مختصر صحیح مسلم--تبصرے

شاید ہم لوگوں نے کچھ عرصہ کے لیے ایک بہت ہی اہم اور فعال رکن کو بھلا دیا تھا اور توجہ ہی نہیں دی۔ میرا ترغیبی ذہن پچھلے ایک ہفتہ سے تانا بانا بن رہا تھا کہ کیسے میں اس فعال اور اہم رکن کو متحرک اور آمادہ کروں مگر کوئی صحیح اور جامع ترغیب سوجھ نہیں رہی تھی۔ آج ایک دم میری نظر پڑی مختصر صحیح مسلم پر اور دل میں سوچا شاید فرید، مامون، ہمت علی میں سے کسی نے ہمت کرکے کام شروع کیا ہے مگر جب پوسٹ کھولی تو دل باغ باغ ہوگیا۔ جس کام کے لیے میں ہفتہ سے سوچ رہا تھا وہ خود بہ خود ہی ہو گیا، نیت کا پھل اتنی جلدی اور اتنی عمدگی سے بھی مل سکتا ہے یقین آگیا مجھے۔ تو دوستوں ہماری بہت ہی فعال اور اہم رکن مہوش علی نے بغیر کسی ترغیب اور تحریک کے خود ہی ڈیجیٹل لائبریری میں ایک کتاب کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اور اس کے لیے مہوش قابلِ صد ستائش ہیں اور سب سے التماس سے اس پوسٹ پر آکر مہوش کو ڈیجیٹل لائبریری میں شمولیت پر مبارکباد دیں۔ :)
 

رضوان

محفلین
مہوش کے کام کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے، یہ اور بات ہے کہ مہوش کسی ستائش کے لیے اتنی محنت نہیں کرتی۔ اس فورم کو صحیح خطوط پر استوار رکھنے میں مہوش نے جس لگن کا مظاہرہ کیا ہے اس کے لیے ہماری دلی دعائیں اور عملی تعاون ان کے ساتھ ہے۔ جس موضوع کا انہوں نے انتخاب کیا ہے دونوں جہانوں میں باعث خیر و برکت ہے۔
 
مہوش علی نے بہت اچھا کام کیا ہے اور اس کی جزا سوائے اللہ سے کہیں‌اور نہیں‌ مل سکتی۔ ہم تو دعا کرسکتے ہیں۔ جزاک اللہ خیر۔ اللہ مہوش علی کو دین اور دنیا دونوں میں‌کامیاب کرے اور دونوں جہانوں میں‌اپ سرخرو ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا ہو گیا آپ لوگوں کو۔ یہ پوسٹ‌ تو مہوش آج سے کئی ماہ پہلے ہی اسلامی تعلیمات کے زمرے میں ارسال کر چکی ہیں۔ میں نے اسے محض لائبریری کے زمرے میں منتقل کیا ہے۔
 
نبیل نے کہا:
کیا ہو گیا آپ لوگوں کو۔ یہ پوسٹ‌ تو مہوش آج سے کئی ماہ پہلے ہی اسلامی تعلیمات کے زمرے میں ارسال کر چکی ہیں۔ میں نے اسے محض لائبریری کے زمرے میں منتقل کیا ہے۔

کئ ماہ پہلے کی پوسٹ ہے :shock:
یعنی جو ہم سوچ رہے تھے ویسا نہیں ہے کہ مہوش نے بھی اردو ڈیجیٹل لائبریری کے لیے تیزی کے ساتھ یہ کتاب پوسٹ کرنا شروع کر دی ہے۔ کیا اب اس پر اور کام کریں گی یا کہنا سننا پڑے گا :)
 

الف عین

لائبریرین
میں بھی سوچ رہا تھا کہ اب پہلی کتاب تو نہیں ہوئی ہے۔/ اس سے پہلے مسلم ہو چکی ہے۔ اور اگر آپ وَکی پر ڈیجیٹل پروجیکٹ کے صفحے پر دیکھیں تو میں ہی اپنی کتاب ’صاد‘ کے مکمل ہو نے کی خبر دے چکا ہوں۔ میری دوسری مکمل کتاب ’اللہ میاں کے مہمان‘ کو یونی کوڈ میں کنورٹ کرنے میں کچھ دقت آ رہی ہے اس لئے اسے پینڈنگ کر دیا ہے۔ غالب کے بعد اسے بھی شامل کر دوں گا۔
کیا صاد’ کو اپ لوڈ کیا جائے؟
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

کیا آپ "صاد" کی ورڈ فائل کو یہاں اپلوڈ کر سکتے ہیں؟ (اپلوڈ کرنے کے بعد مجھے پی ایم کر کے ضرور مطلع کر دیجئے گا)۔

اصل میں میں جلد ہی تمام تر مکمل کتب کو ای بک شکل میں تبدیل کرنے والی ہوں۔ اس سلسلے میں میرے خیال میں تمام تر بنیادی کام مکمل ہو چکا ہے۔
 
مہوش آپ صحیح مسلم پر دوبارہ کام کب شروع کر رہی ہیں یہ میں اس لیے کہہ رہا ہوں تاکہ رضاکار ہونے کی حیثیت واضح رہے ہماری :)
 

مہوش علی

لائبریرین
لول۔

انشاء اللہ جلد ہی۔

مگر صحیح مسلم کے حوالے سے میرا خیال تھا کہ یہ کام فرید صاحب کے ذمہ لگایا جائے۔
اور کام یوں کیا جائے کہ سب سے پہلے فرید صاحب صحیح مسلم کا عربی متن نیٹ سے لے کر ورڈ فائل میں کاپی کریں، اور پھر اس کے متوازی اردو ترجمہ پیسٹ کرتے جائیں۔
ہ کام ورڈ فائل کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ بہتر کام یہ ہو سکتا ہے کہ ہر ہر حدیث کو الگ الگ ڈیٹا بیس میں ڈالا جائے۔ (اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ جب کسی حدیث کے لیے سرچ کیا جائے گا تو بجائے صرف باب کا پتا دینے کے، سرچ انجن صرف اور صرف وہ خاص حدیث نکال کر آپ کے سامنے پیش کر دے گا)۔

اس کی مثال آپ MSA پر موجود صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے انگلش ورژن میں دیکھ سکتے ہیں۔

ویسے میری تو شدید خواہش ہے کہ پروفیشنل بیس پر ہو یا رضاکارانہ سطح پر، لیکن مختصر صحیح مسلم کی بجائے مکمل صحیح مسلم کو حرف بہ حرف ڈیجیٹائز کیا جائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ مختصر صحیح مسلم کبھی بھی References کے لیے Standard نہیں بن سکے گی۔

مجھے امید تو ہے کہ ایک دفعہ اردو وکی پر یہ کام شروع کیا گیا تو رضاکار ملتے ہی رہیں گے۔ اس سلسلے میں وحید الزمان خانصاحب کا اردو ترجمہ سٹینڈرڈ کا کام کر سکتا ہے۔ اس کی مختلف وجوہات ہیں، جن میں سے کچھ اہم پوائینٹز یہ ہیں کہ یہ کاپی رائیٹ سے آزاد ہے، اور عوام کے پاس عام طور پر یہی ترجمہ موجود ہے [یعنی بہت سے رضاکاروں کے پاس یہی ترجمہ ہو گا اور وہ مل کر اس پر کام کر سکیں گے] ، اور پچھلا جتنا ریفرنس کام ہوا ہے، وہ اسی کی بنیاد پر ہوا ہے۔

وحید الزمان خانصاحب کے ترجمے کا سٹینڈرڈ بننے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ یہ وہ واحد عالم ہیں جنہوں نے صحاح ستہ کے تمام کی تمام کتب کا ترجمہ کیا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ تمام کی تمام دیجیٹائزڈ صحاح ستہ کا ترجمہ ایک ہی سٹینڈرڈ کے مطابق ہو۔
 
بہت عمدہ تجویز ہے اور میرا خیال ہے مہوش کی گفتگو سے کافی حد تک اس بات کا ازالہ ہو گیا ہو گا کہ رضاکارانہ کام کی اہمیت دوچند ہی ہوئی ہے کم نہیں۔ ہم سب رضاکارانہ طور پر کام جاری رکھیں گے مگر دو جہتوں سے کام کرنے سے کام کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے اور یہی مطمع نظر تھا ہے اور رہے گا۔

فرید صاحب آپ نے مجھے خاصا مایوس کیا ہے کیونکہ آپ نے کام کی رفتار خاصی آہستہ رکھی ہوئی ہے اور اب آپ کو تیز گام بننا پڑے گا۔ آپ اپنا پتا بھی مجھے ذاتی پیغام کے ذریعے بھیجیں تاکہ آپ کی کتاب آپ تک جلد پہنچ سکے۔ آپ نے کچھ شاگردوں سے کتابوں پر کام کرنے کے بارے میں گفتگو کی اگر نہیں کی تو پہلی فرصت میں ایسا کچھ لائحہ عمل تیار کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
اس تانے بانے کو اس لئے تازہ کر رہا ہوں کہ دو دن سے یہ پروف ریڈنگ کر رہا ہوں۔ اور اب سوال یہ ہے کہ یہ مکمل تو یہاں نہیں ہے، لیکن مکمل میری سائٹ پر یا پرانے محفل کے لائبریری وکی پر یہ کتاب کہاں سے آئی۔ یہ ملہوش نے بھی لکھا ہے کہ ان کو ایچ ٹی ایم ایل فائلیں ایک ایک کر کے مل رہی ہیں۔۔ لیکن ماخذ۔۔۔ کتاب پر کس کا تشکر دیا جائے۔ ظاہر ہے کہ مہوش 600 صفحات کی یہ کتاب خود تو ٹائپ نہیں کر سکتیں۔ اس کے ماخذ‌کو کریڈت دیا جانا چاہئے۔
ویسے یہ اس میں غلطی ہے کہ ’ص‘ جو صلی اللہ علیہ و سلم کے لئے لکھا تھا، اس کو تو میں نے بدل دیا ہے، لیکن یہی حرف صحابہ کے نام کے ساتھ بھی لگ گیا ہے۔ یہاں بابوں کی فہرست میں ہی دیکھ لیں۔ یہ بڑی غلطی ہے۔۔ کچھ جگہ علیہ السلام کی جگہ 6 کا عدد ہے، جو شاید کسی القاب کے فانٹ میں ٹائپ کیا گیا ہے جس نے اس کا مخصوص کوڈ استعمال نہیں کیا ہے۔ باریکی سے دیکھ رہا ہوں لیکن پھر بھی غلطی کا امکان ہے۔ بہر حال دو سال سے میری سائٹ پر موجود ہی تھی لیکن کسی نے ان غلطیوں کی جانب اشارہ نہیں کیا!!
 
Top