نتائج تلاش

  1. محب علوی

    پاکستان میں اردو

    اصل میں بحیثیت قوم ہم انتہائی احساسِ کمتری کا شکار ہوچکے ہیں اور انگریزی کو ہم آسمانِ ستائش پر بٹھا لیا۔ انگریزی کی افادیت اور عالمگیریت سے کسی کو انکار نہیں ہوسکتا مگر اسے حواسوں پر سوار کرلینے کی بھی کیا ضرورت ہے۔ میری جب بھی بحث ، یہی طعنہ ملا کہ اردو کی ضرورت کیا ہے اور انگریزی ہی سیکھنے پر...
  2. محب علوی

    محفل فورم کے نئے منتظم اعلٰی

    بہت خوشی ہوئی آصف آپ کی واپسی پر۔ نبیل اور زکریا گاہے بگاہے آپ کا ذکرِ خیر کرتے رہتے تھے اور اب جب کہ فورم پر ممبران کی تعداد اور پوسٹس بھی بہت بڑھ گئی ہیں ، آپ کی کمی شدت سے محسوس کررہے تھے نبیل۔ انشاءللہ جن لوگوں نے اس فورم کی بنیاد رکھی ہے ان کا نام ہمیشہ رہے گا اور نیٹ کے آنے کے بعد اب کسی...
  3. محب علوی

    پاکستان کی تاریخ

    نعمان شاید آپ کی نظر سے بنگالیوں کی بہاری عورتوں کی آبروریزی کے واقعات نہیں گزرے اور شاید مکتی باہنی کا کردار بھی یکسر نظر انداز کر گئے ہیں۔ ارشاد حقانی ایک مستند اور مانے ہوئے صحافی ہیں، اس موضوع پر تفصیل سے انہوں نے لکھا ہے میں وہ کالم ڈھونڈ لوں تو من و عن پیش کروں گا۔
  4. محب علوی

    اسلام اور محفل

    وعلیکم سلام عبدالقدیر، بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے محفل میں شمولیت اختیار کی۔ کچھ تعارف ہو جائے آپ کا تو آسانی رہے گی سب کو بات چیت میں۔ اس فورم کی یہ خاص بات ہے کہ یہاں آزادی اظہار ہے جو بہت کم جگہ میسر ہے۔
  5. محب علوی

    مختصر صحیح مسلم--تبصرے

    کئ ماہ پہلے کی پوسٹ ہے :shock: یعنی جو ہم سوچ رہے تھے ویسا نہیں ہے کہ مہوش نے بھی اردو ڈیجیٹل لائبریری کے لیے تیزی کے ساتھ یہ کتاب پوسٹ کرنا شروع کر دی ہے۔ کیا اب اس پر اور کام کریں گی یا کہنا سننا پڑے گا :)
  6. محب علوی

    اسلام اور محفل

    سب کو تو واقعی خوش نہیں کیا جا سکتا۔ ویسے ٹھیک ہے چلنے دیں اور ساتھ ساتھ بتاتے جائیں باقی لوگوں کی مرضی ۔ اگر کسی کو اردو سے محبت ہے تو اسے ان باتوں سے فرق نہیں پڑنا چاہیے، یہ سب زندگی کا حصہ ہے اور ساری زندگی چلتا ہے۔ اردو کی محبت میں کمی نہیں آنی چاہیے اس سے۔
  7. محب علوی

    خوف کا عالم

    نبیل فورمز کو ختم نہ کریں کیونکہ یہ موضوعات ہیں ایسے کہ ان میں لڑائی کی گنجائش ہوتی ہے ۔ آہستہ آہستہ بہتری آئے گی نہ بھی آئے تب بھی یہ جنگ جاری ہے اور رہنی چاہیے :)
  8. محب علوی

    ڈیجیٹل لائبریری کے لئے کتاب

    زبردست جی کیا کہنے۔ کام زور شور سے جاری ہے۔ زاویہ 1 کی طرف سے تو مجھے تسلی ہو گئی ہے اور اب میں دیکھتا ہوں کہ زاویہ 2 کا کیا کرنا ہے۔ :lol:
  9. محب علوی

    اسلام اور محفل

    شعیب کچھ زیادہ ہی غصہ میں لگتے ہیں آپ۔ یار بہت کام اردو کے حوالے سے ہورہا ہے، ذرا ڈیجیٹل لائبریری جا کر تو دیکھو اور شاعری کے فورم بھی دیکھو۔
  10. محب علوی

    امیج اپلوڈ موڈ

    یہ تو زبردست کام ہو گیا ہے اب تو تصویروں کا ڈھیر لگ جائے گا :lol: اور محفل کچھ زیادہ ہی پررونق ہو جائے گی۔
  11. محب علوی

    سامرا میں مزار تباہ

    تاریخی حقائق سے مجھے یاد آیا راجہ کہ بھائی وہ ہلال پر کام آگے بڑھ ہی نہیں رہا۔ کہاں الجھے ہو بھائی جلدی جلدی سیرت نمبر لکھو اور کچھ ہمیں پڑھنے کا موقع دو۔ ایک اور کتاب بھی میں نے ڈسکس کرنی ہے۔ ذرا ڈیجیٹل لائبریری پہنچو فوراً
  12. محب علوی

    مختصر صحیح مسلم--تبصرے

    شاید ہم لوگوں نے کچھ عرصہ کے لیے ایک بہت ہی اہم اور فعال رکن کو بھلا دیا تھا اور توجہ ہی نہیں دی۔ میرا ترغیبی ذہن پچھلے ایک ہفتہ سے تانا بانا بن رہا تھا کہ کیسے میں اس فعال اور اہم رکن کو متحرک اور آمادہ کروں مگر کوئی صحیح اور جامع ترغیب سوجھ نہیں رہی تھی۔ آج ایک دم میری نظر پڑی مختصر صحیح مسلم...
  13. محب علوی

    اب وقت آگیا ہے۔۔۔۔

    بسم اللہ کرکے ایک گروپ اور اس کے لیڈر کا تو اعلان کیا جائے۔ لائبریری گروپ ممبران کو تو اب سب جانتے ہیں اور لیڈر = سیدہ شگفتہ (بلا مقابلہ :lol: ) مستعد معاونین و متحرکین = محب اور رضوان ترجمہ گروپ ممبران = شاکر ، محب ، مہوش(میرا ذاتی خیال ہے) لیڈر = شاکر
  14. محب علوی

    اب وقت آگیا ہے۔۔۔۔

    نعیم لغت میں کیا کام جاری ہے اس پر کچھ روشنی بھی تو ڈالو۔ لغت پر کسی دوست کا مشورہ تھا کہ اس میں تھیسارس بھی شامل ہو جائے تو بہترین کام ہو جائے گا۔ ایک علیحدہ پوسٹ کر کے لغت کے کام کے بارے میں بتاؤ تاکہ اس پر کچھ تبادلہ خیال کیا جاسکے یہ کافی ضروری ہے۔
  15. محب علوی

    تعارف ناصر ممتاز

    میں بھی شمشاد صاحب کی طرح مزدوری کر رہا ہوں اس فرق کے ساتھ کہ شمشاد صاحب سعودیہ عرب میں کرتے ہیں میں برطانیہ میں۔ ویسے میں DATA WAREHOUSING کے حوالے سے ڈیٹا پر مزدوری کرتا رہتا ہوں۔
  16. محب علوی

    محسن نقوی پچھلے عشق کی باتیں ہیں

    اعجاز صاحب معذرت خواہ ہوں کہ شاعر کا نام نہیں جانتا مجھے نیٹ‌پر یونیکوڈ میں مل گئی تھی تو سوچا سب کے ساتھ بانٹ لوں۔
  17. محب علوی

    تعارف ناصر ممتاز

    خوش آمدید ناصر اور بہت خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر۔ اپ LUMS میں پڑھ رہے ہیں؟
  18. محب علوی

    ڈیجیٹل لائبریری کے لئے کتاب

    کاپی رائٹ پر دوست احباب کافی پریشاں نظر آتے ہیں۔ میرا خیال ہے اتنی پریشانی کی بات نہیں ہے جتنا ہم پریشاں ہو رہے ہیں۔ :lol: سب سے پہلے تو کتاب اگر مکمل کتاب کی شکل میں ہوگی تو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہو گی اور اس کے لیے بھی پاکستان اور دیگر ممالک کے کاپی رائٹ ایکٹ کو دیکھنا ہوگا۔ نیٹ پر...
  19. محب علوی

    اسلام اور محفل

    شعیب اب ایسا بھی معاملہ نہیں ہے اور بہت سی جگہوں پر کئی بحثیں اس کے بغیر ہوئی ہیں۔
  20. محب علوی

    ڈیجیٹل لائبریری کے لئے کتاب

    بہت بہت مبارک ہو شگفتہ اور واقعی اس کتاب کی تکمیل سے سب کو بہت حوصلہ ملے گا کہ کتابیں مکمل شکل میں اب میسر ہیں اور سب پہلے سے بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیں گے۔ پروف ریڈنگ کا کام شروع کردیتے ہیں سب ہی مل کر اور کتاب کے مقدمہ تو ضرور شامل ہونا چاہیے۔ حمزہ انتہائی داد کا مستحق ہے کہ اتنی سی عمر میں...
Top