نتائج تلاش

  1. محب علوی

    ڈیوڈ ارونگ

    نعمان آپ نے نکتہ تو اچھا اٹھایا ہے کہ اس مسئلہ کو عدالت میں اٹھانا چاہیے مسلم ممالک اور بہتر ہوگا اگر عالمی عدالت میں اٹھایا جائے۔ ویسے او آئی سی بھی اس مسئلہ پر اگر فعال ہوجائے تو اس سے بھی کسی حد تک نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ حکمرانوں کی نااہلی کو اس مسئلہ میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ...
  2. محب علوی

    صوتی کی بورڈ

    نبیل میں نے تو پوری کوشش کی تعریف کی تھی کہ بہت مدد ملی ہے اس پوسٹ سے اور نئے آنے والوں کے لیے کافی آسانی ہو جائے گی ۔ اب میں بھی غور سے ایک ایک کنجی کو دیکھتا ہوں۔ :)
  3. محب علوی

    اسلام اور محفل

    شکر ہے کہ اتفاق رائے چل رہا ہے ویسے میرا خیال ہے کہ بھی راجہ حریت نے پوسٹ‌نہیں پڑھی :wink:
  4. محب علوی

    تعارف میں حمزہ

    شگفتہ یہ آپ کا انفرادی دکھ نہیں ہے یہ تو مشترکہ دکھ ہے پورے فورم کا۔ کسی اور کو ملا کوئی چاچا ، ماما، تایا، پھوپھا۔ نہیں نا تو پھر افسوس کس چیز کا۔ ویسے بھی اب عمر کا وہ دور ہے کہ خود ہی ان رشتوں پر فائز ہونا پڑتا ہے۔ :)
  5. محب علوی

    سقراط: تبصرے ، تجاویز ، استفسار

    اظہر الحق بہت عمدہ کاوش ہے بس اب ڈٹ کر لکھنا ہے۔ اور کچھ مشترکہ لکھنا ہو تو بھی بتانا۔
  6. محب علوی

    [فردوس بریں] تبصرے اور تجاویز

    ماشاءللہ جی کیا کہنے میں بھی اس ہفتہ تک انشاءللہ غنودیم غنودیم ختم کردوں گا اور کوشش کرکے ایک اور باب زاویہ 2 کا بھی پوسٹ کردوں گا۔
  7. محب علوی

    سامرا میں مزار تباہ

    عراق میں تو قتل و غارت کا وہ بازار گرم ہے کہ الاماں و الحفیظ
  8. محب علوی

    صوتی کی بورڈ

    بہت خوب بڑا اچھا کام کیا ہے اور اس سے بہت مدد ملے گی نئے آنے والوں کو بھی اور مجھے بھی بہت سی چیزوں کا پتہ چلاہے۔
  9. محب علوی

    مزاحیہ اشعار

    کیا جوڑ لگایا ہے معنوی اکبر الہ آبادی کا ہی ایک شعر ہم ایسی کل کتابوں‌کو قابل ضبطی سمجھتے ہیں جن کو پڑھ کر بیٹے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں
  10. محب علوی

    شعر جو ضرب المثل بنے

    دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے آخر اس درد کی دوا کیا ہے (غالب)
  11. محب علوی

    لائبریری ٹیم گروپ

    شگفتہ نے جس لگن سے کام شروع کیا تھا اسے دیکھتے ہوئے اب سارا فورم سرگرم ہوگیا اور دیکھ کر جی خوش ہوتا ہے کہ پڑھنے کے لیے اب آبِ گم زاویہ 1 زاویہ 2 ایک دن فردوس بریں نیرنگِ خیال اقبال اور غالب کی شاعری اور بھی چند چیزیں کسی حد تک میسر ہوتی جا رہی ہیں اور اتنی معیاری کتب ایک جگہ اور...
  12. محب علوی

    لائبریری ٹیم گروپ

    بس آپ لوگوں کی دعائیں رہی تو سرگرمیاں بڑھتی جائیں گی اور بالکل بجا کہا ہے کہ راستہ طویل ہے مگر کاروان بھی بڑا ہوتا جارہا ہے اور جب اتنے سارے لوگ رخت سفر باندھ چکے ہوں تو پھر صعوبتیں کم لگتی ہیں۔ بس اب تو انشاءللہ ڈٹ کر جلدی کوئی کتاب ختم کرنی ہے۔
  13. محب علوی

    آبِ گم ۔۔۔۔غنودیم غنودیم

    ناسٹل جیا اسی لمحہ منجمد کی داستان ہے۔ شکست خوردہ انا اپنے لیے کہاں کہاں اور کیسی کیسی پناہیں تراشتی ہے، یہ اپنے اپنے ذوق، ظرف، تابِ ہزیمت اور طاقتِ فرار پر منحصر ہے۔۔۔ تصوف، تقشف، مراقبہ، شراب، مزاح، سیکس، ہیروئن، ویلیم، ماضی تمنائی، فینٹسی( خوابِ نیم روز)۔۔۔۔۔جس کو جو نشہ راس آجائے۔ آرنلڈ نے...
  14. محب علوی

    فورم پر نامعلوم سکرپٹ

    مجھے کئ دنوں سے محسوس ہو رہا ہے جیسے فورم پر کوئی شیطانی سکرپٹ چل رہا ہے جو نہ صرف سسٹم کو سلو کر دیتا ہے بلکہ شاید فورم کی ڈیٹا بیس کو بھی نقصان پہنچا دے۔ DR SPYWAREسائٹ کو بلاک کرنے کی کوشش کرتا ہے ایک اور ممبر تو بالکل ہی سائٹ کو استعمال نہیں کر پارہے۔ کیا ایسا کسی اور کو بھی محسوس ہوا ہے۔
  15. محب علوی

    اردو ایڈیٹر

    میں نے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے اور بہت اچھا ہے پہلے شاید میں نے کوئی پرانا ورژن استعمال کیا تھا جس میں کچھ دقت تھی۔
  16. محب علوی

    لائبریری ٹیم گروپ

    میں نے سوچا جب کہ اچھی خبر ہے تو بتاتا چلوں کہ میں نے چند لوگوں سے بات کی ہے اور میری ایک دوست کی والدہ اس نیک کام میں شامل ہو گئی ہیں بلکہ وہ تو اب گلہ کر رہی تھی کہ میں نے انہیں کام کے لیے میل کیوں نہیں بھیجی۔ وہ پسِ پردہ رہ کر کام کرنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ چند اور فورمز پر بھی ہیں۔ خیر ہمیں تو...
  17. محب علوی

    نعمان اور اظہر حاضری دیں

    بالکل جب کاپی رائٹ کا مسئلہ اٹھے گا تب اس کو دیکھا جائے گا فی الحال جو جس پر کرنا چاہے کام شروع کردے۔ ویسے بھی اگر کتابوں کی اچھی سائٹس پر دیکھیں تو ایک دو ابواب تو وہ خود پڑھنے کے لیے دیتے ہیں تاکہ کتاب خریدنے والے کو پتا ہو کہ وہ خرید رہا ہے۔ ہم تو مفت میں خدمت کر رہے ہیں کتابوں کی مفت پبلسٹی۔
  18. محب علوی

    لائبریری ٹیم گروپ

    میں نے چیک کیا ہے اور ٹھیک کام کر رہا ہے قطع و برید کا بٹن۔ اردو شاعری میں ایک تو مزاحیہ شاعری کا ذیلی فورم بنا دیا جائے اور دوسرا اس پر بھی ناظمین کا گروپ بنا دیا جائے۔
  19. محب علوی

    لائبریری ٹیم گروپ

    بہت خوب اس مشترکہ گروپ کی کافی ضرورت تھی۔ میں چیک کرکے دیکھتا ہوں کہ قطع و برید کام کررہی ہے کہ نہیں۔
  20. محب علوی

    نعمان اور اظہر حاضری دیں

    اظہر بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ جلد کچھ پیش کروگے مگر یہ تو بتاو کہ کیا پیش کرنا ہے اور کب تک۔ کچھ نہ کچھ تذکرہ ہو گا تو ہل چل رہے گی :lol:
Top