ہوئے گزرا کہ میرے اندر تو شاید وہ سب کچھ تھا جسے اجاگر ہونے کی ضرورت تھی لیکن وہ باہر برآمد نہیں ہوپاتا تھا۔ میں وہاں جس...
  18. محب علوی

    [زاویہ] تبصرے اور تجاویز

    رضوان صاحب یہ اصطلاح میں نے لکھی تھی :wink: اور شگفتہ کے اکسانے پر :P اور محترمی ماورہ تو کمال کررہی ہیں۔
  19. محب علوی

    چند اور زمرے

    میں تبصرہ جات کے ذیلی فورم کی بڑی کمی محسوس کر رہا ہوں اردو ڈیجیٹل لائبریری کے فورم میں۔ اس سے کسی بھی کتاب پر تبصرہ کرنے اور ڈھونڈنے میں کافی آسانی رہے گی۔ ایک اور زمرہ جو کہ شگفتہ کے کہنے پر میرے ذہن میں آیا ہے وہ ہے شعبہ ترغیب و تحریک یعنی مل جل ایک دوسرے کو اور اپنے حلقہ احباب میں اس...
  20. محب علوی

    [زاویہ] تبصرے اور تجاویز

    بالکل اس شعبہ کا نام بھی ہم مارکیٹنگ سے بدل کر شعبہ ترغیب و تدریج، ترغیب و تحریک، ترغیب و تلقین یا ترغیب و تاکید رکھ لیتے ہیں۔ نبیل سنتے ہیں آپ :lol:
Top